Tag: خسارے میں کمی

  • کراچی : پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ، اسٹیٹ بینک

    کراچی : پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ، اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بیرونی ادائیگیوں کاخسارہ1ارب55کروڑ ڈالر کم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے خسارے میں مجموعی طور پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیرونی ادائیگیوں کاخسارہ1ارب55کروڑ ڈالر کم ہوگیا۔

    اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی 2019میں خسارہ 57کروڑ90لاکھ ڈالررہ گیا، جولائی 2018میں یہ خسارہ 2ارب 13کروڑ ڈالر تھا۔

    خدمات اورمصنوعات کی تجارت کاخسارہ بھی نمایاں کم ہوگیا، تجارتی خسارےمیں1ارب68کروڑڈالرکی کمی، ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2019میں تجارتی خسارہ 2ارب32کروڑڈالررہا۔

    جولائی 2018میں تجارتی خسارہ4ارب ڈالرسے زائد تھا، تجارتی خسارے میں کمی کے ساتھ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکاڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 10کروڑ30لاکھ ڈالرکی کمی رہی، جولائی 2019میں غیر ملکی سرمایہ کاری 7کروڑ50لاکھ ڈالرتھی، جولائی 2018میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری17 کروڑ80 لاکھ ڈالر تھی۔

  • خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 35.40فیصد کمی ریکارڈ

    خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 35.40فیصد کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018ء ) کے دوران خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارے میں35.40فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.39فیصد اضافہ اور درآمدات میں 17.33فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018ء ) کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2ارب17کروڑڈالر تک رہا۔

    گزشتہ مالی سال رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2017ء ) کے دوران 30کروڑ ڈالر کے اضافے سے 2 ارب 14کروڑڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

    اس طرح برآمدات میں 1.39فیصد اضافہ دیکھا گیا ، دوسری جانب رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018ء ) کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا حجم 3ارب60کروڑڈالر تک رہا۔

    گزشتہ مالی سال رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2017ء ) کے دوران 75کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 35کروڑڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

    اس طرح خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں 17.33 فیصد کم رہی ، نتیجتاً خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے 2ارب 16کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کمی سے ایک ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور خسارے میں 35.40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔