Tag: خرم شیر زمان

  • خرم شیر زمان کل آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کریں گے

    خرم شیر زمان کل آصف زرداری کے خلاف درخواست دائر کریں گے

    کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان جائیداد چھپانے پر آصف زرداری کو نا اہل قرار دیے جانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔

    [bs-quote quote=”درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان”][/bs-quote]

    آج شام تک تمام دستاویزی ثبوتوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، لیکن انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اثاثے چھپانے پر آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا: فواد چوہدری


    وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ خرم شیر زمان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کیا جائے۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ سندھ میں آصف زرداری کے معاملات کی تفصیلات جمع ہو رہی ہیں، کچھ دستاویز میڈیا پر سرکولیٹ ہونے کی وجہ سے تفصیل بتا رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کا سیاست میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔

  • انسداد تجاوزات آپریشن : بلاول ہاؤس کی دیواریں کب گرائی جائیں گی؟ خرم شیر زمان

    انسداد تجاوزات آپریشن : بلاول ہاؤس کی دیواریں کب گرائی جائیں گی؟ خرم شیر زمان

    کراچی : تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن منصفانہ بنیادوں پرنہیں ہورہا، بلاول ہاؤس کی دیواریں فٹ پاتھ پر قائم ہیں ان کے خلاف کب ایکشن ہوگا؟

    یہ بات انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، خرم شیر زمان نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کہا کہ آپریشن سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے، میئر کراچی امیروں کیخلاف کارروائی نہیں کررہے، وسیم اختر  صرف غریبوں کے گھر اور دکانیں مسمار کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس کی دیواریں فٹ پاتھ پر قائم ہیں ان کیخلاف کب ایکشن ہوگا؟ میئر صاحب اگر آپ کو ڈر ہے تو میں ٹریکٹر پر بیٹھ کر آپ کے ساتھ بلاول ہاؤس جاؤں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے احکامات صرف غریبوں کے لئے نہیں تھے، آپ غریبوں کی دیواریں گرا رہے ہیں امیروں کے محل کھڑے ہیں، نہر خیام پر ایک سیاستدان کی ذاتی عمارت بنی ہو ئی ہے وہ کب گرائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں خرم شیر زمان نے کہا کہ50کروڑ روپے کے ہرجانے کا جلد جواب دوں گا، پی ٹی آئی کراچی میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہے۔

  • خرم شیر زمان کو میئر کراچی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

    خرم شیر زمان کو میئر کراچی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا

    کراچی : تحریک انصاف کی قیادت نے رکن خرم شیر زمان کو میئر کراچی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا، پی ٹی آئی ایم پی اے کو باور کرایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد رافع حسین کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے استعفے کا مطالبہ خرم شیر زمان کو مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان الفاظ کی جنگ چھڑ گئی۔

    ؎میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اس کا سختی سے نوٹس لیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے پیغام دیتے ہوئے خرم شیر زمان کو بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔

    قیادت کا پیغام ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جس سے اختلافات پیدا ہوں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئر کراچی وسیم اختر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیوایم فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مؤفف واضح کرے، وزیرا عظم سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: میئر کراچی وسیم اختر اور خرم شیر زمان کے درمیان لفظوں کی جنگ

    اس کے علاوہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مونٹیسوری میں پڑھنے والے بچے قرار دے دیا تھا۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئر کراچی کو کہا کہ اب یہ نابالغ ہی آپ کو بتائیں گے کہ شہر کیسے چلے گا۔انہوں نے میئر کراچی کو باور کرایا کہ آئندہ کراچی کا میئر بھی پاکستان تحریکِ انصاف سے ہوگا۔

  • میئر کراچی وسیم اختر اور خرم شیر زمان کے درمیان لفظوں کی جنگ

    میئر کراچی وسیم اختر اور خرم شیر زمان کے درمیان لفظوں کی جنگ

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر اور پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی، خرم شیر زمان نے وسیم اختر کی پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے انھیں مونٹیسوری میں پڑھنے والے بچے قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”آئندہ کراچی کا میئر بھی پاکستان تحریکِ انصاف سے ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان” author_job=”پاکستان تحریکِ انصاف”][/bs-quote]

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میئر کراچی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ نا بالغ ہی آپ کو بتائیں گے کہ شہر کیسے چلے گا۔

    خرم شیر زمان نے میئر کراچی کو باور کرایا کہ آئندہ کراچی کا میئر بھی پاکستان تحریکِ انصاف سے ہوگا۔

    وسیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ابھی مونٹیسوری میں ہیں، ذرا وقت لگے گا، لیکن سیکھ جائیں گے۔ اس پر خرم شیر زمان نے جواب دیا کہ یہ نا بالغ ہی آپ کو بتائیں گے کہ شہر کیسے چلانا ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ مونٹیسوری میں لوگ غلطیاں کرتے ہیں، اس لیے میں درگزر کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے انھیں آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ جس سیاست سے وسیم اختر ہو کر آئے ہیں وہ سیاست ہم نہیں کرنا چاہتے۔


    یہ بھی پڑھیں:  تجاوزات کے خلاف آپریشن، تحریک انصاف کا میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ


    دریں اثنا میڈیا میں میئر کراچی کی پریس کانفرنس کے دوران وسیم اختر اور ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے درمیان اختلافات کی بازگشت گونجی، وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کے سلسلے مجھے نشانہ بنانے والے بے کار لوگ ہیں۔

    جس پر عامر خان نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر نے یہ بات میرے حوالے سے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کے لیے کہی۔

  • خرم شیر زمان نے ضمنی الیکشن فوج اور رینجرز کی زیرِ نگرانی کرانے کا مطالبہ کر دیا

    خرم شیر زمان نے ضمنی الیکشن فوج اور رینجرز کی زیرِ نگرانی کرانے کا مطالبہ کر دیا

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ضمنی الیکشن فوج اور رینجرز کی زیرِ نگرانی کرانے کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی نمائندے ضمنی الیکشن میں کام کر کے الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

    خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ’بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات معطل ہونے چاہئیں، یہ نمائندے ضمنی الیکشن میں کام کر رہے ہیں۔‘

    [bs-quote quote=”ترقیاتی کاموں کے ذریعے ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے: پی ٹی آئی رہنما” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی عملہ بھی سیاسی بنیاد پر لگایا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی مشینری ضمنی انتخاب میں کام پر لگی ہوئی ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات صاف شفاف اور اچھے ماحول میں ہوئے، تاہم سندھ حکومت اب ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہو رہی ہے اس لیے الیکشن فوج اور رینجرزکی نگرانی میں کرائے جائیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے


    تحریکِ انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی بھی سیاسی بنیاد پر ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ای سی پی اپنی آگاہی مہم میں ناکام ہو گیا ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم نہیں کہ ضمنی الیکشن کیوں ہو رہے ہیں، حکومت سندھ ترقیاتی کاموں کے ذریعے مداخلت کر رہی ہے، مطالبہ ہے ضمنی الیکشن میں رینجرز اور آرمی کو تعینات کیا جائے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

  • انتخابی مہم، فاروق ستار اور خرم شیر زمان ناراض ووٹر کے نرغے میں آگئے

    انتخابی مہم، فاروق ستار اور خرم شیر زمان ناراض ووٹر کے نرغے میں آگئے

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے گھیر لیا اور سخت سوالات کر ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار انتخابی مہم کے سلسلے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے میمن مسجد پہنچے تو انہیں حلقے کے نمازیوں نے گھیر لیا جس کے بعد نوک جھونک ہوئی۔

    ووٹر نے فاروق ستار سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ کام کرتے نہیں اور ووٹ مانگنے آجاتے، ہمارے لیے کون سے اقدامات کیے جو ہم آپ کو ایک بار پھر منتخب کریں‘۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر فاروق ستار کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم رہنما پہلے تو ووٹر کے سوالات سُن کر پریشان ہوئے بعد ازاں انہوں نے مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’اب کی بار ہم کام کر کے دکھائیں گے‘۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کےسابق رکن اسمبلی خرم شیرزمان کوبھی ووٹرکاسامنا، تحریک انصاف کے رہنما انتخابی مہم کے سلسلے میں برنس روڈ پہنچے تو ووٹر نے اُنہیں روک کر سوالات کیے۔

    ووٹر کا کہنا تھا کہ ’آپ کو ووٹ دینے سے ہمیں کیا ملا؟، ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں کوئی ریلیف نہیں مل سکا‘۔ شہری کے شکوے سننے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار نے پمفلٹ واپس لیا اور کہا کہ ’دل کرے تو ووٹ دینا ورنہ نہیں دینا‘۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی جب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کررہے ہیں تو انہیں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: عام انتخابات 2018: تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دیں

    گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں و امیدواروں کو ملک کے مختلف علاقوں میں ووٹرز نے روک کر کارکردگی سے متعلق سوالات کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہر کام چین نے کرنا ہے تو وزارتِ بلدیات بھی انہیں دے دی جائے، خواجہ اظہار

    ہر کام چین نے کرنا ہے تو وزارتِ بلدیات بھی انہیں دے دی جائے، خواجہ اظہار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کو وزارت سمیت ہی چین کو دے دیا جائے اُن سے وزارت نہیں سنبھالی جارہی ہے۔

    سندھ اسمبلی سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے وزیر بلدیات جام خان شورو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات سے اپنی وزارت نہیں سنبھل پارہی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ تھوڑا تھوڑا دینے کے بجائے وزیرِ موصوف پوری وزارت ہی چین کو کیو ں نہیں دے دیتے؟ یا پھر کوئی چینی ہی آکر سندھ میں وزارت بلدیات کا قلمدان سنبھالے۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی گلستان جوہر اورسرجانی ٹاون میں چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے اور وزیر بلدیات کو پتہ ہی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چا ئنا کٹنگ کی تحقیقات سندھ حکومت اپنے وزراء سے شروع کرے اور ایم کیو ایم پر ختم کرے ،ہم چائنا کٹنگ کرنے والوں کو سماج کا دشمن سمجھتے ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری نے بھی میڈیا سے بات کی انہوں نے کہا کہ وزارتِ بلدیات کو چاہیے ایک کے ایم سی کی بلڈنگ ہی رہ گئی ہے اُسے بھی چائنا کو دے دیں۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر وزارتِ بلدیات کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز جاری نہیں کیے جارے ہیں اور صوبائی حکومت سارے اختیارات پر قابض ہے۔

    نقطعہ اعتراض پر سینیئر وزیر نثار کھوڑو اور وزیر بلدیات کی خرم شیر زمان کے نوک جھوک بھی ہوئی جب کہ قائد حزبِ اختلاف خواجہ اظہار سمیت ایم کیو ایم دیگر اراکین اسمبلی نے بھی خرم شیر زمان کا ساتھ دیا۔

  • خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    کراچی : تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان تین سالہ بیماربچے کو سندھ اسمبلی لے آئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس بچے سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدے کے باوجود بچے کا علاج نہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق مہلک بیماری کاشکار تین سالہ دیدارکی کہیں داد رسی نہ ہوئی توپی ٹی آئی کےخرم شیر زمان بچے کو سندھ اسمبلی لےلائے۔بچے کے باپ کواسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔

    تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کاکہنا تھاکہ بچےکو اپنا مہمان بناکر لایا ہوں تاکہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت بچےکی ابتر حالت دیکھ سکیں۔

    خرم شیرزمان نے کہا کہ بچےکاعلاج نہ کرایا گیاتوخودکرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچےکولانے کامقصدذمہ داروں کی آنکھیں کھولناہے۔

    دوسری جانب بچےکےباپ کاکہنا تھا کہ حکام بالا نوٹس لیتے بھی ہیں تو سرکاری اسپتال بھیج دیتے ہیں جہاں علاج کی سہولت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بدین سےتعلق رکھنےوالا تین سالا دیدار سانس اور جگر کی بیماری میں مبتلا ہےجبکہ اس کے دل کےوال بھی بندہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا سندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا الگ امیدوار لانے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کا سندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا الگ امیدوار لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عارف علوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں نئے وزیراعلیٰ کے لیے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان تحریک انصاف کے امیداوار ہوں گے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے اعلان کیا کہ سندھ میں نئے وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے پیپلز پارٹی کو کھلا میدان نہیں دیں گے،اسٹیٹس کو کے خاتمے اور عوام کی حقیقی خدمت کرنے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے جن کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ خرم شیر زمان سندھ میں تبدیلی کی علامت ہوں گے کیوں کہ موروثی سیاست کے بطن سے جنم لینے والی تبدیلی سے سندھی عوام کی مشکلات کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں اور سندھ کی تقدیر بدلنے کے لیے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والے اراکین کو اپنے ضمیر کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہو گا۔

    یاد رہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ کا عہدہ واپس لینے اور سینیئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد ولی شاہ کو وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے،جن کو آئینی طور پر سندھ اسمبلی میں دوبارہ ووٹنگ ہو گی جس کے لیے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ بھی اینا علیحدہ امیدوار لانے کے لیے کل ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔

  • بلاول بھٹو کے بیان ’’سندھ حکومت جواب دُو‘‘  پر اپوزیشن کا ردعمل

    بلاول بھٹو کے بیان ’’سندھ حکومت جواب دُو‘‘ پر اپوزیشن کا ردعمل

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپوزیشن اراکین کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صابری ہاؤس کے باہر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کی جانب سے کراچی امن و امان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال کو مخاطب کر کے جواب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’’ جواب دُو سندھ حکومت جواب دُو‘‘۔

    اس بیان پر مسلم لیگ فنشکنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ میں امن و امان سمیت دیگر امور کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی اپنے سیاسی گڑھ لاڑکانہ کی صورتحال کو بہتر نہیں بنا سکی تو یہ بقیہ علاقوں کے لئے کیا اقدامات کریں گے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’سندھ حکومت نے نااہل لوگوں کو وزارتیں تفویض کی ہوئی ہیں اور وزیر داخلہ سندھ نااہل ہیں تو حالات کیسے قابو میں آئیں گے‘‘۔

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ نے اے آروائی سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ ’’ بلاول بھٹو زرداری کب تک عوام کے سوالات سے بھاگیں گے، انہیں عوام کے سوالات کے جواب ضرور دینے ہوں گے اور اگر حکومتی معاملات نہیں چلتے تو استعفیٰ دینا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ بلاول بھٹو کے بیان سے یہ بات واضح ہوگئی کہ سندھ حکومت میں سابق صدر کے نامزد کردہ لوگ ہی وزارتوں پر فائض ہیں اور چیئرمین پیپلزپارٹی اس حوالے سے کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے سے قاصر ہیں، بطور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو یہ اختیار حاصل ہونا چاہیے کہ وہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار رکھتے ہوں۔

    ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی سندھ خالد افتخار نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے موقف کی تائید کی ہے، ہماری جانب سے مسلسل سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی کو نظرانداز کرنے کے حوالے آواز ہمیشہ بلند کیا ہے۔