Tag: خسرہ وباء

  • امریکا میں خسرہ کی وباء پھیلنے لگی

    امریکا میں خسرہ کی وباء پھیلنے لگی

    امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباء مسلسل پھیل رہی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی وباء کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں میں پھیلنے والے خسرہ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 58 تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کیسز کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق متاثرہ 13 مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 4 کی ویکسینیشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ افریقی ملک انگولا میں ہیضے کی وباء پھیل گئی ہے، رواں سال کے دوران ہیضے کی وبا سے 108 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک بیماری کے 3,147 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نصف کا تعلق لوانڈا سے ہے۔

    رپورٹس کے مطابق براعظم افریقہ کے جنوبی حصے کے مغربی وسطی ساحل پر واقع ملک انگولا میں گزشتہ چند دنوں میں ہیضے سے ہونے والی اموات بڑھ گئی ہیں۔

    امریکا میں خطرناک وبا نے قدم جما لیے، ہزاروں افراد ہلاک

    وزارت صحت کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، انتہائی وسائل رکھنے کے باوجود اس غریب افریقی ملک میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نا گفتہ بہ اور انتہائی ناقص ہے۔

  • سال کے آخر تک دنیا کو کس ‘خطرناک وباء’ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

    سال کے آخر تک دنیا کو کس ‘خطرناک وباء’ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

    جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ اگر خسرہ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا میں خسرہ کی بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، اس حوالے سےعالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ اگرخسرہ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے گئے، جو انتہائی تشویشناک ہے، اس صورتحال میں خدشہ ہے کہ اگر متاثرہ علاقوں میں جلد ویکسین نہیں پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ ہمیں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیےخسرہ کے خلاف تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں معاشی بحران اور تنازعات جیسے مسائل کی وجہ سے خسرہ پر عالمی رہنماؤں کی توجہ کم دکھائی دیتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں خسرہ کے کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے۔