Tag: خدیجہ شاہ

  • جیل میں قید خواتین سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    جیل میں قید خواتین سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواتین سے بد سلوکی کو پروپیگنڈا قرار دے دیا، انھوں نے کہا کہ جیل میں قید خواتین کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خدیجہ شاہ سے متعلق بتایا کہ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، اور ان کی شناخت پریڈ کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سمن آباد انڈر پاس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خدیجہ شاہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، ان کی شناخت پریڈ کا عمل کیا جا رہا ہے، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث چاہے کتنا بھی اثر و رسوخ رکھتا ہو نہیں چھوٹے گا، جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ملزمان کا مکمل ٹرائل ہوگا۔

    انھوں نے کہا خواتین سے ناروا سلوک کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 11 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور جیل کے چاروں طرف کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

  • جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    لاہور: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

    کوٹ لکھپت جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    یاد رہے کہ 24 مئی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر انھیں دو گھنٹے تک قیدیوں کے لیے مخصوص وین میں رکھا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے شکایت کی تھی کہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اور وہ دمہ کی مریضہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

    معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے 23 مئی منگل کو جناح ہاؤس حملے کے کیس میں خود گرفتاری پیش کی تھی۔

  • خدیجہ شاہ کا پولیس گاڑی میں دم گھٹنے لگا ، مجھے باہر نکالا جائے

    خدیجہ شاہ کا پولیس گاڑی میں دم گھٹنے لگا ، مجھے باہر نکالا جائے

    لاہور: سانحہ نو مئی میں مطلوب تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ کا عدالت کے باہر پولیس گاڑی میں دم گھٹنے لگا ، خدیجہ شاہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا مجھے باہر نکالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ نو مئی میں مطلوب تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچا دیا گیا۔

    خدیجہ شاہ کو تاحال عدالت کے روبرو پیش نہ کیاجا سکا ، خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے سے موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی کی سرگرم رکن خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جائے،گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے، جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آئیگا تو ہی باہر نکالیں گے۔

    خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی بھی پولیس سے بحث ہوئی، رشتےداروں نے مکالمے میں کہا وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں۔

    نے لاہور میں سی آئی اے پولیس کو گرفتاری دے دی، تھانہ لٹن روڈمنتقل کردیا گیا،خدیجہ شاہ کوآج انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔

    یاد رہے گذشتہ روز خدیجہ شاہ نے لاہور میں سی آئی اے پولیس کو گرفتاری دی تھی ، سابق وفاقی وزیرسلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ پرنومئی واقعات میں لوگوں کو اکسانے اوراداروں کیخلاف نعرے بازی کےالزامات ہیں۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے محمدعلی بٹ نے باقاعدہ گرفتارکرکے خدیجہ شاہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا جبکہ ان کے شوہر جہانزیب کو رہا کردیا گیا تھا۔ پولیس کےمطابق جہانزیب نومئی واقعات میں ملوث نہیں ہیں۔

  • خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا

    خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا

    لاہور: تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں مطلوب تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ نے لاہور میں سی آئی اے پولیس کو گرفتاری دے دی، انھیں گرفتار کر کے تھانہ لٹن روڈ منتقل کیا گیا، آج انھیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر سلمان شاہ کی بیٹی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پر نو مئی واقعات میں لوگوں کو اکسانے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزامات ہیں، پولیس کئی روز سے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔

    خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کے سامنے پیش ہوئیں، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے انھیں باقاعدہ گرفتار کیا۔

    نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    گرفتاری کے بعد خدیجہ شاہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کو رہا کر دیا تھا جو ان کے ساتھ ہی تھانے آئے تھے، پولیس کے مطابق جہانزیب نو مئی واقعات میں ملوث نہیں ہیں۔

  • نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    لاہور: جناح ہاؤس حملے کے کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود گرفتاری پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ آج ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کےسامنےپیش ہوئی جہاں ڈی ایس پی سی آئی اےمحمد علی بٹ نےخدیجہ شاہ کو باقاعدہ گرفتارکیا۔

    خدیجہ شاہ سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، ان پرکور کمانڈرہاؤس میں جلاؤ گھیراؤاورتوڑپھوڑکاالزام ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہرجہانزیب کو رہا کردیا ہے، جہانزیب کو اہلیہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن آنےپرحراست میں لیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ جہانزیب نو مئی کےواقعات میں ملوث نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔

    اس قبل خدیجہ شاہ کی ایک آڈیو بھی سامنےآئی ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان کی وطن کیلئے خدمات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں، آپ ہمارے ساتھ برا سلوک نہ کریں، مجھے اورمیرے جیسی خواتین کو مثال نہ بنائیں۔

    خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں سرنڈر کرنے جارہی ہوں، یہ فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ پچھلے کئی دن مشکل میں گزرے ہیں، اپنی پرواہ نہیں لیکن فیملی کیساتھ جو کیا، وہ قابل برداشت نہیں۔

  • جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کے 3 مقامات پر چھاپے

    جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کے 3 مقامات پر چھاپے

    لاہور: جناح ہاؤس حملے میں ملوث ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو پکڑنے کے لیے پولیس نے 3 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپورٹر خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ ہاتھ نہیں آئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ نے مہر ترین کے گھر پناہ لی تھی، لیکن چھاپے سے قبل فرار ہو گئی، پولیس نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ پولیس ٹیم کے پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل برقعہ پہن کر نکلی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کسی دوست کی سم استعمال کر رہی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    دوسری طرف مہر ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خدیجہ شاہ جب سے ان کے فلیٹ سے گئی ہیں، تب سے ان کا خدیجہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ معروف ڈیزائنر، جو سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحب زادی ہیں، جناح ہاؤس پر حملے کے متعدد مشتبہ افراد میں سے ایک بتائی جاتی ہیں، جناح ہاؤس کو لاہور کور کمانڈر کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔