Tag: خرم دستگیرخان

  • سزائے موت کا اعلان:جی ایس پی پلس پرکوئی اثر نہیں پڑیگا،خرم دستگیر

    سزائے موت کا اعلان:جی ایس پی پلس پرکوئی اثر نہیں پڑیگا،خرم دستگیر

    اسلام آباد : وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیلئے سزائے موت کے اعلان کا جی ایس پی پلس کے درجے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ دہشت گردی کِیخلاف جنگ میں حکومت کو یورپی یوپین یونین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جی یس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپی یوپین مما لک کو برآمدات میں انیس فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری تا ستمبر یورپی یونین ممالک کو پانچ ارب سرسٹھ کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔

    ہوم ٹیکسٹائل میں اٹھائِس فیصد، گارمنٹس میں ستائیس فیصد، اضافہ ہوا، جبکہ فٹ وئیر اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں بالاترتیب چھبیس فیصد اور برآمدات میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا پچھلے چار ماہ میں سیاسی عدم استحکام کے باعث برآمدی آڈرز میں کمی واقع ہوئی تھی جو اب بہترہو رہی ہے۔

  • پاک افغٓان بارڈرپوسٹس سات روزکھلے رکھنے پراتفاق رائے

    پاک افغٓان بارڈرپوسٹس سات روزکھلے رکھنے پراتفاق رائے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرخان اور افغانستان کے وزیرخزانہ عمرزخلوال نے دونوں ممالک کے درمیان بارڈر پوسٹس سات دن کھلے رکھنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دو سالوں میں پاکستان افغان تجارت دوگنا کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ طورخم اور چمن کی بارڈر پوسٹس کو اکیسویں صدی کی پوسٹ بنانے کیلئے پراجیکٹ کا آغازکردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں اپنی مصنوعات کی پہچان بڑھانے کیلئے تجارتی نمائشوں میں اضافہ کرے گا۔

    اس موقع پرافغان وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرمایہ کار قندوز اور فاریاب میں قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ملاقات میں وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی ، افغانستان کے نائب وزیر تجارت مزمل شنواری بھی موجود تھے۔

  • دھرنوں کی وجہ برآمدکنندگان کو کم آڈرز ملے،خرم دستگیرخان

    دھرنوں کی وجہ برآمدکنندگان کو کم آڈرز ملے،خرم دستگیرخان

    اسلام آباد: وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ برآمدکنندگان کو کرسمس اور نئے سال کے لیے توقع سے کم آڈرز ملے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک میں صنعتی شعبے کی کارکردگی تو متآثر نہیں ہوئی لیکن عالمی سطح پر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا اور اس کے باعث برآمدکنندگان کو امریکہ اور یورپین ممالک سے کرسمس کے لیے کم آڈرز ملے ہیں۔

    انہوں نے کہا فی الحال حکومت کا اسٹیٹ لائف کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس موقع پر اسٹیٹ لائف کی نئی چیرمین نرگس گلو نے کہا اسٹیٹ لائف نئی انشورنس پروڈکٹس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں اسلامک انشورنس تکافل بھی شامل ہے۔

    .انہوں کہا کہ اسٹیٹ لائف کارپوریشن نے گزشتہ سال اکیاسی کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا

  • توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے توانائی کی تجارت سے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے باعث افغانستان سے انتہائی کم ٹرانزٹ ٹیرف پر بجلی کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تاجکستان سے افغانستان کے ذریعے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا ، جس سے پاکستان کی توانائی کا 20 فیصد کمی کو پورا کیا جائے گا۔

    ، CASA-1000 پراجیکٹ پاکستان کو وسطی ایشیا سے معاشی طور پر ملانے والا پہلا ٹھوس منصوبہ ہے جو آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں ترقی کے نئے باب کھولے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں توانائی کے کثیر ذخائر موجود ہیں ، جن کی درآمد پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

    پاکستان ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے بجلی درآمد کر رہا ہے اور وسطی ایشیا کے ساتھ بجلی کی درآمد کا نیا معاہدہ خطے میں تجارت میں اضافے اور معاشی ترقی کا باعث ہو گا۔