Tag: خرم شہزاد

  • خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا

    خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے مقابلے میں ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کے لیبل کو مسترد کردیا۔

    خرم شہزاد کو میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر ریڈ بال اسپیشلسٹ کا ٹیگ کس نے لگایا، میں گزشتہ پانچ سالوں سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کو صرف وائٹ بال کرکٹ میں اپنی لائن اور لینتھ کو ریڈ بال کے مقابلے میں تھوڑا سا ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    گزشتہ روز خرم شہزاد نے ابتدائی اوور میں ہی ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، انہوں نے پہلی ہی گیند پر یاسر خان کو آؤٹ کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کو صفر پر واپس ڈگ آؤٹ پر بھیج دیا۔ کامران غلام صرف تین رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کا تیسرا شکار بنے، خرم شہزاد نے چوتھی وکٹ کرٹس کیمفر کی لی جو چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  • محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ انجری فاسٹ بولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے، دونوں کی کپتانی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

    میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے، میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے۔

    اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔

    نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے بہت زبردست بولنگ کی، میں نے دیکھا کہ کس طرح فہیم اشرف کو صائم ایوب کے خلاف استعمال کیا گیا اور پھر محمد عامر نے پشاور کے خلاف کمال بولنگ کی۔

    سابق لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک چیز نوٹ کی ہوگی کہ جب محمد عامر نے بابراعظم کے خلاف پہلا اوور کیا تو انھیں بالکل بھی لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلا بال عامر نے باؤنسر کیا، دوسرا بال کوریڈور میں کیا جو بابر کو کھیلنا پڑ گیا، انھوں نے پہلے اوور میں کوئی ایسا بال نہیں کیا۔

    کراچی کنگز کے حسن علی کا پی ایس ایل میں اب تک کا شاندار سفر

    جب عامر دوسرا اوور کرنے آئے ہیں تو انھوں نے بابر کو ان سوئنگ پر آؤٹ کیا، عامر نے دیکھا کہ بابراعظم اپنے زون میں آگئے ہیں اور وہ شارٹس کھیلیں گے تو محمد عامر نے ان سوئنگ بال ڈال دی اور ان کو آؤٹ کیا۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے

    پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے

    اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے، رواں مالی سال ٹیکس ٹوجی ڈی پی کا ہدف 10.6 فیصد تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیےہیں۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.8 فیصد ہوگئی ہے، رواں مالی سال ٹیکس ٹوجی ڈی پی کا ہدف 10.6 فیصد تھا، پہلی ششماہی میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح 4 سال کی بلند ترین ہے تاہم ششماہی کا 6009 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی 94 فیصد تک پورا کرلیا۔

    حکام ایف بی آر نے بتایا کہ آئی ایم ایف بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں پیش رفت پر مطمئن ہے، سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس اقدامات کی فوری ضرورت نہیں،حکام

    حکام کا کہنا تھا کہ جولائی تا دسمبر 5 ہزار 624 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے 26 فیصد اور دسمبرمیں35فیصدزیادہ ٹیکس جمع ہوا۔

    ایف بی آر نے کہا کہ پہلی ششماہی کے ہدف میں 385 ارب شارٹ فال کے باوجود ٹیکس ریونیو میں نمایاں بہتری آئی ، رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 12 ہزار 970 ارب ہے، جس کے بعد سالانہ ہدف پورے کرنے کیلئے منی بجٹ یا اضافی اقدامات نہیں لینا پڑیں گے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ جنوری تا جون 7346 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کر کے شارٹ فال پورا کیا جائے گا، جولائی تا دسمبر 70 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔

    اس کے علاوہ 6 ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں2827 ارب ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 617.3 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 346.6 ارب کی وصولی کی گئی جبکہ جولائی تا دسمبر سیلز ٹیکس وصولی 2105 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

  • بابر اعظم کو نیٹ سیشن میں خرم شہزاد نے کلین بولڈ کردیا! ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کو نیٹ سیشن میں خرم شہزاد نے کلین بولڈ کردیا! ویڈیو وائرل

    بابر اعظم نیٹ سیشن کے دوران فاسٹ بولر خرم شہزاد کی بولنگ پر جدوجہد کا شکار نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے قبل راولپنڈی میں قومی ٹیم کے حالیہ نیٹ سیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جانب سے کئی گھومتی ہوئی گیندیں کرائی گئیں جس نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو امتحان میں ڈال دیا۔

    وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خرم شہزاد نے بابر کو ایک شاندار آؤٹ سوئنگر کی جو بابر کے آف اسٹمپ کی جانب سے باہر نکل گئی جس سے واضح تھا کہ قومی کپتان اس گیند کو سمجھ نہیں پائے۔

    تاہم اگلی ہی ڈلیوری بابر کے لیے زیادہ پریشان کن ثابت ہوئی جب خرم نے ایک اور تیز ڈلیور ڈالی جو ان سوئنگ ہوتی ہوئی بابر کی ران پر لگ گئی اور وہ کافی تکلیف میں نظر آئے۔

    خرم شہزاد کی گیند لگنے کے بعد بابر اعظم فوری طور پر وہیں پچب پر بیٹھ گئے جبکہ فاسٹ بولر بھاگتے ہوئے ان کی خیریت پوچھنے آئے۔

    بابر اعظم کی آزمائش یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ خرم شہزاد کی اگلی گیند اور خطرناک تھے جسے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بالکل نہیں سمجھ پائے اور کلین بولڈ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ‘آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں’

    ‘آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں’

    اسلام آباد : ماہرمعاشیات خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں ، پروگرام کیلئے حکومت کو کمٹمنٹ دکھانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ منظور ہوجائے گا،مسئلہ یہ ہے شرائط پر عمل کیسے ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط وقت کے ساتھ بدل سکتی ہیں۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ معاہدے سے تاخیر سے زیادہ نقصان معیشت کو ہوا، آئی ایم ایف ڈیل پہلے ہوجاتی تو بہت سے نقصانات نہ ہوتے،وقت زیادہ لگا،نقصان یہ ہوا کہ آپ کو تمام شرائط ماننی پڑ گئیں۔

    ماہر معاشیات نے کہا کہ بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا بڑا چیلنج سامنے ہے، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے حکومت کو کمٹمنٹ دکھانا ہوگی۔

    وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامزیدآئی ایم ایف میں نہ جانے کا بیان سیاسی ہے، ہماری معیشت کو سب سےبڑا مسئلہ اس وقت اخراجات کا ہے ، بیانیہ یہ ہوناچاہیے کہ ڈیفالٹ کاخطرہ ٹل کیالیکن مہنگائی بڑھےگی۔

    خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوجائے گا، جس سے عبوری حکومت کو آسانی ہوگی، عبوری حکومت کو جلدالیکشن کراکرحکومت کی منتقلی یقینی بنانی چاہیے۔