Tag: خراج تحسین

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پرخراج تحسین

    گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان خودمختاری، سالمیت، عزت و وقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق زیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے پاک فضائیہ کے بھرپورجواب پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کواس کی جارحیت کا جواب مل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے مودی دانشمندی کی راہ اپنائے، یہ بھارت کے لیے پیغام ہے وہ جنگی جنون، منفی سوچ ترک کردے۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان خودمختاری، سالمیت،عزت ووقارپرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

  • "میدان سجانا ہے کی” دھوم، فیصل جاویدکا سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش

    "میدان سجانا ہے کی” دھوم، فیصل جاویدکا سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش

    دبئی : سینیٹرفیصل جاوید اے آر وائی کی مہم’میدان سجاناہے‘ کے معترف ہوگئے اور کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کیلئے شاندارمہم چلانے پر سی ای اواےآر وائی سلمان اقبال اور حاجی اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید اے آروائی کی مہم "میدان سجاناہے، پاکستان کی شان بڑھاناہے” کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر شاندارمہم چلانے پر سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کے لیے اے آر وائی نے شاندار مہم چلائی، مہم میں زبردست تیزی نےپی ایس ایل کوچارچاندلگادیے ، یواےای میں سنسنی خیزمقابلوں کابےتابی سےانتظارکررہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیےحاجی اقبال کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں،ویلڈن سلمان اقبال، ویلڈن اے آروائی، پاکستان کی شان بڑھانا ہے تومیدان سجاناہے۔

    خیال رہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہورہا ہے، جو 17 مارچ تک جاری رہے گا، پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے، آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • مہاتما گاندھی کی برسی، ہندوانتہا پسندوں کا قاتل کو خراج تحسین

    مہاتما گاندھی کی برسی، ہندوانتہا پسندوں کا قاتل کو خراج تحسین

    نئی دہلی : بھارت کو آزادی دلوانے والے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے گاندھی کے قاتل کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت کو طویل جدوجہد کے بعد انگریزوں سے آزادی دلوانے والے مہاتما گاندھی کی 70 ویں برسی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں انتہا پسند ہندوں نے گاندھی کے قتل کا جشن منایا۔

    انتہا پسند تنظیم ہندو مہاشبا تحریک کی جنرل سیکریٹری پوجا شاکون کی گاندھی کے قاتل کو خراج تحسین پیش کرنے کی دو ویڈیو ٹویٹر پر جاری ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے کہ پوجا شاکون اور اس کے ساتھیوں کو بغاوت کرنے پر گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

    پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوجا نے ہاتھ میں پستول تھامی ہوئی ہے جس کا رخ گاندھی کی تصویر کی جانب ہے اور وہ کہہ رہی ’چلادوں چلا دوں‘ جواب میں کوئی کہتا ہے ’نہیں ابھی صرف تصویر بنائی جارہی ہے‘۔

    بعدازاں ہندو انتہا تنظیم کی رہنما نے گاندھی کے پتلے پر گولی چلائی اور خون کی تھیلی پھٹنے سے زمین پر خون بہنے لگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پتلے سے خون بہا تو ہندو انتہا پسندوں نے ’مہاتما نتھورام گوڈسے ہمیشہ زندہ رہے گا، آج آل انڈیا ہندو مہاشبا کی فتح کا دن ہے‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نتھو رام گوڈسے کے پتلے پر ہار ڈالا اور گاندھی کو قتل کرنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہےی جس جوہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں پر ہوا تھا‘ پھر تحریر کیا بغاوت نہیں کی؟ بغاوت صرف جے این یو کے طالب علم کرتے ہیں؟

  • بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین

    بل گیٹس کا پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین

    اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی، کال کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

    بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا۔

    بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاکستان میں آئی ٹی کےشعبےکوتقویت دینے کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس کاسماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی

    یاد رہے اکتوبر کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیےپانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں، جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے، کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

  • ستمبرکےمہینےمیں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے ‘ حسن علی

    ستمبرکےمہینےمیں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے ‘ حسن علی

    لاہور: یوم دفاع وشہدا پر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کو یوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے پوری ٹیم کی جانب سے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    حسن علی نے کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ مجھ پرکارکردگی دکھانے کا دباؤ رہے، کوشش ہوگی بھارت کے خلاف بہتر ین کارکردگی دکھاؤں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کے مطابق ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا بھارتی ٹیم اچھی ہے، بھارت کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے۔

    فاسٹ باؤلرحسن علی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جانے کی خوشی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ایشیاکپ میں کسی ٹیم کے خلاف 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کروں۔

    حسن علی کے مطابق انہوں نے کبھی نہیں کہا ٹیسٹ نہیں کھیلوں گا، تینوں فارمیٹس میں پرفارم کروں گا۔

    قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپورجوش وخروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہے۔

  • محنت کشوں کےعالمی دن پرصدرمملکت اوروزیراعظم کے پیغامات

    محنت کشوں کےعالمی دن پرصدرمملکت اوروزیراعظم کے پیغامات

    اسلام آباد : صدر پاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزدوروں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا کردارکلیدی ہے۔

    صدرمملکت نے محنت کشوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں مزدوروں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی قومی ترقی کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کے عہد کا دن ہے اورآجر کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائے گا۔

    ممنون حسین نے کہا کہ محنت کش نیک نیتی اوردیانت کی شاندارروایات کے امین ہیں، ملکی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا کردارکلیدی ہے۔

    صدرمملکت نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق محنت کش اللہ کا دوست ہے، حدیث کے مطابق مزدور کا حق پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنا چاہیے، اسلام نے محنت کشوں کو جو حقوق دیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    صدرممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے لیے تمام حکومتی پالیسیاں اسلام کے سنہری اصول پراستوار ہیں اور حالیہ بجٹ میں محنت کشوں کے معاوضوں میں معقول اضافہ بھی کیا گیا ہے۔


    محنت کشوں کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکاگوکے محنت کشوں کی قربانی تاریخ کا اہم باب ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے محنت کشوں کی بہبود اور ان کے اہل خانہ کا معیار زندگی بہتر بنانے کی غرض سے تمام اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سماجی ویب سائیٹ پرعوام کا شہید راشد منہاس کوخراج تحسین

    سماجی ویب سائیٹ پرعوام کا شہید راشد منہاس کوخراج تحسین

    اسلام آباد : پاکستان بھر میں آج نشان حیدر پانے والے کم سن پائیلٹ راشد منہاس کا 45 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے سماجی ویب سائیٹ پر لوگوں نے شہید کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق 20 اگست 1971 کو شہادت پا کر نشان حیدر پانے والے نوجوان پائیلٹ راشد منہاس کا آج 45 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، نوجوان پائیلٹ نے اپنے انسٹریکٹر کی جانب سے طیارہ دشمن لے جانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے طیارہ پاکستان کے حدود میں گراکر دشمن کا خواب خاک میں ملا دیا تھا

    اسی سے متعلق : پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا آج 45 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

    حکومت پاکستان کی جانب سے اس بہادری پرنوعمرپائیلٹ کواعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا جو اب تک محض دس جاں باز سپاہیوں کو دیا گیا ہے

    یوم شہادت راشد منہاس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر لوگوں نے شہید پائیلٹ کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جس کے باعث راشد منہاس ٹیوٹرٹرینڈ ٹیوٹر پر ٹاپ پر موجود ہے اور لوگ جوق در جوق اس ٹرینڈ پرتبادلہ خیال کررہے ہیں

  • ہیلری کلنٹن کاپاکستانی نژاد امریکی فوجی کیپٹن ہمایوں خان کوخراج عقیدت

    ہیلری کلنٹن کاپاکستانی نژاد امریکی فوجی کیپٹن ہمایوں خان کوخراج عقیدت

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے امریکی فوج کےپاکستانی نژادکیپٹن ہمایوں خان کو خراج عقیدت پیش کیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹک صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمایوں خان نے اپنے عمل سے اپنے ساتھیوں کی جان بچائی.

    ہیلری کلنٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمایوں خان امریکی اقدار کا مظہر ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج کے کیپٹن ہمایوں خان کےوالدین نےڈیموکریٹک کنونشن میں ڈونلنڈٹرمپ پر شدیدتنقید کی تھی.

    عراق میں جاں بحق ہونے والے امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد خصرخان نے ڈونلڈٹرمپ پرشدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہوں نے امریکی آئین پڑھا ہے.

    clinton-5

    واضح رہے کہ امریکی فوج کے مسلمان کیپٹن ہمایوں خان دوہزارچار میں عراق میں کار بم دھماکےمیں جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کاسری دیوی کوخراج تحیسن

    بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کاسری دیوی کوخراج تحیسن

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ مادھوری ڈکشٹ اپنے دور کی کامیاب اداکارہ سری دیوی کے مقبول گانے پر ڈانس کے ذریعے سری دیوی کو خراج تحیسن پیش کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ڈانس کوئین 49 سالہ مادھوری ڈکشٹ اپنے ڈانس ریئلٹی شو کے گرینڈ فنالے میں سری دیوی کے مقبول گانے ’میرے ہاتھوں میں نونو چوڑیاں‘ پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی.

    MADHURI POST

    ڈانس شو ’سو یو تھنک یو کین ڈانس‘ کی انتظامیہ کے مطابق مادھوری اس ڈانس کے ذریعے سری دیوی کو خراج تحسین بھی پیش کریں گی، جبکہ سری دیوی کے گانے کے علاوہ مادھوری دپیکا پڈوکون کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے ’دیوانی مستانی‘ پر بھی رقص کرتی نظر آئیں گی.

    مادھوری کے ڈانس کی کوریوگرافی گیتا کپور نامی کوریوگرافر نے کی ہے،یاد رہے کہ ڈانس شو ’سو یو تھنک یو کین ڈانس‘ کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی.

  • فلوریڈا:  فٹبال شائقین کا انوکھے انداز میں اورلینڈو میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت

    فلوریڈا: فٹبال شائقین کا انوکھے انداز میں اورلینڈو میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت

    فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا میں فٹبال شائقین نے سانحہ اورلینڈو کے ہلاک شدگان کوانوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی فٹبال لیگ کے ایک اہم میچ سے قبل فٹبال شائقین نے بارہ جون کو اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اونچاس افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور انوکھے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا.

    اس موقع پر دس ہزار زائد گنجائش والے اسٹیڈیم میں انچاس کرسیوں کو مرنے والوں کی یاد میں خالی چھوڑ کر ان پر رنگ برنگے غبارے باندھے گئے اور ست رنگی پر چم لہرائے گئے.

    *امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک، 53 زخمی*

    واضح رہے کہ امریکی فٹبال لیگ میں اورلینڈو سٹی کا مقابلہ سین جوس سے تھا ،یہ میچ دو دو گول سے برابر رہا.