Tag: خرم شیرزمان

  • مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں،  خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان نے تحفظات کا اظہار کردیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی بنانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کے ترقیاتی فنڈز ہڑپنے کیلئے کررہی ہے کیوںکہ یہ حکومت پیسے کیلئے چور دروازوں کا استعمال بخوبی جانتی ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلیوں کے ریکارڈ توڑ دیئےہیں، مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کس تجربے کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے؟

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا سندھ حکومت کے ایم سی میں جیالوں کی فوج تیارکررہی ہے، سن کوٹہ پر آئے جیالے کو ایڈمنسٹریٹر لگاکر نوازنے کی کوشش ہورہی ہے، کراچی کے مسائل باتوں سے نہیں عمل سے حل کیے جاسکتے ہیں، کراچی کی رونقیں بحال کرنا بچوں کے بس کا کام نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی ذمہ داری سنبھالنے کے اہل نہیں ، تبدیلیوں سےواضح ہےسندھ حکومت کراچی کو اون نہیں کرسکتی، سندھ حکومت نے اپوزیشن ممبران کو ایک بار پھر نظر انداز کیا۔

  • ‘ وزیراعلیٰ سندھ اپنے دوست کو ایڈمنسٹریٹر لگاناچاہتے ہیں،سخت رد عمل کیلئے تیار رہیں’

    ‘ وزیراعلیٰ سندھ اپنے دوست کو ایڈمنسٹریٹر لگاناچاہتے ہیں،سخت رد عمل کیلئے تیار رہیں’

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے دوست کو ایڈمنسٹریٹر لگایا تو سندھ حکومت سخت رد عمل کیلئے تیار رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے دوست کو ایڈمنسٹریٹر لگاناچاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر تھوپاگیاتو سندھ حکومت سخت رد عمل کیلئے تیار رہے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ  کراچی کے مسائل پر وفاق کام شروع کرنے جارہا ہے، پینے کا پانی شہریوں تک پہنچانا اولین ترجیح ہوگی، پیپلز پارٹی بتائے 12 سال میں پیسہ کہاں لگا؟

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی پی کا منشور پیسہ کھپےکھپےمیں تبدیل ہوچکاہے، پی پی جان لے اب سندھ میں2نمبری نہیں چلےگی، وفاق نے سندھ میں بہتری کیلئےکمر کس لی ہے، پی پی میں کوئی ایسا وزیر نہیں جس میں کام کی صلاحیت ہو۔

    انھوں نے وفاق سےگزارش کی کہ  این ایف سی کوپی ایف سی سےمشروط کیاجائے، کراچی سمیت سندھ بھر کے حالات ہم بدلیں گے۔

  • ‘عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی بربریت پرآنکھیں کھولیں’

    ‘عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی بربریت پرآنکھیں کھولیں’

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ بھارت کا جبری لاک ڈاؤن اور مظالم زیادہ وقت نہیں چل سکتے، عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی بربریت پرآنکھیں کھولیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نہتےکشمیریوں کےحوصلےاورجوش کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، وادی میں بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں نے یوم آزادی پاکستان منایا۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا جبری لاک ڈاؤن اورمظالم زیادہ وقت نہیں چل سکتے، عالمی ادارےکشمیر میں بھارتی بربریت پرآنکھیں کھولیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن چکا ہے، مودی کی ہٹلرسوچ سے بھارت کے شہری بھی غیرمحفوظ ہیں، وزیراعظم کی کوششوں سے کشمیر سے جلد بھارت کا قبضہ ختم ہوگا۔

    خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، حریت رہنما کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہیں۔

  • ’وزیراعظم کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں‘

    ’وزیراعظم کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں‘

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے اپنے ایک بیان میں پی پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ برباد کردیا ہے، پی پی تو سندھ میں بھی ڈلیور نہیں کرپارہی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام وفاق کی طرف سے ہورہا ہے، شہر میں پانی کابحران ہے، اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں، کوئی مریض ہے تو وہ کہاں جائے گا؟ میٹرنٹی وارڈز میں بھی کام نہیں ہورہا ہے۔

    کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں: خرم شیرزمان

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ساڑھے 7سو ارب ہیلتھ پر خرچ کیے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کچھ کام نہیں کررہی ہے، ناٹ فار سیل والی پی پی ای کٹس فروخت کی جارہی ہیں۔

    خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ماضی کے ایک بیان میں خرم شیرزمان نے صوبائی حکومت سے سوال کیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی حکومت کا ایک کام بتادیں جو کیا ہو؟ کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں۔

  • کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں: خرم شیرزمان

    کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں: خرم شیرزمان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی حکومت کا ایک کام بتادیں جو کیا ہو، کراچی میں کے فور منصوبے کی فوری تکمیل چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل میں خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ اور کراچی سے روزانہ دکھ کی خبریں ملتی ہیں، کراچی میں10ماہ میں 31لوگوں کو قتل کیا گیا، مراد علی شاہ نے کہا کےفور پراجیکٹ بند ہونے کی وجہ وفاق ہے، وزیراعلیٰ کو کےفور سے متعلق جھوٹا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پہلے صوبائی وزیر خزانہ تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے جتنا نقصان پہنچایا اتنا پہلے کسی نے نہیں پہنچایا، کسی خاتون کو بھی وزیراعلیٰ سندھ بنا دیں تو وہ بھی اچھا کام کرلیں گی، گرین لائن تاخیر کا شکار ہے تو اس کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی فلور پر کہا ڈیزائن کے اندر خرابیاں ہیں۔

    خرم شیر زمان نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کو کس چیز کی جلن ہے، ریاست کسی کی جائیداد نہیں، پاکستان ترقی کی طرف جارہا ہے مولانا صاحب کو یہ تکلیف ہے، وہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہمار اپلان بی بھی تیار ہوگا۔

    کراچی: کے فور کی فزیبلٹی رپورٹ میں سنگین غلطیوں کا انکشاف

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے بتایا کہ غریب طبقے کے لیے روزانہ اچھے پروگرامز آرہے ہیں، ڈالر نیچے آنے کی رفتار میں اور تیزی آئے گی، پاکستان میں پنجاب اور کے پی بہتری کی جانب گامزن ہیں، ایسا کوئی وزیر نہیں جس کے خلاف محکمانہ کارروائی نہیں ہورہی ہو۔

    خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شہر کے لیے کوشاں ہے، جلد ہی کچھ اور پراجیکٹس بھی پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے، وفاق کی جانب سے کوئی بجٹ دینے کا ارادہ نہیں ہے، معیشت نے بھی بڑی ترقی کر لی ہے، ٹماٹر نے ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں، خرم شیرزمان

    وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں، خرم شیرزمان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں ، پی ٹی آئی کااحتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے، وزیراعلیٰ نالائق اعلیٰ ہیں اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کااحتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے، تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، عوام کی خدمت آئین میں رہتے ہوئے کرتےرہیں گے، عوام نےکارکردگی کاحساب لینا ہے۔

    تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا  کہ  سندھ کواربوں روپےملےکچھ کام نہیں کیا گیا ، کراچی کمیٹی نےتجویزدینی ہےشہرکےمسائل کیسےحل ہوں، این ایف سی کے ذریعے فنڈز  صوبائی حکومت کو مل رہےہیں۔

    خیال رہے جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوآج صبح گیارہ بجےطلب کیا ہے ، وزیراعلیٰ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگرملز کوغیرقانونی سبسڈی دینےکاالزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ ہوگی ، اومنی گروپ کی شوگرملوں کواربوں روپے کی سبسڈی پر سوال ہوں گے۔

    واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت تقریباً تمام بڑےنام زیرحراست اور پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی مکمل طورپرصوبہ سندھ میں ناکام ہوچکی ہے، خرم شیرزمان

    پیپلزپارٹی مکمل طورپرصوبہ سندھ میں ناکام ہوچکی ہے، خرم شیرزمان

    کراچی : پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ 11جولائی کو وزیراعظم عمران خان آ رہے ہیں، سندھ کو خوشخبریاں ملیں گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی مکمل طور پرصوبہ سندھ میں ناکام ہوچکی ہے، ہم دعاگو ہیں کراچی، سندھ اور پاکستان صحیح سمت میں چلے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن اور لوٹ مار ہی کرنی ہے، ان لوگوں نے کراچی اورسندھ کو ٹھیک نہیں کرنا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بہت جلد انشااللہ سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، 11جولائی کو وزیراعظم آرہے ہیں، سندھ کو خوشخبریاں ملیں گی۔

    مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

    اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیے جہاں ایڈز پھیل چکا، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کر دیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کوکراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔

  • سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمارہے، خرم شیرزمان

    سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمارہے، خرم شیرزمان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ کےعوام ایڈزجیسی مہلک بیماری کا شکارہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خرم شیر زمان نے اپنے پیغام میں محکمے کی ابترصورت حال پر وزیرصحت سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار ہے، سندھ کےعوام ایڈزجیسی مہلک بیماری کا شکارہو رہے ہیں۔


    خرم شیرزمان نے کہا کہ اسپتالوں کی حالت زار پرحکومت کوترس نہیں آتا، ڈاکٹراسپتال سےغائب رہتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے وزیرصحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیرصحت فوری طورپر اپنےعہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

    ایڈز میں مبتلا ڈاکٹر کا انتقام، اپنا متاثرہ انجکشن لگا کر45 افراد کو ایڈز میں مبتلا کردیا

    واضح رہے کہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایک ہی ہفتے کے دوران 90 افراد میں ایڈز کے مرض کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں میں مرض کی تشخیص کے لیے اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

  • پیپلزپارٹی سمجھ جائے ہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، خرم شیرزمان

    پیپلزپارٹی سمجھ جائے ہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، خرم شیرزمان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا پیپلزپارٹی سمجھ جائےہم کسی بھی حال میں چھوڑنے والے نہیں، پی ٹی آئی پاکستان سےلوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائےگی۔

    تفصیلات کے مطابقپاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پیپلزپارٹی سمجھ جائےہم کسی بھی حال میں چھوڑنےوالےنہیں، نئےایم پی ایز زبردست کام کر رہے ہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    ،خرم شیر زمان کا کہنا تھا لاڑکانہ، تھر اور سندھ کا جو حال کیا ہے احتساب کریں گے ، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ہے ، سندھ کاکوئی ایساڈیپارٹ نہیں ہے جہاں بےضابطگیاں نہ ہوں۔

    پی ٹی آئی پاکستان سےلوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائےگی

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کا11واں سال ہےحال دیکھ لیں، پی ٹی آئی پاکستان سےلوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لائےگی، وزیراعظم نے فیصلہ کیاسندھ کےترقیاتی کاموں حصہ ڈالیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کراچی کیلئے پیکج پروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے ،
    آپ نے جو کرنا تھا اومنی گروپ کیلئے کرلیا۔

    آنےوالےبلدیاتی الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیتےگی

    خرم شیرزمان نے کہا سندھ اسمبلی کااجلاس روزانہ کیاجارہاہے ، 55 سے 60 لاکھ روپے روزانہ کی بنیادپرخرچ ہورہےہیں، پیسہ خود کو بچانے کیلئے خرچ کیا جارہا ہے، آغاسراج درانی، شرجیل میمن کیلئےاسمبلی اجلاس روز کیا جارہا ہے۔

    ممبر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا آنےوالےبلدیاتی الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیتےگی، کراچی کی عوام کے لئے بڑا ریلف اور ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ہم صرف خدمت پر یقین رکھتے ہیں جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا۔

  • اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے، یہ آسمانی صحیفہ نہیں، خرم شیرزمان

    اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی ضروری ہے، یہ آسمانی صحیفہ نہیں، خرم شیرزمان

    پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عوام کی بہتری کیلئے18ویں ترمیم کی شقوں میں تبدیلی ضروری ہے، یہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ تبدیل نہ ہوسکے۔

    یہ بات انہوں نے چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر بلاول بھٹو یو ٹرن پر یو ٹرن لے رہے ہیں، وفاق میں پی اے سی مانگنے والے سندھ میں آکر اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت و صفائی کے شعبے اور انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہیں، پی پی رہنما سندھ کے سرکاری اداروں کی حالت زار پر توجہ دیں اور کام کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں ممبر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جاسکے، عوام کی بہتری کیلئے18ویں ترمیم کی شقوں میں تبدیلی ضروری ہے،18ویں ترمیم میں عوام کی بہتری کیلئے تبدیلی کی مخالفت عوام دشمنی ہے۔

    مزید پڑھیں : آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو لانگ مارچ بھی کر سکتے ہیں،  بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ چیئرمین پی پی نے کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے کے لیے قانونی سازی کرنا ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اٹھارویں آئینی ترمیم اور جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو لانگ مارچ بھی کر سکتے ہیں، 18 ویں ترمیم ہم نے جدوجہد کے بعد پاس کی، اس پر حملے برداشت نہیں کر سکتے۔