Tag: خراج تحسین پیش

  • پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں ان کو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، قراردادن لیگ کی رکن حنا پرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    جس میں کہا گیا کہ قومی ہیرو نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھروکےمقابلوں میں نیا اولمپکس ریکارڈقائم کیا اور طلائی تغمہ حاصل کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان قومی ہیروکو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں چنوں میں اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

    اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

    گلاسگو : اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلاسگو کے پاکستانی قونصل خانے کے باہر اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین کیا گیا۔

    اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے نو مئی کوشرپسندوں کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے قونصل جنرل کو یادداشت بھی پیش کی۔

    شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کےلیے خصوصی دعائیں کی، اس موقع پر اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ہمیں شیر دل جوانوں پر فخر ہے جو رات دن ، سردی گرمی ہر حال میں ملک کے دفاع کیلئے چوکس ہیں۔

    یاد رہے اسپین کے شہر بارسلونا میں شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجاً سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا تھا.

    سمندر پار محب وطن پاکستانیوں نے بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا ، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے کیا گیا۔

    ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی شخص یا جماعت کراس کرے گی تو پیچھا کریں گے۔

  • ‘عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے’

    ‘عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے’

    اسلام آباد : عظیم گالف پلیئر گیری پلیئر نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عمران خان مجھے آپ پر فخر ہے، آپ میرے ہیرو ہیں اور آپ کی لیڈر  شپ صلاحیت کا مداح ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق عظیم گالف پلیئر گیری پلیئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، آئندہ 2سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔

    گیری پلیئر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ صلاحیت کا مداح ہوں ، ان کاخطے میں کردار قابل تعریف ہے۔

    عظیم گالف پلیئر نے مزید کہا عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے، نیلسن منڈیلا کی طرح آپ بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے  ہیں، میری تمام تر توانائیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور ان کے تاریخی خطاب کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اہم خطاب میں دنیا کو واضح کیا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ کا آغاز ہوگیا تو اس کے پوری دنیا پر بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اسلامی معاشرے میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا ہے، اقلیت سے اچھا سلوک نہ کرنا اسلامی تعلیمات کے برعکس ہے، ہولوکاسٹ کے بارے میں احتیاط کی جاتی ہے کہ یہودیوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں اللہ کے رسول کی عزت کی جائے۔

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش

    اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین پیس کیپرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےتصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، تصویری نمائش کا افتتاح اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا۔

    نمائش میں انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جان لاکرا، سفرا ، مندوبین اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاکہناتھا 6 دہائیوں سے پاکستانی دستوں نے امن مشنز میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ مدت میں خواتین پیس کیپرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پرمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان 6 دہایوں سے اپنی افواج، تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے، پاکستان نے باقی ممالک کے فوجی دستوں کو تربیت دینے کی پیشکش کے ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا چئیرمین بھی ہے۔

    خیال رہے اپریل میں پاکستان نےامن مشنزمیں خواتین دستوں کی تعیناتی کاہدف حاصل کرلیا تھا ، جس پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا پاکستانی خواتین نےعالمی امن کیلئےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ فروغ امن کاوشوں میں خواتین کےکردارکی حمایت کی۔

  • شہباز شریف کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مثالی کردار پر خراج تحسین پیش

    شہباز شریف کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مثالی کردار پر خراج تحسین پیش

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو خط لکھ کر سانحہ کرائسٹ چرچ میں مثالی کردار پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا آپ کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے عوام نے عدم برداشت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ آپ کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے عوام نے متاثرین کے لئے ایثارو محبت، جذبے اور ہمدردی کی غیرمعمولی انسانی عظمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا آپ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کر کے دنیا پر عیاں کیا کہ دہشت گردی کا مذہب سے تعلق نہیں، جمعے کی اذان نشر کر کے اجنبیوں سے نفرت کے رویہ کو مسترد کیا ہے۔

    آپ کے نیک طرزعمل اور قائدانہ جرات کو انسانی تاریخ موڑنے کے اقدام کے طور پر صدیوں یاد رکھا جائے گا

    شہباز شریف کا کہنا تھا آپ کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے عدم برداشت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا اور  آپ کے نیک طرزعمل اور قائدانہ جرات کو انسانی تاریخ موڑنے کے اقدام کے طور پر صدیوں یاد رکھا جائے گا، کاش دنیا کے دیگر رہنما بھی آپ کے طرز عمل سے سیکھیں۔

    خط میں پاکستانی شہداء کی میتوں کی جلد وطن واپسی کے لئے اقدامات پر ذاتی حیثیت میں مادام وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے ایک ایسے موقع پر یہ روشن طرز عمل اپنایا جب دنیا میں نفرت اور دیگر ممالک کے عوام سے بیزاری پھیلائی جا رہی ہے، دعا گو ہیں کہ آپ اسی جذبے اور قوت سے حکومت کرتی رہیں۔

    یاد رہے 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے، اس واقعے پر جہاں‌ نیوزی لینڈ بھر سے شدید ردعمل آیا وہیں‌ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن اپنے واضح اور دو ٹوک موقف اور مثبت رویے کے طفیل انسانی دوستی اور مساوات کی علامت بن گئیں۔

    مزید پڑھیں : ہم ایک ہیں، مسلمانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں، جیسنڈا آرڈرن

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے مساجد پر دہشت گردانہ حملے کو پانچ روز گزرنے کے باوجود سیاہ لباس پہنی رہیں۔

    اسی طرح مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد جمعے کو نشریاتی اداروں اور ریڈیو پر اذان نشر کی گئی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی مسلمانوں سے مثالی یکجہتی کے لیے اسکارف پہنے موجود تھیں۔

    جیسنڈا آرڈن نے اپنے خطاب میں حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں، مسلمانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں، سارا نیوزی لینڈ غمزدہ ہے۔

    خیال رہے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا تھا، جس میں شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے نئی مثال قائم کی گئی، اسمبلی سیشن کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے ایوان کو ’السلام وعلیکم‘ کہہ کر مخاطب کیا اور شہدا کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

  • راحت فتح نصرت فتح کو 48 شہروں میں خراج تحسین پیش ‌کریں‌ گے

    راحت فتح نصرت فتح کو 48 شہروں میں خراج تحسین پیش ‌کریں‌ گے

    لاہور : معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر کے 48 شہروں میں خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں وہاپنے استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے سروں کا جادو جگائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز میں نصرت فتح علی خاں کی جائے پیدائش فیصل آباد سے شروع ہونے والا خراج تحسین کا سفر 48 شہروں سے ہوتا ہوا ان کے جائے وفات لندن میں جا کر ختم ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران دنیا کے 48 شہروں میں استاد نصرت فتح علی خان کی یاد منائی جائے گی، جس میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے اپنے آنجہانی استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    کرکٹرز پر پش اپس کی پابندی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز پش اپس لگا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان میں ابھی جان باقی ہے۔

    لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کرنے کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر معروف اداکار وہدایت کار شان بھی موجود تھے انہوں راحت فتح علی خاں کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔