Tag: خراب کارکردگی

  • کراچی پولیس چیف کا خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو  گھر بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی پولیس چیف کا خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی : کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرےگا وہ رہےگا، ورنہ گھر جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایس ایس پی سمیت 31 افسران کو وارننگ جاری کردیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب نے اےآر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرےگا وہ رہےگا، ورنہ گھر جائے گا، کوشش ہےسابق ایڈیشنل آئی جی کی پالیسی کو لے کر چلوں۔

    عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کیخلاف حکمت عملی بنارہےہیں، منشیات فروشی کیخلاف رینجرزبھی پولیس کےساتھ کام کرے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا شہر کے50 فیصد جرائم کراچی کے30 تھانوں کی حدودمیں ہوتےہیں، 30 ایس ایچ اوز کو جرائم کی روک تھام کیلئےالٹی میٹم دیاہے، موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئےبھی کام کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام سےبچنےکیلئےپارکنگ پلازہ کی تجویز دی ہے، کراچی کےتمام مصروف علاقوں میں پارکنگ پلازہ بنائے جاسکتے ہیں۔

  • مریم اورنگزیب نے ن لیگی حکومت کی خراب کارکردگی کا خود اعتراف کرلیا

    مریم اورنگزیب نے ن لیگی حکومت کی خراب کارکردگی کا خود اعتراف کرلیا

    اسلام آباد : نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جہاں جائیں گے، ہماری کارکردگی پر ہی بھیک مانگیں گے۔

    سوال یہ اٹھتا ہے کون سی کارکردگی؟ وہ جو ملک کو بحرانوں میں چھوڑ کر گئی؟ یا وہ کارکردگی جو ہر پاکستانی کو قرض کے بھاری بوجھ تلے دبا گئی۔

    مریم اورنگزیب کی زبان پر سچ آہی گیا اور انہوں نے حقیقت بیان کر دی، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم جہاں جائیں گے ان سے ہماری کارکردگی پر ہی بھیک مانگیں گے۔

    آج دوست ملکوں کی جانب مدد کے لیے دیکھا جارہا ہے تو اس کی وجہ کوئی اور انہیں یہی ن لیگی سرکار ہے اور اب یہ بات ن لیگ کی ترجمان بھی مان گئیں۔

    جو روک سکو تو روک لو کے نعرے لگاتے رہے وہ معیشت کی کشتی کو بیچ منجدھار چھوڑ گئے، ان کی قیادت اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمات میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے۔

    اورنج لائن اور میٹرو جیسے منصوبوں کے لیے اتنا قرضہ لیا کہ ملک آج دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ شاید اسی کو کہتے ہیں آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ۔ پچھلی حکومت کے حکمران ملک کو تیس ہزار ارب قرضے کے بوجھ تلے چھوڑ کر گئے۔ سعودی پیکج نہ ملتا تو شاید ادائیگیوں کا توازن ملک کو کہیں کا کہیں لے جاتا۔

  • کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی‘پی سی بی نےگول میز کانفرنس طلب کرلی

    کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی‘پی سی بی نےگول میز کانفرنس طلب کرلی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نےقومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرسابق کرکٹرزکی مدد طلب کرتے ہوئےگول میز کانفرنس بلا لی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیےاگلے ماہ 6اور 7مارچ کو لاہور میں گول میز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

    گول میزکانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیرملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    پی سی کی جانب سے گول میزکانفرنس میں شرکت کےلیےسابق کپتان عمران خان، جاوید میانداد، ظہیر عباس، وسیم باری، وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر، عامر سہیل، راشد لطیف، رمیز راجہ، معین خان، عبدالقادر، انضمام الحق، اقبال قاسم، بازید خان، عاقب جاوید، سعید اجمل اور دیگرکومدعوکیاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈنےکانفرنس میں کوچ مکی آرتھر،گرانٹ فلاور،اظہر محمود سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں سے کسی کو بھی نہیں بلایا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجلاس میں غیرملکی اور مقامی کوچز کے حوالے سے اہم موضوع پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں:شکست پرتنقید، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح پھٹ پڑے

    واضح رہےکہ گزشتہ روز کینگروز کے خلاف شکست پر تنقید پر مصباح الحق پھٹ پڑے،ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم اتنا برا بھی نہیں کھیلے جس طرح ہم پر تنقید کی جارہی ہے۔