Tag: خرم دستگیر

  • پاکستان میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن، وزیر توانائی نے وجہ بتادی

    پاکستان میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن، وزیر توانائی نے وجہ بتادی

    اسلام آباد : وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ وولٹیج اور فریکوئنسی کے اتارچڑھاؤ کی وجہ سے بجلی کے نظام میں تعطل آیا تاہم جلد بجلی بحال کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، جلد بجلی بحال کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران بجلی کی طلب بہت کم ہوتی ہے، بجلی کی کم طلب کی وجہ سے کچھ پلانٹ بند کئے جاتے ہیں۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ صبح پلانٹ کھولنے کے بعد مسئلہ درپیش ہوا، وولٹیج اور فریکوئنسی کے اتارچڑھاؤ کی وجہ سے تعطل آیا۔

    خیال رہے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، گدو سے کوئٹہ جانیوالی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے بعد گدو،جام شورو، مظفر گڑھ،حویلی شاہ بہادر، بلوکی پاور پلانٹس بند ہو گئے۔

    تربیلا اور منگلا ڈیم سے پن بجلی کی پیداوار پانچ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی لوڈ بڑھنے پر بند ہو گئی ، بجلی کی ترسیل کے نظام کو بچانے کے لئے این پی سی سی کا فیوز بند کرنا پڑا۔

    جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بند ہے ، آئیسکو، لیسکو، میپکو اور گیپکو ریجنز میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    این ٹی ڈی سی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بحالی کا کام شروع کردیا ہے ، بجلی کی مکمل بحالی میں 27 گھنٹے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

  • ‘جس طرح مریم نواز کو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا’

    ‘جس طرح مریم نواز کو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جس طرح مریم نوازکو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخرم دستگیر کی رہائشگاہ پرمریم نوازکی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مریم نوازنےمشکل حالات میں سب کامقابلہ کیا، مریم نواز پرکوئی مقدمہ نہیں وہ پارلیمنٹ میں آنے کی اہل ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جس طرح مریم نوازکو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اگلے انتخابات پر منحصر ہے، نوازشریف اگلے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : حکومت نے اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں واضح ریلیف کی یقین دہانی کرادی اور اس مہینے بھی بجلی کےبلوں کچھ بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں واضح ریلیف کی یقین دہانی کرادی۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کےباعث اگست میں 10روپے اضافہ ہوا، جون کے مقابلے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اب 22 پیسے رہ گئی ہے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عوام کو اگلے مہینے کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا اور اس مہینے بھی بجلی کےبلوں کچھ بہتری آئے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کی بہت بڑی تشویش اگلے مہینے دور ہو جائےگی، اگلے مہینے سے عوام کو بجلی بلوں میں واضح ریلیف ملےگا۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ پہلے200 پھر 300 یونٹ والوں کو 55 ارب کا ریلیف دے چکے ہیں جبکہ سیلاب زدگان کےلئے بھی 10 ارب کا ریلیف دیا جا چکا ہے۔

  • وفاقی حکومت نے ایک بار پھر  عوام پر بجلی بم گرا دیا

    وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی گرادی اور بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فیڈرز پر بجلی کی فراہمی 24 گھنٹے جاری رہے گی اور 5 برآمدی شعبوں کوترجیحی بنیادوں پرسستی بجلی اورگیس فراہم کی جائےگی، خطےکےدیگرممالک کے مقابلے میں ٹیرف دینا چاہتے ہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ، بجلی کی قیمت میں 26 جولائی سے ساڑھے  3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور اگلے ماہ بھی ساڑھے 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ اس اضافےکا بڑا حصہ فیول سرچارج بن کر آرہا ہے، ٹیرف کی نئی بنیاد فروری 2021 میں رکھی گئی تھی تاہم ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لئے سلیبزکے بارے میں بعد میں بتائیں گے، نومبر میں اس اضافے میں کمی آنی شروع ہوجائے گی جبکہ نومبر ،دسمبر میں اور بھی چیزیں سامنے آنا شروع ہوجائیں گی۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ جن کا بجلی کابل 100یونٹ سےاوپرنہیں گیاان کا تحفظ کررہےہیں، اگلےمرحلےمیں200یونٹ والوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کی گئی ہے، بعض لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ، ہر گھنٹے نگرانی ہورہی ہے تاکہ جتنی ضرورت ہواتنی بجلی پیداکی جائے۔

    دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق نے کہا کہ ملک اکتوبرکےبعدسےبجلی کی قیمت میں کمی نظرآناشروع ہوجائےگی، گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے سبسڈی دے دی لیکن فروری کے بعد سے ری بیسنگ نہیں کی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ میں جتنےپیسےتھےوہ ڈالتےچلےگئےلیکن اعلان نہیں کیا، وزیراعظم کی ہدایات ہیں جو ہو رہا ہے وہ عوام کے سامنے رکھنا ہے، اس سے پہلے بھی فیول پرائس ایڈجسمنٹ ہورہی تھی لیکن بتایا نہیں جارہاتھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نئی ایڈجسمنٹ میں13ملین پاکستانیوں پراس ٹیرف کاکوئی اثرنہیں ہوگا، جس چیز کوفیول ایڈجسمنٹ کہا جاتا تھا اب وہ ری بیسنگ میں آجاتی ہے۔

  • ‘ شہباز حکومت 13 اگست 2023 تک جاری رہے گی’

    ‘ شہباز حکومت 13 اگست 2023 تک جاری رہے گی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے حکومت 13 اگست 2023 تک جاری رہے گی، صرف پنجاب کے پانچ فیصد نشستوں کے ضمنی انتخاب سے سیاسی زائچے نہیں بن سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت 13 اگست 2023تک جاری رہےگی اور آئین کے تحت اکتوبر2023 میں عام انتخابات ہوں گے۔

    ضمنی الیکشن میں شکست کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی اتار چڑھاؤ جمہوریت کا حصہ ہے، عوام کا ووٹ اور ان کی رائے ہم پر مقدم ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی 95 فیصد نشستوں کا فیصلہ 2018 میں ہوا تھا، 2018 الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ تھی، عمرانی فتنہ کے ممبران کی تعداد 155جبکہ ن لیگ کی تعداد 166 تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے باعث پنجاب میں فتنہ حکومت قائم ہوئی، صرف17 جولائی کے انتخابات اس کوختم نہیں کر سکتا، 17 جولائی کو کوئی پریزائیڈنگ افسر اغوا ہوا ، گولیاں نہیں چلیں، خواتین کوہراساں یازورزبردستی کی شکایات نہیں ملی، 17جولائی کوہمارے ووٹوں میں2لاکھ ووٹ کااضافہ ہوا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ 17 جولائی کو کہیں کوئی بدانتظامی نہیں ہوئی، ضمنی الیکشن صاف اور شفاف انداز میں منعقد ہوا، اس فتنے کی وجہ سےمعیشت تباہ ہورہی ہے، روپیہ گر رہا ہے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو کامیابی کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا جمہوری اور آئینی اداروں کو آگ لگانےکاہے، 17جولائی کو رجیم چینج کا بیانیہ زمیں بوس ہوگیا، بتاتیں 17جولائی کو امریکا نے کیس کی حمایت کی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو انار کی پھیلانا چاہتے ہیں، ہم اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں، عمران خان کی سیاست سے ملک آگے نہیں جارہا، اس کی وجہ سے ہمارے دوست ممالک بھی پریشان ہیں، ہمارے دوست ممالک کو پاکستان کے حوالے سے تشویش ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے افراط زر بڑھا ہے، مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل ہوا ہے، ہم 2 ماہ کے ذمہ دار، پہلے 10ماہ کی ذمہ داری عمران حکومت پر ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم نے تین ماہ میں گردشی قرضوں میں214 ارب کی کمی کی ہے، 30 جون کو گردشی قرضہ 214ارب روپے سے کم تھا۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ چین سے پہلی ادائیگی آگئی دوسرے دوست ممالک سے بھی آجائیں گی، توقع ہے آنے والے مہینوں میں بیلنس آف پیمنٹ کا توازن پیدا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں زر مبادلہ کی آمد اور روانگی مستحکم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے ریکارڈ سطح کے ذخائر موجود ہیں، آئی ایم ایف سے بھی اگست میں پیسے آ جائیں گے، جلد مہنگائی میں کمی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔

  • ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟ خرم دستگیر کا بڑا دعویٰ

    ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟ خرم دستگیر کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے بعد ملک کے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بعد ملک کے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، 2013میں بھی لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےتب بھی کراچی سے دہشتگردی ختم کی، لوڈشیڈنگ کم اور ملک کے حالات ٹھیک کیے۔ لیکن دوسری حکومتیں بیڑہ غرق کر جائیں تو کہتے ہیں ن لیگ کو لاؤ حالات ٹھیک کرنے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری حکومتیں بیڑہ غرق کر جائیں تو کہتے ہیں ن لیگ کو لاؤ حالات ٹھیک کرنے، گزشتہ مہینوں اور بجٹ میں جو فیصلے کیے وہ عوام کے لیے مشکل تھے۔

    منشیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات بک رہی ہے اور نشہ عام ہے، منشیات جیسا کام اب ہمارے گھروں تک پہنچ چکا ہے، تشویش ناک ہے کہ خواتین بھی بڑی تعداد بھی منشیات میں ملوث ہے۔

  • سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے: وزیر خارجہ

    سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا۔ سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تعلقات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ ہم نے 5 سال میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں اہم اقدامات کیے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے، چین سے 5 سال میں تعلقات مزید مضبوط کیے، روس کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کیے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا۔ سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے۔ حکومت نے کشمیری عوام کا کیس ہر فورم پر اٹھایا۔ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں، افغانستان کے مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان اور امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم کبھی بھی تنہائی کا شکار نہیں رہے۔ خارجہ پالیسی کی از سر نو پیمانہ بندی کی ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اپنی جغرافیائی حیثیت کو معاشی طور پر استعمال کیا ہے۔ 5 سال میں وسط ایشیائی ممالک سے تعلقات کو فروغ دیا۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باضابطہ رکن بنا۔ پاکستان نے روس کے ساتھ تعلقات کو بھی بہتر کیا۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود توازن قائم رکھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے یورپ سے تعلقات بھی بہتر ہوئے۔ جی ایس پی پلس سے پاکستان کی برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان اہم ہمسایہ ہے، مشترکہ ثقافت، مذہب، روایات موجود ہیں۔ افغان طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا پر نئی پالیسی سے اہداف پر انتشار پیدا ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ پاکستان بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرتا رہے گا، بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود ہی دہشت گرد حملے پلان کیے۔ بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کروائی، پاکستان مستحکم اور پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کو سپورٹ کیا۔ افغانستان بارڈر مینجمنٹ پر توجہ دے۔ افغان عوام کے لیے 40 لاکھ ٹن گندم تحفے میں دی۔

    خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی ہے۔ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ ’دونوں ممالک کشیدگی کے بجائے باہمی تعاون چاہتے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم نے فوج کی مدد سے پاکستان کو دہشت گردی کے اندھیروں سے نکالا: خرم دستگیر

    ہم نے فوج کی مدد سے پاکستان کو دہشت گردی کے اندھیروں سے نکالا: خرم دستگیر

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ و دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کاسامنا کیا اور کر رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے دو روزہ میڈیا کا نفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ 80 ممالک سے آئے صحافیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں.

    خرم دستگیر نے کہا کہ بہادرانہ رپورٹنگ پر پاکستانی صحافیوں کو سلیوٹ کرتا ہوں، پاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کیا.

    وزیرخارجہ و دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں نے خطرناک حالات میں ذمہ داری نبھائی، چار سال میں پاکستان مشکل حالات سے نبرد آزما رہا ہے.

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو خون میں ڈوبا ہوا پایا، مگر ہماری حکومت نے پاکستان کودہشت گردی کے اندھیروں سے نکالا.

    ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں اب امن کا بول بالا ہے، پانچ سال میں پاکستان کے دنیا کے ساتھ روابط مضبوط ہوئے. پاکستان آج پائیدارترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت نےفوج کی مددسےناممکن کو ممکن کیا.

    تقریب کے بعد جب میڈیا نے وزیر خارجہ و دفاع سے آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بات کرنے کی کوشش کی، تو انھوں نے سوالات نظر انداز کر دیے۔

    یاد رہے کہ خواجہ آصف کے نااہل ہونے کے بعد خرم دستگیر کووزارت خارجہ کا اضافہ قلم دان سونپا گیا تھا۔


    خرم دستگیر کو وزارتِ خارجہ کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خرم دستگیر کو وزارتِ خارجہ کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا

    خرم دستگیر کو وزارتِ خارجہ کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کو وزارتِ خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے بعد حکومت نے وفاقی وزارتِ خارجہ کی خالی نشست کا اضافی بوجھ خرم دستگیر کو سونپا جس کے بعد ملک کی دو اہم وزارتیں اُن کے پاس آگئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار میں خواجہ آصف کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خارجہ کے پاس اقامہ ہے اور انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے‘۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 26 اپریل کو 35 صفحات پر مبنی فیصلہ جاری کیا تھا جسے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے ملازمت کے معاہدے کا اعتراف کیا ،خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی سے مختلف اوقات میں 3 کنٹریکٹ کیے  وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر خارجہ کو صادق اور امین نہ رہنے پر آرٹیکل کی شق ون ایف کے تحت تاحیات قرار دیا جس کے خلاف خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی، عدالتی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقے کی نشست تاحال خالی ہے۔

    خواجہ آصف کی سیاسی زندگی 

    خواجہ محمد آصف پنجاب کے معروف سیاست داں خواجہ محمد صفدر کے بیٹے ہیں ۔ خواجہ صفدر نے 1947سے قبل تحریک پاکستان میں متحرک کردار ادا کیا تھا ۔ وہ جنرل ضیا الحق کے دور میں پاکستان کے مجلس شوریٰ کے چیئرمین بھی بنے ۔ وہ 1962میں صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد وہ حزب اختلاف کے راہنما بن گئے ۔ 1965 میں وہ دوبارہ صوبائی اسمبلی کے رکن بنے ۔ خواجہ محمد صفدر 1970کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سے شکست کھا گئے تھے ۔

    خواجہ محمد آصف کئی سال تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کے بعد اپنے والد کی وفات کے بعد پاکستان میں واپس آئے اور1991 میں اپنا سیاسی کیریئر شروع کیا ۔1991 میں وہ پہلی مرتبہ وہ تین سال تک مسلم لیگ ن کی نشست پر پاکستان کے سینیٹ کے رکن رہے ۔سنہ 1993 میں وہ پاکستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 (سیالکوٹ) سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ۔

    انہوں نے دوسری مرتبہ عام انتخابات میں 1997میں کامیابی حاصل کی اور دوسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ 1999میں جنرل پرویز مشرف کے ہاتھوں نواز حکومت کے خاتمے کے بعد خواجہ آصف کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا لیکن بعد عدم ثبوت کی بنا پر انہیں رہا کردیا گیا ۔ 2002میں وہ تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

    یہ بھی پڑھیں: نااہلی فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ جاؤں گا، خواجہ آصف

    وہ چوتھی مرتبہ 2008قومی اسمبلی کے رکن بنے اور یوسف رضا گیلانی کی وفاقی کابینہ میں انہیں مختصر وقت کیلئے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے قلمدان کے تحت کام کرنے کا موقع ملا ۔ مسلم لیگ (ن) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری تحریک کے باعث پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت سے الگ ہوئی تو خواجہ محمد آصف نے بھی استعفیٰ دیدیا ۔

    جون 2012میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا کہ خواجہ محمد آصف دوہری شہریت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پاکستان کے آئین کے مطابق کوئی آئینی عہدہ اپنے پاس نہیں رکھ سکتے ۔ چونکہ درخوست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی اس لئے سپریم کورٹ نے انہیں با عزت بری کردیا ۔ 2013میں خواجہ آصف پانچویں مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

    نواز شریف تیسری دفعہ ملک کے وزیر اعظم بنے تو انہوں نے وفاقی کابینہ میں خواجہ آصف کو وفاقی وزیر پانی و بجلی مقرر کیا جبکہ وفاقی وزیر دفاع کی اضافی ذمہ داری بھی ان کے کندھوں پر ڈالی ۔ جولائی 2017میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تو شاہد خاقان عباسی نے ان کی جگہ وزیر اعظم کا حلف اٹھا یا ۔ خواجہ محمد آصف کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ۔ اس سے قبل پاکستان میں کوئی وزیر خارجہ کام نہیں کررہا تھا کیونکہ وزیر خارجہ کا منصب وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔

    مختلف وزارتوں میں خدمات

    خواجہ محمد آصف اگست 2017کے بعد سے پاکستان کے وزیر خارجہ ہیں ۔اس سے قبل وہ وفاقی وزیردفاع کے منصب پر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ وہ 2013سے 2017کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی بھی رہے جبکہ یہ نواز شریف کا تیسرا دور حکومت تھا ۔

    نواز شریف کے دوسرے دور 1997میں انہوں نے وفاقی کابینہ میں مختلف عہدوں پر کام کیا ۔ وہ 1997سے 1999تک پاکستان نجکاری کمیشن کے چیئرمین رہے ۔ 2008 میں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں پٹرولیم اور قدرتی وسائل میں مختصر طور پر خدمات سر انجام دیں ۔

    سنہ 2009 میں مسلم لیگ (ن) نے جسٹس افتخار بحالی تحریک میں پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑا تو خواجہ آصف نے بھی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا ۔ ایف آئی آر 2014میں انقلاب مارچ کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مداخلت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران شہید ہونے والے 14 افراد کے قتل اور 90 سے زائد شدید زخمی شہریوں کو انصاف دلانے کے لیے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت 9 افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی۔

    حالاتِ زندگی

    خواجہ آصف 9اگست 1949کو سیالکوٹ میں خواجہ محمد صفدر کے گھر پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج حسن ابدال میں حاصل کی ۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجو ایشن اور لاہور یونیورسٹی آف لاء سے ایل ایل بی کیا ۔ خواجہ آصف پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کے مختلف بینکوں میں کام کیا ہے ۔ ۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر ہیں اور انہوں نے 1970میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی بی کا امتحان پاس کیا تھا ۔ ان کا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں اور ان کے بچے انتہائی تعلیم یافتہ اور بیرون ملک مقیم ہیں ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،وزیردفاع

    امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں،پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی کےبعد ہم نے بھی مؤثر ردعمل دیا، گزشتہ9 ماہ میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے 11اجلاس ہوئے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا، سیکیورٹی معاملات پرغور کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس بلایا گیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے” style=”default” align=”left” author_name=”خرم دستگیر ” author_job=”وزیر دفاع” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/KHURRAM-60×60.jpg”][/bs-quote]

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ قوم نے بڑی ہمت اور بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، وزیرستان بھی تجارتی سرگرمیوں کامرکزہوگا، ہرسطح پراتفاق ہے، دہشت گردوں کو دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔

    امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں نئے موڑ آئے ہیں، امریکا نے حال ہی میں کھل کر بھارت کیلئے بات کی ہے، امریکا کا چین کو روکنے کیلئے بھارت کی طرف رجحان بڑھا ہے، جس کے بعد امریکا کا بھارت کے ساتھ دفاعی اور فوجی تعاون بڑھ گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا جانا چاہیے، امریکی انتظامیہ پاکستان سے معاملات میں بہتری کیلئے سنجیدہ نہیں، پاکستان اب امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتا ہے۔


    مزید پڑھیں :  بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں: خرم دستگیر


    وزیر دفاع نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ بھارت میڈیا کے ذریعے جعلی پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارت بلوچستان میں مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

    خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون کانفرنس کارکن بن چکا ہے، روس میں شنگھائی تعاون ممالک کی فوجی مشقیں ہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔