Tag: خراب موسم

  • آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    کراچی: موسم کی خرابی کے باعث ملک میں فلائٹ شیڈول پھر متاثر ہو گیا ہے، آج 11 پروازیں منسوخ اور دو منتقل کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ، اور 200 منتقل کی جا چکی ہیں۔

    آج نجی ایئر لائن کی مسقط لاہور پرواز پی ایف 737 سیالکوٹ منتقل کر دی گئی، ریاض لاہور کی پرواز کی منزل بھی تبدیل ہو گئی ہے، پی کے 726 اب 5:35 پر اسلام آباد اترے گی۔

    اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ ہو گئی ہیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں، کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد پی اے 208 منسوخ ہو گئی۔

    پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ ہو گئیں، پشاور دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

  • کراچی سے لاہور جانے والا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

    کراچی سے لاہور جانے والا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

    کراچی: کراچی سے لاہور جانے والا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا، نجی ایئر لائن کا طیارہ خراب موسم کے باعث بادلوں کی زد میں آ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک پرائیویٹ ایئر لائن کی پرواز کراچی سے لاہور جاتے ہوئے حادثے سے بچ گئی، خراب موسم کے باعث طیارہ بادلوں کی زد میں آیا تھا۔

    طیارے کے کپتان نے مہارت سے پرواز کو ایئر پاکٹ سے نکالا، تاہم ذرایع کا کہنا ہے کہ کپتان طیارے کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارنے کی کوشش میں کام یاب نہیں ہو سکا۔

    بعد ازاں طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ادھر مسافروں نے نجی پرواز کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا، ایک غیر ملکی مسافر نے بتایا کہ لاہور لینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہو گیا تھا، ہم ڈر گئے کہ طیارہ گر جائے گا، طیارہ بے قابو ہونے سے تمام مسافر ڈر گئے تھے۔

    مسافروں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتارے جانے کے بعد بس کے ذریعے لاہور روانہ کیے جانے پر بھی احتجاج کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مانچسٹر: پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    دریں اثنا، جدہ سے اسلام آباد آنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 722 کو کراچی ائیر پورٹ اتارا گیا، ایئر پورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ راستے میں موسم کی خرابی کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 کو بھی موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر اتارا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جون کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی تھی، پی کے 702 کا دروازہ اچانک کھل گیا تھا جس کی وجہ سے طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈنگ ایکٹو ہو گئی تھی۔

    طیارہ مانچسٹر ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پارکنگ پر کھڑا ہوا تھا، جب ایک خاتون مسافر نے طیارہ کا دروازہ کھول دیا، سلائیڈنگ کھلنے کی وجہ سے پرواز 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

    ضابطے کے مطابق طیارے کے جس حصے کی ایمرجینسی سلائیڈنگ کھل جائے، اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے، ایریا کو خالی چھوڑنے کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا۔

    معلوم ہوا تھا کہ مذکورہ خاتون دروازے کو واش روم کا دروازہ خیال کر بیٹھی تھیں، تاہم خوش قسمتی سے اس وقت طیارہ فضا میں نہیں تھا، ورنہ بہت بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں

    کراچی: مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں، جس سے ماحول میں حبس بڑھ گیا، بارش کے بھی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں، اس سے کچھ دیر قبل محکمہ موسمیات نے پیر کو مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے سندھ کے مختلف علاقوں بشمول کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں طوفانی بارش کا امکان

    تاہم کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، سائٹ ایریا، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی اور ایئر پورٹ کے اطراف گرد آلود ہوائیں ابھی سے چلنے لگی ہیں۔

    شارع فیصل، ابولحسن اصفہانی روڈ، نیپا، لیاقت آباد، جیل روڈ، طارق روڈ اور گرو مندر کے اطراف بھی تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  موسم کی خرابی : پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

    قبل ازیں ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا تھا اتوار کی رات بلوچستان، خیبر پختون خواہ، سندھ اور پنجاب سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

  • برفباری اور خراب موسم، لندن میں زرد وارننگ جاری

    برفباری اور خراب موسم، لندن میں زرد وارننگ جاری

    لندن: برفباری اور خراب موسم کے امکان کے سبب لندن میں زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے، زرد وارننگ جمعے کی رات تک کے لیے جاری کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں برفباری اور خراب موسم کے امکان کے پیش نظر زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے، زرد وارننگ کل رات تک کے لیے جاری کی گئی ہے، برطانوی دارالحکومت میں تین سینٹی گریڈ برف پڑنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زرد وارننگ کا اطلاق برطانیہ کے دیگر علاقوں پر بھی کیا گیا ہے، مسافروں اور ڈرائیورز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب گریٹر مانچسٹر اور گردونواح کے علاقوں کو برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، مانچسٹر میں برف باری کی وجہ سے 200 سے زائد اسکول بند کردئیے گئے ہیں جبکہ مانچسٹر ایئرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں سردی کا نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ڈھائی کروڑ افراد متاثر، 12 ہلاک

    رپورٹ کے مطابق سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کچھ وقت کے لیے بند رہی تاہم مانچسٹر سٹی کونسل کی گاڑیوں نے سڑکوں کو صاف کرنے کا کام جاری رکھا جبکہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے سے بھی برف کو ہٹایا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں مانچسٹر کے ساتھ جڑے علاقوں ٹریفورڈ کونسل، سلفورڈ کونسل، اولڈہم کونسل، اسٹاکپورٹ کونسل، بری کونسل میں 214 اسکول برف کی وجہ سے بند کرنے پڑے اس کے ساتھ لیور پول ایئرپورٹ بھی برفباری کے سبب پروازوں کے لیے بند کرنا پڑا۔

    مانچسٹر پولیس کے مطابق متعدد فون کالیں برف کی وجہ سے موصول ہوئیں کئی ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے، مانچسٹر پولیس اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے دوسروں کا خیال رکھیں۔

  • پی آئی اے طیاروں کو حادثہ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع

    پی آئی اے طیاروں کو حادثہ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع

    کراچی: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے دو طیاروں سے ٹرالیاں ٹکرانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سیفٹی اینڈ کوالٹی انشورنس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کو ویدر وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں موسم کی خرابی سے متعلق کنٹرول ٹاور نے پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کو خراب موسم کے حوالے سے قبل از وقت متنبہ کردیا تھا۔

    کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث دونوں طیاروں کو حادثہ پیش آیا، ویدر وارننگ جاری ہونے کے باوجود کھڑے طیاروں کے  حوالے سے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جب موسم کے حوالے سے وارننگ جاری ہوتی ہے تو پی آئی اے کے عملے کی طرف سے اہم تنصیبات خصوصاً جہاز پر لگنے والی سیڑھیاں، ایمبولفٹر وغیرہ کے حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے کے ایئر بس 320 طیارے سے ایمبولفٹر ٹکراگئی تھی جبکہ اے ٹی آر طیارے سے بیگج ٹرالی ٹکرائی تھی، دونوں طیاروں کو نقصان پہنچنے کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

    حکومت کا جاتے جاتے ایک اور کارنامہ، چیئرمین پی آئی اے کی خلاف ضابطہ تعیناتی


    ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پی آئی اے کے ایس او پی کے تحت انجینیرز اور سیفٹی اینڈ کوالٹی انشورنس کی ٹیمیں طیاروں کا معائنہ اور تحقیقات کر رہی ہیں۔

    قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے میں اگر انسانی غلطی یا جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں زبردست طوفان باد و باراں کے نتیجے میں پی آئی اے کے دو کھڑے طیاروں سے ٹرالیاں اور لفٹر ٹکرانے سے طیاروں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور ایک طیارے کی باڈی میں باقاعدہ سوراخ ہوگیا تھا۔ اس حادثے کے بعد فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، PK654 کو کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا جب کہ PK244 کا روٹ دمام سے سیالکوٹ تھا تاہم طوفان کی وجہ سے لاہور میں راستہ بدلنا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بوسٹن:خراب موسم کے باعث اسکولوں میں عام تعطیلات

    بوسٹن:خراب موسم کے باعث اسکولوں میں عام تعطیلات

    امریکہ کی مختلف ریاستوں میں خراب موسم اور شدید برفباری کے باعث اسکولوں میں جمعہ تک عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکی ریاست کے مختلف شہر آجکل سخت سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، موسم کی شدت کے پیش نظر نیویارک اور بوسٹن میں حکام نے اسکولوں میں آئندہ جمعہ تک عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکہ کا شمالی اور مغربی حصہ ان دنوں شدید برفباری اور خراب موسم کی لپیٹ میں ہیں، جس سے ہزاروں پروازیں معطل، کاروباری سرگرمیاں معدوم اور ہزاروں افراد متاثر ہورہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں نیویارک ،پین سلوینیا ،نیوجرسی اور بوسٹن میں چھ سے بارہ انچ تک برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔