Tag: خراج عقیدت پیش

  • امریکی ریاست ٹیکساس  کی اسمبلی کا پرنس کریم آغا خان کو خراجِ عقیدت پیش

    امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کا پرنس کریم آغا خان کو خراجِ عقیدت پیش

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قرارداد  منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی نے اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاکستانی نژاد ارکان اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی اورسلیمان بھوجانی کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    رکن ٹیکساس اسمبلی ڈاکٹرسلیمان لالانی نے کہا کہ انھوں نے زندگی بھرامن ومحبت اور رواداری کا درس دیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پرنس کریم آغاخان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔

    پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے۔ 1957ء میں آغا خان سوم کی رحلت کے بعد پرنس کریم آغا خان کو امام بنایا گیا۔

    شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم اسماعيلى مسلمانوں کے سب سے بڑے گروہ نزاریہ جو اب آغا خانی یا اسماعیلی کہلاتے ہیں کے امام ہیں۔

    وہ دورانِ تعلیم ہی جانشین بن گئے تھے اور اسی زمانے میں امامت کی اہم ذمہ داری انھیں سونپ دی گئی تھی، تاہم 1958ء میں انھوں نے اپنے سلسلہ تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا، اس دوران میں انہوں نے متعدد تحقیقی مقالات بھی لکھے

  • حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکا 25 واں یوم شہادت

    حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکا 25 واں یوم شہادت

    راولپنڈی : کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

    سال1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے، ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان شہید کی بھی ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو ان کے 25ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، 25 سال قبل حوالدار لالک جان نے بےمثال جرات وبہادری کا عملی مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کارگل جنگ کے میدان میں پاک وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادر سپاہیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

    پاکستان کا اعلی ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا عظیم نظرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے، پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

    یاد رہے کہ اپنے خون سے وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کرنے اور دشمن پر دھاک بٹھانے والے حوالدار لالک جان گاؤں غذر یاسین گلگت میں1967میں پیدا ہوئے، لالک جان نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

    حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر شہید ہوئے، جرات اور لازوال قربانی کے اعتراف میں حوالدار لالک جان کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

  • 9 مئی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش  کرنے کے لئے  خصوصی تقریب آج ہوگی

    9 مئی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب آج ہوگی

    اسلام آباد: 9 مئی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب آج ہوگی، تقریب میں آرمی چیف اور عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں خصوصی تقریب آج ہوگی۔

    وزیر اعظم جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب میں آرمی چیف اور عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے، شہدا کی یاد میں تقریب میں شہدا کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔

    تقریب میں وفاقی کابینہ اورارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے، تقریب میں سفارتکاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے اہلخانہ شرکت کریں گے جبکہ وفاقی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بے حرمتی ہونےنہیں دینااب دوبارہ نہیں کےعنوان سے تقریب کا انعقاد ہوگا، تقریب میں سفارت کاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں پولیس سب سے پہلے پہنچتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے یوم شہدا پولیس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پولیس کے شہدا کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا اور کہا فرض کی ادائیگی میں پولیس سب سےپہلےپہنچتی ہے۔

    خیال رہے ملک میں جرائم کے خاتمے اور امن برقرار رکھنے میں پولیس فورس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا اہتمام اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزراکےہمراہ پولیس شہدا کی یادگارپرپہنچے، پھولوں کا نذرانہ پیش کیا اورشہداء کیلئےدعا کی ، اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرمیں تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

    اسی طرح کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے خون کاعطیہ دیا جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے یادگارشہداء پر پہنچ شہر کے مختلف مقامات پر بینرز اور شہداء کے پوسٹر لگاکرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

    پشاورمیں آئی جی کےپی نےشہیدصفوت غیورکی قبرپرحاضری دی، ثنا اللہ عباسی کاکہناتھا کہ کے پی پولیس کی تاریخ میں جرات،بہادری اور قربانیوں کی داستان رقم ہہیں۔

  • آرمی چیف  کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش

    آرمی چیف کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کیلئے جان نچھاورکرنے سے بڑھ کرکوئی اعزاز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج کی جانب سے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے2عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدار لالک جان شہید بہادری کا درخشندہ باب ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا مادروطن کے دفاع کیلئے جان نچھاورکرنے سے بڑھ کرکوئی اعزازنہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے، ہرقیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا دھرتی کے بیٹوں کاشیوا ہے۔

  • پاک فضائیہ کا  جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کو  خراج عقیدت پیش

    پاک فضائیہ کا جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کے یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دستاویزی فلم جاری کردی، ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹس کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بہادر سپوت اور جنگ ستمبر کے ہیرو ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ان کے یوم ولادت پر ایک مختصر دستاویزی فلم نشر کر دی۔

    پاکستان کے بہادر سپوت اور جنگ ستمبر کے ہیرو محمد محمود عالم 6 جولائی 1935 کو کلکتہ میں پیدا ہوئے، محمد محمود عالم کا خاندان قیام پاکستان کے وقت مشرقی پاکستان منتقل ہو گیا تھا، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سر شار عالم نے 1953ء میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

    جنگ ستمبر میں سکواڈرن لیڈر عالم دشمن کے لیے پیام اجل ثابت ہوئے، انہوں نے 7ستمبر 1965ء کو ایک مشن کے دوران پانچ بھارتی جہاز گرا کر ایک نا قابل فراموش کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے اس جنگ میں مجموعی طور پر بھارت کے نو طیارے تباہ کئے اور دو کو جزوی نقصان پہنچایا۔

    ان کی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں دو مرتبہ ستارہ جرآت سے نوازا، ایم ایم عالم کا شمار ان غازیوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے پاک فضائیہ کو دشمن پر واضح برتری دلوائی اور قومی پرچم کو سربلند رکھا۔

    ایم ایم عالم پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹس کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

  • صدر، وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماؤں کا شہید کرنل مجیب الرحمان کوخراجِ عقیدت

    صدر، وزیراعظم ودیگر سیاسی رہنماؤں کا شہید کرنل مجیب الرحمان کوخراجِ عقیدت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ٹانک میں جام شہادت نوش کرنے والےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نےدہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا، پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔

    یہ بات انہوں  نے اپنے پیغام میں کہی، وزیر اعظم عمران خان نے  ٹانک میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز اور جام شہادت نوش کرنے والےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، کرنل مجیب الرحمان شہید نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ فورسزکی بےمثال قربانیوں سےدہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا اور امن کی شمع  روشن ہوئی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

    سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، صدر


    صدرڈاکٹرعارف علوی نے  ٹانک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر کرنل مجیب الرحمان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کی وجہ سےملک سےدہشت گردی کاخاتمہ ہوا۔

    صدرڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے بلنددرجات اور اہلخانہ کیلئےصبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس ناسورکےخلاف جنگ میں متحد اورپرعزم ہے ۔

    شہید کرنل مجیب الرحمان کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شہیدکرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سےدلی اظہارتعزیت کیا اور کہا شہیدکرنل مجیب الرحمان کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیرداخلہ


    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی ڈی آئی خان میں دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے پر شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والےشہیدکرنل مجیب الرحمان کیلئے دعا کی۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں شہید کےاہل خانہ کےساتھ کھڑے ہیں، شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    امن کےلیےقربانی دینےوالوں کوعوام سلام پیش کرتےہیں، گورنر پنجاب


    گورنرپنجاب نے پاک فوج کےکرنل مجیب الرحمان کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا امن کےلیےقربانی دینےوالوں کوعوام سلام پیش کرتےہیں دشمن کےخلاف بہادری سے پاک افواج لڑتی ہے،اس کی مثال نہیں۔

    کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر بیٹے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ، بلاول


    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آپریشن میں شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر بیٹے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، پوری قوم فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے ، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کیساتھ کھڑی ہے۔

  • برطانوی راک بینڈ کا شہید امجد صابری کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش

    برطانوی راک بینڈ کا شہید امجد صابری کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش

    لندن : برطانوی راک بینڈ نے شہید امجد صابری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے صوفیانہ کلام کوالبم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ، البم اگلے برس ریلیزکیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی راک بینڈ ‘کولڈ پلے’ نے شہید امجدصابری کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور امجد صابری کے مشہور صوفیانہ کلام کو انہی کی آواز میں البم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

    گلوکار کرس مارٹن کا کہنا ہے کہ البم کے گانے میں دو اور گلوکاروں کی آوازیں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک پاکستانی قوال امجد صابری ہیں، جنہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

    کرس مارٹن نےمزید کہا تھا امجد صابری کے مشہور کلام ’جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے‘ سے بہت متاثر ہوں اور یہی گانا نئے البم ‘ایوری ڈے لائف’ میں شامل کیا گیا، البم اگلے برس ریلیز کیا جائے گا۔

    یاد رہے معروف قوال امجد صابری کو 16 رمضان المبارک 23 جون 2016 کو لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • یوم دفاع ، وزیراعلیٰ سندھ  کی  شہید راشد منہاس کے گھر آمد ، خراج عقیدت پیش

    یوم دفاع ، وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد ، خراج عقیدت پیش

    کراچی : یوم دفاع وشہدا پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے اور شہیدراشد منہاس کے بھائی اور فیملی کیساتھ وقت گزارا۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہیدراشدمنہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انھوں نےنوجوانی میں شہادت حاصل کی،شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شہید فلائنگ آفیسر کی یادگار تصاویر دیکھیں۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا تھا۔

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

  • بلاول بھٹو کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش

    بلاول بھٹو کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا فاطمہ جناح دھرتی کی عظیم بیٹی اور قائداعظم کی تصویر تھیں ، پیپلز پارٹی بطور جماعت فاطمہ جناح کی جدوجہدکاتسلسل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برسی کے موقع پر مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا فاطمہ جناح دھرتی کی عظیم بیٹی اورقائداعظم کی تصویرتھیں، فاطمہ جناح کی بھائی کی معاونت بےمثال ثبوت ہے۔.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح نےنظریہ جمہوریت کی حفاظت کیلئےآمروقت کوللکارا، پیپلزپارٹی بطورجماعت فاطمہ جناح کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔

    مزید پڑھیں : مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہم سے جدا ہوئے 52 سال ہوگئے

    خیال رہے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی باونویں برسی آج منائی جارہی ہے، مادر ملت کی کوششوں کا ہی نتیجہ تھا کہ جدوجہد پاکستان میں مسلمان عورتوں نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ قابل تعریف خدمات انجام دیں۔

    بانی پاکستان قائد اعظم کی بہن فاطمہ جناح عزم و ہمت کا پیکر تھیں، انھوں نے تحریک پاکستان میں خواتین کوبیدارکرنےمیں اہم کردارادا کیا۔