Tag: خرم دستگیر

  • بھارت سے بجلی کی خریداری جلد ہی شروع کی جائے گی،خرم دستگیر

    بھارت سے بجلی کی خریداری جلد ہی شروع کی جائے گی،خرم دستگیر

    پاکستان اور بھارت اپنے تین بینکوں کو دونوں ممالک ميں کام کی اجازت دینے پرغور کر رہے ہیں ۔ جب کہ جلد ہی بھارت سے بجلی کی خریداری شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے نئی دہلی میں خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین بینکوں کو اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تجارت میں فروغ کے لئے بینکنگ کی سہولت ناگزیر ہے اس لئے پہلے بینکنگ تعلقات قائم کئے جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت سے بجلی خریدنے کی راہ جلد ہموار ہو جائے گی ۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بہت جلد کابینہ پاکستانی گرڈ کو بھارتی گرڈ سے جوڑنے کی اجازت دے دے گی جس کے بعد بھارت سے بجلی خریدنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ۔

    خرم دستگیر نے پانچویں سارک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف اور نان ٹیرف بیریئر ختم کرنےسے پاک بھارت تجارت میں تین گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

     

  • پاکستان آئندہ 10 سال تک 6 ہزار ڈیوٹی فری ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرسکے گا، خرم دستگیر

    پاکستان آئندہ 10 سال تک 6 ہزار ڈیوٹی فری ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرسکے گا، خرم دستگیر

    وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری وتجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے 10 سال تک یورپی ممالک کو ڈیوٹی فری ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی جا سکیں گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی تک پاکستانی مصنوعات کو رسائی دلوانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کررہی ہے ، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں

    وزیر مملکت انجینئر خرم دستگیر نے بتایا کہ جی ایس پی کا درجہ حاصل ہونے سے پاکستان کی مجموعی برآمدات میں سالانہ 29 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات میں 38 فیصد اضافہ ہوگا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان آئندہ 10 سال تک 6 ہزار ڈیوٹی فری ٹیکسٹائل مصنوعات 27 یورپی ممالک کو برآمد کرسکے گا۔