Tag: خرم شیر زمان

  • مستقبل میں سندھ کے اندر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

    مستقبل میں سندھ کے اندر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، خرم شیر زمان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مستقبل میں صوبہ سندھ کے اندر بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،  تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے  اپنی گفتگو میں کہا کہ آج کل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک نئی دکان کھولی ہوئی ہے۔

    اس دکان کا نام آل پارٹیز کانفرنس ہے اور اب وزیراعلی سندھ کو مسائل کے حل کے لئے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت بھی پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے پھر بھی کرپشن ہی کرنی ہے،11سالوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر صوبے میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نے اپنی پہنچان تبدیل کردی ہے، مریم صفدر اپنے آپ کو مریم نواز کہلواتی ہیں اور بلاول زرداری اپنے آپ کو بلاول بھٹو کہلواتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان11جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دیتے ہوئے کہا تھا پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کھا رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکتا، شہر کراچی میں پانی پر جھگڑے شروع ہوجائیں گے، حکومت کو ہر گھر سے ٹیکس ملتا ہے اربوں روپے جانے کہاں جارہے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، خرم شیر زمان

    پیپلز پارٹی کے رہنما زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، خرم شیر زمان

    کراچی : پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما تلخ زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، لٹیرے اپنی خیر منائیں کیونکہ تبدیلی آچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی رہنما مولابخش چانڈیو کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا، خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانے والی جماعت آج دوسروں پر تنقید کررہی ہے۔

    مہنگائی اور معاشی بحران صرف اور صرف سابق حکومتوں کے تحائف ہیں، خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری سے ابو بچاؤ مہم بھی صحیح سے نہ چلی وہ ملک کی باگ دوڑکیا سنبھالیں گے؟

    پیپلزپارٹی کی چیخیں اس لیے نکل رہی ہیں کیونکہ ان کے ابو پنجرے میں بند ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک پر راج کرنے والے ماضی کے طاقتور فرعون آج سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما تلخ زمینی حقائق کے بجائے خوابوں میں جی رہی ہے، ملک کے باقی لٹیرے بھی اب اپنی خیر منائیں کیونکہ تبدیلی آچکی ہے۔

  • لاڑکانہ میں ایڈز: پی ٹی آئی کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    لاڑکانہ میں ایڈز: پی ٹی آئی کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر صحت سندھ مستعفی ہو جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے لیے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور وزیر صحت ہیں، کیوں کہ سندھ میں پابندی کے باوجود غیر معیاری انتقال خون جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں استعمال شدہ سرنجز کا استعمال بھی جاری ہے، وزیر صحت نے استعمال شدہ سرنجز پر پابندی کیوں عاید نہیں کی؟

    یہ بھی پڑھیں:  ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کی نا اہلی سے چھوٹے بچے آج ایڈز جیسے مرض میں مبتلا ہیں، حکومت سندھ نے محکمہ صحت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، وزیر صحت نے سندھ کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا، وہ استعفیٰ دیں۔

    خیال رہے کہ عذرا پیچوہو خود ایک پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ وہ لاڑکانہ کے اسپتالوں کی حالت سے خود مطمئن نہیں ہیں تو بلاول بھٹو کیسے مطمئن ہوں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مرض کا مقابلہ کریں گے۔

  • مراد علی شاہ سندھ کےعوام کو گم راہ کرنا بند کریں: خرم شیر زمان

    مراد علی شاہ سندھ کےعوام کو گم راہ کرنا بند کریں: خرم شیر زمان

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریر پر پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو اس کا پورا حصہ دیا ہے، مراد علی شاہ سندھ کےعوام کو گم راہ کرنا بند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بجٹ میں کراچی کے لیے صرف 6.5 ارب رکھنا باعث شرم ہے، وفاق نے موجودہ بجٹ میں سندھ کے لیے 45 ارب مختص کیے ہیں۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 162 ارب روپے پر مبنی کراچی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے، وفاق اب تک سندھ کے لیے 200 ارب سے زیادہ کا اعلان کر چکا ہے۔

    خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہٹ دھرمی کرے گی تو اپوزیشن سے خیر کی امید نہ رکھے، صوبے کی تباہی کا ٹھیکا سندھ حکومت نے اٹھا رکھا ہے، سندھ حکومت بجٹ تو ہر سال دیتی ہے مگر یہ جاتا کہاں ہے اب پتا چلنے لگا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن نے میرا نام تبدیل کیا، بہت افسوس ہوا: وزیر اعلیٰ سندھ

    خیال رہے کہ آج صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت ٹیکس وصولی پر کام کر رہی ہے مگر ہمیں 139 ارب میں سے صرف 13 ارب روپے ملے، ابھی 126 ارب روپے مزید ملنے ہیں، وفاق پیسے پورے نہیں دیتا تو قسطوں میں دے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اب تک 42 ارکان بجٹ پر بحث کر چکے ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں ایسا نہیں ہو سکا، تین روز گزر جانے کے باوجود کسی کی تقریر مکمل نہ ہو سکی، ہم سب کو بات کا موقع دیں گے اور انشاء اللہ 5 دن میں بجٹ پر بحث مکمل کریں گے۔

  • کراچی میں پانی بحران، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

    کراچی میں پانی بحران، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

    کراچی: شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، پی ٹی آئی نے پانی بحران پر کل احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے واٹر بورڈ کو فوج کے سپرد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کے بحران پر تحریک انصاف نے واٹر بورڈ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی آفتاب صدیقی نے واٹر بورڈ کو فوج کے سپرد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کل واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ شہر کربلا بن رہا ہے مگر بلاول بھٹو کو کوئی پرواہ نہیں، شہر میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کے باہر کراچی والوں کو جمع کرکے احتجاج کریں گے۔

    اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اور شہزادہ قریشی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کا سہارا لے کر سندھ حکومت کراچی والوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے، شہر میں انفرا اسٹرکچر ہے اور نہ ہی پانی کی فراہمی کے لیے منصوبہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پانی دینا حکومت سندھ کی ذمے داری ہے، حب ڈیم میں پانی نہیں تھا تو ضلع غربی کو پانی نہیں ملتا تھا، اب حب ڈیم بھر چکا ہے پھر بھی پانی نہیں مل رہا۔

    فردوس شمیم نے کہا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا جائے گا تو حکومت بھی نہیں کرنے دیں گے۔

  • کرپشن مٹاؤ پیپلز پارٹی ہٹاؤ، پی ٹی آئی کا سندھ میں تحریک کا اعلان

    کرپشن مٹاؤ پیپلز پارٹی ہٹاؤ، پی ٹی آئی کا سندھ میں تحریک کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے صوبے میں کرپشن مٹاؤ پیپلز پارٹی ہٹاؤ تحریک کا اعلان کر دیا، خرم شیر زمان نے کہا کہ چیف جسٹس آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیں، مختلف محکموں میں اربوں کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، سیما ضیا اور عمر عماری نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانوں پر اہم پریس کانفرنس کی۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ 18 ویں ترمیم کو واپس لیا جائے، چیف جسٹس آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا نوٹس لیں، محکموں میں اربوں کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی کی بد عنوانیوں کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب جانے کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے اس سلسلے میں ایک کتاب تیار کی ہے، اسپیکر اسمبلی سے گزارش ہے کتاب پر بحث کے لیے وقت دیں، ہم بتائیں گے کہ عوام کے پیسوں کو کیسے لوٹا گیا۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبے میں بنیادی حقوق، پینے کا پانی، سیوریج، ہیلتھ، پارکس کا حال بتائیں گے، ایک سال میں 292.84 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، یہ چیزیں ہم نے بتانی ہے عوام کو، رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کا بلاول بھٹو کے خلاف پانی نہ ملنے پر تحریک چلانے کا اعلان، واٹر بورڈ دفتر کے باہر دھرنا

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم وہ باتیں کر رہے جو اس کتاب میں لکھی ہیں، ہم سرٹیفائیڈ صادق اور امین ہیں، ہم ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

    دریں اثنا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شرم آنی چاہیے اسلام آباد جانے سے پہلے، لاڑکانہ میں 500 سے زائد بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہیں، یہ گندم کی 40 لاکھ بوریاں کھا گئے، کراچی سمیت سندھ پانی کو ترس رہا ہے، تھر میں بچے مر رہے ہیں، یہ کیا تحریک چلائیں گے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم ان کے خلاف کرپشن مٹاؤ، سندھ بچاؤ تحریک چلائیں گے، پی ٹی آئی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی۔

  • بلاول چاہتے ہیں کراچی کے اسپتال بھی اندرون سندھ جیسے ہوجائیں، خرم شیر زمان کا ردعمل

    بلاول چاہتے ہیں کراچی کے اسپتال بھی اندرون سندھ جیسے ہوجائیں، خرم شیر زمان کا ردعمل

    کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول چاہتے ہیں کراچی کے اسپتال بھی اندرون سندھ جیسے ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابقق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے 3 بڑے اسپتال سپریم کورٹ کے حکم پر وفاق منتقل ہوئے ہیں، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والا توہین عدالت کا مرتکب ہورہا ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والے بتائیں سندھ میں عوام کو کیا حقوق دئیے، روٹی، کپڑا اور مکان کے لالچ میں لوگوں کو ایڈز، بھوک، افلاس تحفے میں دیا، پیپلزپارٹی نے صحت کی ایمرجنسی لگا کر لاڑکانہ کو ایڈز کا گڑھ بنادیا۔

    انہوں نے کہا کہ تین اسپتالوں کے علاوہ ضلعی اسپتالوں کی بات کیوں نہیں کی جاتی ہے،سول اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، بلاول بھٹو احتجاج یا دھرنا دیں، وفاق اپنا نوٹیفکیشن واپس نہیں لے گا۔

    مزید پڑھیں: اسپتالوں پر نوٹی فکیشن واپس نہ لیا تو سندھ کے عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا: بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی واپسی کا مطالبہ دراصل عوام دشمن مطالبہ ہے، پیپلزپارٹی سیاسی مفاد میں عوامی مفاد بھول گئی ہے، بلاول اتحادی پی ٹی ایم کے افواج مخالف ایجنڈے کی حمایت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے تین بڑے اسپتالوں پر حکومت نے اپنا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو سندھ کے عوام کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم بھیک نہیں این ایف سی کے مطابق حق مانگ رہے ہیں، وفاقی حکومت ہمیں پانی کی کمی کا حساب نہیں دیتی، ون یونٹ لانے کی کوشش کی گئی تو پی پی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

  • پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کرعوام سے جینے کا حق چھین لیا، خرم شیر زمان

    پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کرعوام سے جینے کا حق چھین لیا، خرم شیر زمان

    کراچی : پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کرعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، بلاول کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہی۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ چیئرمین پی پی نے موجودہ حکومت کو اپنی گزشتہ حکومت سے سیکھنے کا نامعقول درس دیا ہے۔

    ہم پی پی کے دور حکومت کی طرح غریبوں کا استحصال نہیں کرنا چاہتے، ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار خود مہنگائی کارونا روتے رہے، کسی نے کچھ نہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی وزیر کی تبدیلی انتظامی معاملہ تھی، بلاول نے اس کو غلط رنگ دیا، بےروزگاری، مہنگائی پی پی، ن لیگ کی بدعنوانی کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، پی پی دور حکومت میں صرف پی پی والوں کو ہی نوکریاں ملیں،ان ہی کی تنخواہیں بڑھیں، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کرعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ چیئرمین پی پی مسلسل گیارہ سالوں سے سندھ کو تباہ و برباد کرنے پر معافی مانگیں، پیپلزپارٹی عوام کو روزگار دیتی تو سندھ کے عوام آج خوشحال ہوتے، بلاول کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، پی پی رہنما تیاری کرکے نہیں آئے۔

    آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے، اپنے اثاثے چھپانے پر نااہل ہوں گے، آصف زرداری احتساب سے بچ نہیں سکتے، اگلا نمبر بلاول بھٹو کا ہے، پی پی قیادت گرفتاری سے سہمی ہوئی ہے، تبھی ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں لائے بغیر آئی ایم ایف ڈیل نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا بنایا ہوا کالا قانون قومی احتساب بیورو اور جمہوریت ساتھ نہیں چل سکتی، کالا قانون آمر کا قانون ہوگا، انصاف کا قانون نہیں ہوگا تو کیسے چلے گا، آئی ایم ایف ڈیل پارلیمنٹ میں لائے بغیر نہیں مانیں گے۔

  • آغا سراج کا خرم شیر زمان کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے: فواد چوہدری

    آغا سراج کا خرم شیر زمان کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی اسپیکر بنیں، ڈان نہ بنیں.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ خرم شیرزمان کوایوان میں دھمکیاں دیناقابل مذمت اور افسوس ناک ہیں، پارلیمان، جمہوریت کا رونا رونے والےاسپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ دیکھ لیں.

    انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرجاری ہو رہے ہیں، سندھ میں ارکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسپیکر اراکین کا محافظ ہے، مگر سندھ اسمبلی کارکن اپنے ہی نگران سےغیرمحفوظ ہیں.

    انھوں نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا سندھ حکومت کو اپنے بچاؤ کے لئے بطور ڈھال استعمال کررہا ہے.

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے: فواد چوہدری

    خیال رہے کہ آج سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی، اس دوران پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی میں‌ تلخ جملوں‌ کا تبادلہ ہوا.

    اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے.

    یاد رہے کہ آج  وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور نواز سے باہر نکلے اور اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے۔

  • کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کاباعث بنے گا، خرم شیر زمان

    کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کاباعث بنے گا، خرم شیر زمان

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے بلاول بھٹووزیراعظم کی جانب سےآپ پرکوئی کیسزنہیں چل رہےہیں ، ، زرداری صاحب آپ کی قسمت خراب ہے، جو کیس کا نمبر بھی 420 ملا، کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کاباعث بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلاول سےکوئی پوچھےکہ گھوٹکی کےحالات کاذمہ دارکون ہے، بلاول آصف زرداری سےپوچھیں سندھ میں11سال حکومت کی، سندھ میں انہیں کس نے روکا تھا یہ بھی بتادیں۔

    [bs-quote quote=”بلاول بھٹووزیراعظم کی جانب سےآپ پرکوئی کیسزنہیں چل رہےہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خرم شیر زمان "][/bs-quote]

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا بھٹوکے مزار کے آس پاس رہنے والوں کے پاس تک پانی نہیں، آپ کے اسپیکر، پھپھو، پاپا، وزیروں پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہم نےوعدہ کیا ہم صحت دیں گے، ہم صحت انصاف کارڈ پورے پاکستان میں دے رہے ہیں، آپ نےوعدہ کیاتھاسندھ کو لوٹیں گے اور لوٹ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کی جانب سےآپ پرکوئی کیسزنہیں چل رہے ہیں، زرداری صاحب آپ کی قسمت خراب ہے کہ میں نے جو کیس کیا، کیس کا نمبر بھی چارسوبیس ملا، کیس نمبر 420 زرداری کی تباہی کاباعث بنے گا۔

    خرم شیرزمان نے کہا جے آئی ٹی کو سندھی ااوراردو میں ترجمے کیساتھ چھپوارہے ہی، بلاول بیٹا آپ اپنے ابو کو بچا نہیں سکتے۔

    مزید پڑھیں : کیس نمبر 420 کی تیاریاں کریں

    یاد رہے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے بدعنوان رہنما احتساب کے لیے تیار رہیں، وقت آچکا ہے جس نے کرپشن کی وہ جیل جائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھاکہ دھمکی دینے والے احتساب سے ڈر رہے ہیں، کیس نمبر 420 کی تیاریاں کریں، زرداری کی سیٹ خالی ہونے جارہی ہے۔