Tag: خسرہ کی وبا

  • پنجاب میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی

    پنجاب میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی

    لاہور : پنجاب میں خسرہ سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے ، جس کے بعد انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی، 24 گھنٹے میں پنجاب میں خسرہ سے 2 بچوں کاا نتقال ہوا، ایک بچے کا تعلق لاہور اور دوسرے کا فیصل آباد سے تھا۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد جبکہ صوبے بھر میں انتقال کرنےوالےبچوں کی تعداد 24 ہوگئی۔

    گزشتہ روزصوبہ بھرسے خسرہ کے 227 مشتبہ کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد خسرہ کے مریضوں کی تعداد 3210 تک پہنچ گئی

    اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اعداد وشمار کے مطابق شیخوپورہ سے اڑتیس، فیصل آباد چونتیس، لاہورانتیس، گجرانوالہ سے پچیس بچے سرکاری اسپتالوں میں داخل کیے گئے۔

    طبی ماہرین کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروائیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں خسرہ بچوں کی تعداد 3200 سے ذیادہ پورے سال میں نہیں تھی، گوجرانوالہ میں بھی بہت ذیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، لیکن ہم دو ہفتوں کے اندر پورے پنجاب کے بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز تعینات کردیں گے۔

  • امریکی شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ، ایمرجنسی نافذ

    امریکی شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ، ایمرجنسی نافذ

    نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی،راک لینڈ کاؤنٹی میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیا اور بچوں کے بغیر ویکسینیشن باہر نکلنے  پر پابندی عائد کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں، جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی۔

    نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹی میں خسرے کے ایک سو تیریپن کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد انتظامیہ نے خسرہ سے بچاو کے ٹیکے نہ لگانے والے بچوں کے عام مقامات پر جانے کی پابندی لگادی ہے۔

    ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو ڈالر کا جرمانہ اور چھ ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی ہے، یہ اعلان واشنگٹن، کیلیفورنیا، ٹیکساس اور اِلونائے کی ریاستوں میں خسرہ پھیلنے کے بعد کیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق ویکسی نیشن سے بچوں کو’ آٹیزم’ میں مبتلا ہونے کی افواہ کے باعث والدین نے بچوں کواس ٹیکے سے محروم رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : یورپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 37 افراد ہلاک

    خیال رہے مارچ 2019 میں یونیسیف نےخسرہ کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے دنیا کو متنبہ کیا گیا تھا، دنیا کے 98 ممالک میں  سن 2018 میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور  کئی ایسے ممالک جو خسرے سے پاک تھے جیسے برازیل میں  ماضی کے مقابلے میں پچھلے سال خسرے کے دس ہزار کیسز رپورٹ کئے گئے۔

    گذشتہ سال یورپ میں خسرہ کی خوفناک وبا پھوٹی تھی ، جس سے صرف 6 ماہ میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ یورپ بھر میں خسرہ کے 41 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

    خسرہ کیا ہے ؟

    خسرہ ایک متعدی بیماری ہے جو مریض کے کھانسنے یا چھینکے سے بھی پھیل سکتی ہے، اس بیماری کے لئے  سنہ 1960 سے ایک ہی ویکسین استعمال کی جارہی ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس ویکسین کا درست استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے یہ مرض پھیل رہا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق خسرہ بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس کی ابتدائی علامت بخار کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس کے بعد چہرے اور گردن پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں۔

    زیادہ تر لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوجاتے ہیں تاہم بچوں کے لیے یہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔