Tag: خدیجہ صدیقی

  • ’’الحمداللہ !! میں بیرسٹر بن گئی‘‘

    ’’الحمداللہ !! میں بیرسٹر بن گئی‘‘

    لندن: شاہ حسین نامی شخص کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی حوصلہ مند پاکستانی خاتون خدیجہ صدیقی بطور پروفیشنل بیرسٹر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سے رواں برس 13 جولائی کو بار کی ڈگری حاصل کرنے والی خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ آج سے وہ بطور پروفیشنل بیرسٹر فرائض انجام دیں گے۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمداللہ!! مجھے بار کی طرف سے کال موصول ہوئی جس کے بعد میں باقاعدہ بیرسٹر بن گئی‘‘۔

    یاد رہے کہ خدیجہ صدیقی نے لندن کے سٹی لا اسکول سے اپنی بار کی ڈگری رواں ماہ مکمل کی۔ انہوں نے 12 امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کیے اور بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    یاد رہے کہ انہوں نے ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی تھی۔

    خدیجہ صدیقی نے 6 مارچ 2019 کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی، اس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے سٹی لا اسکول میں داخلہ لیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے لندن سے بار کی ڈگری حاصل کرلی

    یاد رہے کہ مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں البتہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں اور انصاف کے لیے انہوں نے جنگ بھی لڑی۔

  • پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے لندن سے بار کی ڈگری حاصل کرلی

    پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے لندن سے بار کی ڈگری حاصل کرلی

    لندن: پاکستان کی بہادر بیٹی خدیجہ صدیقی نے برطانوی یونیورسٹی سے وکالت کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ بیرسٹر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شاہ حسین نامی شخص کے قاتلانہ حملے سے بری طرح زخمی ہونے والی خدیجہ صدیقی نے لندن کے سٹی لا اسکول سے اپنی بار کی ڈگری مکمل کی۔

    انہوں نے 12 امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کیے اور بیرسٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یاد رہے کہ انہوں نے ایل ایل بی (وکالت) کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی۔

    خدیجہ صدیقی نے 6 مارچ 2019 کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا کہ انہوں نے بھی یونیورسٹی آف لندن سے لاء کی ڈگری حاصل کرلی، اس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم کے لیے سٹی لا اسکول میں داخلہ لیا۔

    مزید پڑھیں: خدیجہ صدیقی کو وکالت کی ڈگری مل گئی

    حکومت پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خدیجہ صدیقی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی عزم و ہمت کا ذکر کیا اور انہیں پاکستان کی بہادر بیٹی بھی قرار دیا۔

    یاد رہے کہ مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں البتہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں اور انصاف کے لیے انہوں نے جنگ بھی لڑی۔

  • خدیجہ صدیقی کی جدوجہد پر بہت خوشی ہوئی: فواد چوہدری کا ٹویٹ

    خدیجہ صدیقی کی جدوجہد پر بہت خوشی ہوئی: فواد چوہدری کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انھیں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کی جدوجہد پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے حق کے لیے عدالتی جنگ لڑنے والی قانون کی طالبہ کی جدوجہد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”فواد چوہدری نے انصاف کی جنگ لڑنے والی خدیجہ صدیقی کو ’دی فائٹر‘ قرار دے دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات نے لکھا کہ خدیجہ صدیقی نے اپنے عزم سے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے انصاف کی جنگ لڑنے والی خدیجہ صدیقی کو ’دی فائٹر‘ قرار دے دیا۔

    فواد چوہدری نے خدیجہ صدیقی کے وکیل حسن نیازی کے کردار کو بھی سراہا، لکھا ’مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے پر حسن نیازی تعریف کے مستحق ہیں۔‘

    خیال رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور 5 سال قید کی سزا کا فیصلہ بھی برقرار رکھا۔

    مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  خدیجہ کیس: سپریم کورٹ کا ملزم شاہ حسین کوگرفتار کرنے کا حکم، 5سال قید کی سزا برقرار

    ملزم نے مجسٹریٹ کورٹ کی سزا کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی، جس نے سزا کم کر کے 5 سال کر دی، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کو رہا کردیا، تاہم سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس پر از خود نوٹس لے لیا۔

  • آج فیصلےسےثابت ہوا آوازاٹھائیں توحق و سچ کی جیت ہوگی، خدیجہ صدیقی

    آج فیصلےسےثابت ہوا آوازاٹھائیں توحق و سچ کی جیت ہوگی، خدیجہ صدیقی

    اسلام آباد : طالبہ خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آج فیصلےسےثابت ہوا آوازاٹھائیں توحق و سچ کی جیت ہوگی، میڈیا نے مجھے ہر موقع پر سپورٹ کیا، کیس سے متعلق میڈیا کے کردار کو سراہتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبہ خدیجہ صدیقی نے حملہ کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے سے ثابت ہوا آواز اٹھائیں توحق و سچ کی جیت ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا اختیار کا ناجائز استعمال سامنے آتا ہے۔

    خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ کیس سےمتعلق میڈیاکےکردار کوسراہتی ہوں، میڈیا نے مجھے ہر موقع پر سپورٹ کیا، اختیار اور اتھارٹی کو غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اگر وکیل غلط چیز کے لیے کھڑے ہوں گے توکیا تاثر جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا میں وکلا برادری اورمیڈیاکاشکریہ اداکرتی ہوں۔

    مزید پڑھیں : خدیجہ صدیقی حملہ کیس: سپریم کورٹ کا ملزم شاہ حسین کوگرفتار کرنے کا حکم

    دوسری جانب خدیجہ صدیقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیاکی موجودگی کی وجہ سےدباؤ کم ہوا، کیس کی سماعت کےدوران بڑےبڑےوکیل پیش ہوئے، ہمیں دباؤ میں لےجانےکی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

    یاد رہے خدیجہ صدیقی حملہ کیس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرنے کا حکم دیا اور 5 سال قیدکی سزا کافیصلہ برقرار رکھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم ریکارڈکےمطابق فیصلہ کریں گے ۔

    خدیجہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مجھےبلیک میل کرتاتھا،میری زندگی جہنم بنادی تھی، جب اسپتال پہنچی مجھےوہ لمحات بہت کم یادہیں۔

    واضح رہے مئی 2016 میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔جس کے بعد سابق چیف جسٹس کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین نے ایک ماہ میں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    بعد ازاں ملزم شاہ حسین نے مجسٹریٹ کورٹ سے سنائی جانے والی سزا کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، شاہ حسین کی درخواست پرسیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کرکے 5 سال کردی تھی، جبکہ خدیجہ صدیقی کیس کے ملزم شاہ حسین کو لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا

  • قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کی ملزم شاہ حسین کی بریت کیخلاف  اپیل سماعت کیلئے منظور

    قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کی ملزم شاہ حسین کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

    لاہور : سپریم کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کی شاہ حسین کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی، عدالت نے قرار دیا کہ واقعہ دن کے وقت ہوا , رات ہوتی تو شک کی کنجائش باقی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس کی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ نے اپیل سماعت کے لیے باضابطہ طور پر منظور کرتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

    بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ تھی کہ خدیجہ صدیقی اور اس کی چھوٹی بہن نے پوری دنیا چھوڑ کر ملزم شاہ حسین پر الزام لگایا، دونوں قانون کے طالبعلم ہیں، اس واقعہ کے بعد دونوں نے قانون سے متعلق کافی کچھ سیکھ لیا ہوگا۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قرار دیا کہ واقعہ دن کے وقت ہوا رات ہوتی تو شک کی گنجائش باقی تھی۔

    یاد رہے کہ خدیجہ صدیقی پر حملے کا واقعہ مئی 2016 میں پیش آیا تھا، اس وقت ملزم شاہ حسین نے نجی لا کالج کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر ریس کورس کے علاقے میں مبینہ طور پر چاقوؤں سے حملہ کیا تھا، طالبہ کو ملزم کے وار سے چاقو کے 23 زخم آئے تھے۔

    ملزم شاہ حسین کو دو عدالتوں سے سزا سنائی گئی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا۔

    جس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تاہم خدیجہ صدیقی کی جانب سے بریت کے خلاف اپیل کیے جانے کی وجہ چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس نمٹا دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خدیجہ کیس: چیف جسٹس نے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا

    خدیجہ کیس: چیف جسٹس نے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے ملزم کی رہائی کا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے خدیجہ کیس میں‌ ملزم کی رہائی کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی فائل اتوار کو لاہور رجسٹری میں طلب کر لی.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز لا اسٹوڈنٹ خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے مجرم شاہ حسین کو لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا تھا۔

    مجرم شاہ حسین نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جہاں ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

    واضح رہے کہ مقامی عدالت نے ملزم شاہ حسین کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی، سیشن عدالت نے سات سال سے سزا کم کرکے پانچ سال کردی۔ بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ شاہ حسین پر قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر چھریوں کے 23 وار کرکے اسے شدید زخمی کرنے کا الزام تھا، اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معاملے کا انتظامی نوٹس لیتے ہوئے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین نے ایک ماہ میں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی، ملزم شاہ حسین پر الزام تھا کہ اس نے اپنی کلاس فیلو قانون کی طالبہ پر چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔


    لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے مجرم کو بری کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔