Tag: خسرو بختیار

  • سی پیک منصوبوں کے ثمرات جی ڈی پی گروتھ کی صورت میں جلد نظر سامنے آئیں گے: خسرو بختیار

    سی پیک منصوبوں کے ثمرات جی ڈی پی گروتھ کی صورت میں جلد نظر سامنے آئیں گے: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے کہا ہے سی پیک منصوبوں کے ثمرات جلد معیشت پر نظر آئیں گے، ایک سال بعد جی ڈی پی گروتھ دیکھیں گے، سی پیک کے تمام پروجیکٹ مقررہ وقت پر پورے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا چین کے دورے پر بہت سے منصوبے لے کر جا رہے ہیں، کے پی میں سات پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نمایش پر کم، کام پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے چل رہے ہیں، 19 کمپنیاں انویسٹمنٹ کرنے کے لیے تیار بیٹھی ہیں، 2016 گوادر ماسٹر پلان کو بلوچستان حکومت سے مل کر فائنل کر لیا،کوسٹل ہائی وے منصوبے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایم ایل ون منصوبہ 5 سال سے التوا کا شکار تھا، اس پر بھی کام جاری ہے، خیبر پختون خوا میں 7 پائلٹ پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔

    تازہ ترین:  80 لاکھ گھرانوں کو بلاتفریق انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا، حماد اظہر

    خسرو بخیتار نے کہا سی پیک دو ممالک کے درمیان ایک اشتراک ہے، آپ ایک سال بعد جی ڈی پی گروتھ بڑھتا دیکھیں گے، جی ڈی پی گروتھ اتنی بڑھے گی کہ خسارے کا نہیں سننا پڑے گا، 2022 میں جی ڈی پی 6.5 فی صد تک پہنچ جائے گی۔

    انھوں نے کہا سی پیک اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، نومبر میں سی پیک کی جے سی سی ہوگی، سی پیک کے موجودہ منصوبوں پر کام سست ہونے کی بات غلط ہے۔

    انھوں نے کہا ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے ایک ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہوگی، ایم ایل ون پر دورہ چین کے دوران چین کے ساتھ باضابطہ بات چیت ہوگی، دورہ چین کے دوران 200 ملین ڈالر کے زرعی منصوبے تجویز کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا دورہ چین کے دوران 7 ہزار میگا واٹ بنجی ڈیم کا منصوبہ بھی زیر بحث آئے گا، اسٹیل مل کی صلاحیت 3 ملین ٹن تک بڑھائی جائے تو زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، خسرو بختیار

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، خسرو بختیار

    اسلام ۤباد : وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، اقتصادی راہداری سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاک چائنا اقصادی راہداری کے منصبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب رہی، منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوش حالی کا ضامن ثابت ہوگا۔

    حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت نے سی پیک پر تعمیری کام کی رفتار کو تیز کردیا ہے، منصوبوں سے متعلق رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔

    خسرو بختیار نے بتایا کہ سی پیک فریم ورک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، لوگوں کی فلاح وبہبود اور معاشی و اقتصادی فوائد پر حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔

    سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ ایکنک ایجنڈے پر ہوگا، چین نے منصوبے کے لئے اضافی قرضوں کی تصدیق بھی کردی۔

    خسرو بختیار نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری اہم منصوبہ ہے، حکومت نے سی پیک کے دائرے کو وسعت دی۔ دوسرےفیز میں سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کاخاتمہ توجہ ہے۔

    دوسرے فیز میں زراعت اور صنعتی تعاون پرتوجہ دی جائے گی، اسپیشل اکنامک زونزبرآمدات بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

  • حکومت سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب رہی: خسرو بختیار

    حکومت سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب رہی: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ حکومت سی پیک کےدائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب رہی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقتصادی راہداری منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔

    انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوش حالی کا ضامن ثابت ہوگا، حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔

    خسرو بختیارنے کہا کہ اقتصادی راہداری اہم منصوبہ ہے، حکومت نے سی پیک کے دائرے کو وسعت دی۔  دوسرےفیزمیں سماجی ومعاشی ترقی اور غربت کاخاتمہ توجہ ہے۔

    دوسرے فیز میں زراعت اور صنعتی تعاون پرتوجہ دی جائے گی، اسپیشل اکنامک زونزبرآمدات بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

    مزید پڑھیں بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کارلائی جائے گی، خسروبختیار

    وفاقی وز یر برائے منصوبہ بندی نے کہا  کہ آج سی پیک منصوبہ صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔

    اجلاس میں شریک چینی سفیریاؤجنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پرتیزرفتاری سے کام جاری رہے گا، انھوں نے چینی سفیرنےایسٹ بےایکسپریس وےمنصوبے پر کام کی رفتارکوسراہا۔

  • امریکا میں انصاف کی فراہمی سیاسی وابستگی سے بالاترہوتی ہے، خسروبختیار

    امریکا میں انصاف کی فراہمی سیاسی وابستگی سے بالاترہوتی ہے، خسروبختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کووسائل کی منصفانہ تقسیم ایک مشکل کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک یوایس ایلومینائی کانفرس سے وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں انصاف کی فراہمی سیاسی وابستگی سے بالاترہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا میں شہریوں اورحکومت کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے، ہم ایک دوسرےسے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

    خسروبختیار نے کہا کہ اصلاحات متعارف کرانا اورعملدرآمد کرنا مشکل کام ہے، تمام صوبوں کو وسائل کی منصفانہ تقسیم ایک مشکل کام ہے،20 کروڑسے زائد آبادی والے ملک میں ٹیکس کی شرح کم ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، جغرافیائی اہمیت زیادہ ہے، انسانی وسائل کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، تعلیمی اداروں اورصنعتوں کے درمیان روابط کوبڑھانا ہے۔

    حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے، خسرو بختیار

    یاد رہے کہ 14 مئی کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت درآمدات اور برآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے۔

  • بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، خسرو بختیار

    بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، خسرو بختیار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی پروگرام 1837 ارب روپے کا ہوگا، بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ اگلے مالی سال کا وفاق کا پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام925ارب ہوگا۔

    اس کے علاوہ قومی ترقیاتی پروگرام1837ارب روپے کا ہوگا، جبکہ جی ڈی پی گروتھ کاہدف4فیصد ہے، وزیرمنصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ تمام علاقوں کو مساوی طریقے سے ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔

    بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر رہے ہیں۔ بجٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کا بجٹ15سے20فیصد زیادہ رکھا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ نالج اکنامی کی بڑھوتی کیلئے مربوط اور جامع پروگرام لے کرآرہے ہیں، اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں علاقائی مساوی ترقی پر توجہ دی جائے گی، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے آئندہ مالی سال میں17بلین روپے رکھےگئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی نے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے بارے میں بتایا کہ حکومت 10 ارب درختوں کی شجر کاری کیلئے 10 ارب روپے مختص کر رہی ہے۔

  • حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے، خسرو بختیار

    حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے، خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت درآمدات اور برآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    خسرو بختیار نے کہا کہ ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی لے لیے 216 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے مزید کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں انضمام ملک کی بہتری کے لیے بڑا اقدام ہے۔

    غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا کم سے کم بوجھ ہو گا: وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا کم سے کم بوجھ ہو گا، بہت جلد حالات کو بہتری کی جانب لے جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں، غریب عوام پر نئے ٹیکسوں کا کم سے کم بوجھ ہو گا۔

  • سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے: خسرو بختیار

    سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں‌ کیا.

    خسرو بختیار کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں چینی سفیر  یاوجنگ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود اور دیگراعلیٰ حکام کی شرکت کی.

    اس موقع پر چینی سفیرنے سی پیک منصوبوں کی مؤثر جانچ پڑتال اور نگرانی کے میکنزم کی تعریف کی، چینی سفیرنے زیر التوا مسائل کے حل کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کوسراہا.

    اس موقع پر وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو  بختیار نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے پُرعزم ہے.

    مزید پڑھیں: تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن و خوشحالی لائے گا: خسرو بختیار

    انھوں نے کہا کہ حکام سی پیک سے متعلق زیرالتوامسائل کو فوری حل کریں، متعلقہ حکام اور ادارے 30 دن کےاندراپنی کارکردگی رپورٹ دیں، سی پیک منصوبہ ہماری ترجیح‌ہے اور درست سمت کی جانب گامزن ہے.

    یاد رہے کہ 25 اپریل 2019 کو دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، 22 پراجیکٹس پر تیزی سے عمل در آمد ہو رہا ہے۔

  • تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن و خوشحالی لائے گا: خسرو بختیار

    تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن و خوشحالی لائے گا: خسرو بختیار

    بیجنگ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، 22 پراجیکٹس پر تیزی سے عملدر آمد ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے بیجنگ میں ’بین الاقوامی تعاون کے لیے دوسری بلٹ اور روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوعی اجلاس‘ سے خطاب کیا۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم صنعتی تعاون، تجارت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔ فی الحال 22 پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ عملدر آمد ہو رہا ہے۔

    خسرو بختیار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت پاکستان فعال طور پر بی آر آئی انیشی ایٹو میں شامل ہے اور اس کا ایک اہم منصوبہ سی پیک صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے۔

  • کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا: خسرو بختیار

    کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا: خسرو بختیار

    لاہور: وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی توجہ ملک سے غربت کے خاتمے پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو کم ترقی یافتہ علاقوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے 1 ارب ڈالر عطیہ دے رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خسرو بختیار” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    خسرو بختیار نے کہا ’سی پیک کے تحت صنعتی زونز کو جلد فعال کیا جائے گا۔‘

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی آئے گی، زراعت کے سیکٹر سے زیادہ جی ڈی پی حاصل ہوتا ہے، اقتصادی زونز فعال ہونے سے خسارہ کم ہوگا۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مزید کہا ’گوادر کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، چین کے غربت خاتمے کے پروگرام سے استفادہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داوٴد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داوٴد نے کہا تھا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چین ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

  • وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا: خسرو بختیار

    وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. خسروبختیار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں صرف اعشاریہ4 فی صدمہنگائی بڑھی ہے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہےکہ غریب طبقے پرمہنگائی کا بوجھ کم پڑے، ن لیگ کے دورمیں افراط زرمیں4 فی صدکا اضافہ ہوا.

    وفاقی وزیرخسروبختیار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مطابق بی آئی ایس پی فنڈز میں اضافہ کریں گے، ماضی کی حکومتوں کا ڈیٹا بھی کچھ اس طرح ہے، پہلے5ماہ مہنگائی ہوئی.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامنشورغریب پروری ہے، صوبائی حکومتوں کوکہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ایل پی جی کی قیمتوں کاجائزہ لیں.


    عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ

    اس موقع پر ملکی معیشت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی.

    یاد رہے کہ 7 جنوری 2019 کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ایک اجلاس میں حکام کو قیمتوں کے اشاریے، مہنگائی رجحان سے متعلق آگاہی کے لئے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی تھی.