Tag: خسروبختیار

  • تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی  بروئے کارلائی جائے گی، خسروبختیار

    تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلائی جائے گی، خسروبختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ تمام بڑے منصوبوں کی نگرانی اور تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی تاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جاسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونر کو جلد سے جلد فعال بنایا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا اجلاس، سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات پر غور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر اسپیشل اکنامک زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز آپریشنلائز کیے جائیں گے۔

    اجلاسس میں ترقیاتی فنڈز کی ریلیز اور استعمال کے لیے پروسیجزز کو آسان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جاری اعلامیہ کے مطابق ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مؤثر انداز سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا، خسروبختیار

    جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا، خسروبختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے سی پیک سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغازہو رہا ہے۔

    خسرو بختیارنے کہا کہ پاکستان شدید توانائی بحران کا شکارہے، توانائی بحران کے خاتمے کے بغیرمعاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات کر رہی ہے، سماجی شعبے کی ترقی کے بغیربنیادی ڈھانچے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

    وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہ جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں معاشی استحکام کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، صنعتی شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے: خسرو بختیار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 مئی کو وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے.