Tag: خربوزہ

  • افطار کے فروٹ چاٹ میں ’’خربوزہ‘‘ لازمی کیوں ہے؟

    افطار کے فروٹ چاٹ میں ’’خربوزہ‘‘ لازمی کیوں ہے؟

    ماہ مقدس کے ساتھ ہی خربوزے نے بھی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے یہ میٹھا اور فرحت بخش پھل افطار میں روزہ داروں کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔

    کیا آپ قدرت کے اس شیریں اور فرحت بخش پھل کی افادیت سے واقف ہیں کہ انسانی جسم کیلیے خربوزہ کتنا مفید اور صحت بخش ہے؟

    جاتی ہوئی سردی اور گرمی کی آمد کے ان دنوں میں طبی ماہرین کی جانب سے خربوزے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

    دنیا بھر میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

  • جاپان: دو خربوزے لاکھوں ین میں فروخت (ویڈیو دیکھیں)

    جاپان: دو خربوزے لاکھوں ین میں فروخت (ویڈیو دیکھیں)

    ٹوکیو: جاپان میں دو خربوزے ملکی کرنسی میں 27 لاکھ ین (20 ہزار 260 یورو) میں فروخت ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی جاپانی قصبے یوباری میں دو عدد خربوزوں کی قیمت ستائیس لاکھ ین ادا کی گئی، یہ قیمت ایک ہول سیل مارکیٹ میں پھلوں کی نیلامی کے دوران ادا کی گئی۔

    جاپان کے قصبے ہوباری کے خربوزے ایک مقامی کمپنی ہوکائیڈو پراڈکٹس فروخت کرتی ہے، خربوزوں کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے صدر نے کہا یہ بولی قصبے میں ابتدائی پکنے والے خربوزوں کے لیے ہوتی ہے، خربوزے جلد ہی فریزر میں رکھ دیے جائیں گے اور زیادہ بولی لگانے والے دس افراد میں ان کو برابر برابر تقسیم کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جاپان کے لوگ ہوباری کے خربوزوں کے پکنے کا شدت سے انتطار کرتے ہیں، بازار میں آتے ہی یہ خربوزے فوری طور پر بِک جاتے ہیں، ان خربوزوں کو ’یوباری کنگ‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

    ان خربوزوں کو ایک محفوظ گرین ہاؤس میں اگایا جاتا ہے، عمومی طور پر ایک ڈبے میں چھ خربوزے رکھے جاتے ہیں، 2019 میں بھی مارکیٹ کیے جانے والے یوباری کنگ خربوزوں کی ابتدائی جوڑی کی قیمت 37 ہزار پانچ سو ستائیس یورو لگی تھی۔

    خیال رہے کہ جاپانی معاشرت میں یوباری کنگ خربوزوں کو ایک قیمتی تحفہ سمجھا جاتا ہے، دوست احباب اور رشتہ داروں کو بہ طور تحفہ دیا جاتا ہے۔

    ٹوکیو یونی ورسٹی کے پروفیسر کیون شارٹ کے مطابق جاپانی معاشرے میں پھل تحفے میں دینے کو بہت زیادہ وقعت حاصل ہے، اس کو عزت کے ساتھ ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک عمل خیال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جاپان کے سبھی علاقے کسی نہ کسی پھل کی وجہ سے مشہور ہیں اور لوگ ان کی بھاری قیمت ادا کرنے میں پچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

    جاپان کے اکثر مشہور علاقوں کے مشہور پھلوں کی نیلامی کی جاتی ہے اور اسے خریدنے والے نیلامی میں زیادہ قیمت ادا کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، جاپانی علاقے کگاوا کے ایک آم کی قیمت 80 ڈالر سے 122 ڈالر تک ہو سکتی ہے، اس آم کو عام بول چال میں ’سورج کا انڈا‘ کہا جاتا ہے۔

    ایک اور علاقے ایشیکاوا کے رومن انگور کی 2016 میں فی کلو قیمت 8 ہزار ڈالر لگائی گئی تھی۔

  • گرمی کے موسم میں خربوزہ انسانی جلد کے لئے بہترین غذا ہے

    گرمی کے موسم میں خربوزہ انسانی جلد کے لئے بہترین غذا ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) — خربوزہ موسم گرما کا پھل ہے، جس میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے بہت سے فوائد ہیں خاص طور پر انسانوں کے لئے، اس میں مختلف قسم کی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی ہے، اس میں مختلف قسموں کے 95 فیصد کے قریب وٹامنز ہوتے ہیں، اس میں بہت زیادہ تعداد میں منرلز بھی ہوتے ہیں ۔

    اس میں وٹامن اے، فاسفورس،آئرن، وٹامن سی اور وٹامن بی بھی شامل ہوتے ہیں، اب میں آپ کو اس کے کچھ فوائد کے متعلق بتاتا ہوں ۔

    اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے لئے بہت بہتر ہوتا ہے، اس سے ہاضمہ بلکل ٹھیک رہتا ہے، یہ معدہ میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔
    images
    خربوزے میں کروٹینائڈ نام کا ایک پروٹین ہوتا ہے جو کینسر کے خلاف بہت فائدہ مند ہوتا ہے، یہ کینسر کو ختم کرنے کی ایک قدرتی دوائی بھی ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے یہ کینسر کے بیج کو ہی مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے تاکہ کینسر دوبارہ حملہ آور نہ ہو سکے ۔
    Galia Melon
    خربوزے میں موجود اڈینوسائن خون کے خلیوں کو جمنے نہیں دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں،  اگر خون کے خلیے آپس میں مل جایئں تو ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،خربوزے کے استعمال سے خون کی گردش معمول کے مطابق رہتی ہے،جس کی وجہ سے ان بیماریوں سے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔

    خربوزہ انسانی جلد کے لئے بھی بہترین غذا ہے، اس کے استعمال سے جلد ٹھیک رہتی ہے، خربوزے کے استعمال سے نہ صرف جلد نرم و ملائم ہوتی ہے بلکہ جلد کی بیماریاں بھی ختم ہوتی ہیں ۔

  • خربوزے کااستعمال کینسرکےخطرات کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے

    خربوزے کااستعمال کینسرکےخطرات کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) خربوزے کا استعمال انسانی صحت کے لیے مفید ہے جبکہ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق خربوزے میں پچانوے فیصد تک مختلف وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

    خربوزے میں قدرتی طور پر وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم جیسے پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں۔

    خربوزے میں شامل کروٹینائڈ نامی پروٹین کینسر سے بچاﺅ کا قدرتی علاج ہے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔