Tag: خشک

  • کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہیں لیکن ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک شہر کا موسم اسی طرح گرم اور مرطوب رہے گا، البتہ پارہ 36 سے 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا پارہ 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے لیکن نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

  • شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

    شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی جبکہ صبح ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    کراچی میں آج بھی گرمی قہر ڈھائے گی

    خیال رہے کہ کراچی ان دنوں گرمی کے لپیٹ میں ہے، یہ سلسلہ ہفتوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ شہری اپنی حفاظت اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

  • خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    خشک لیکچر سے اکتائے ہوئے بچے کی انوکھی مصروفیت

    آپ نے اکثر فلموں، ڈراموں یا عام زندگی میں بھی دیکھا ہوگا کہ بعض اوقات بچے پڑھائی سے اکتا جاتے ہیں جس کے باعث وہ کلاس میں دھیان نہیں دے پاتے۔

    کلاس میں لیکچر کے دوران وہ عجیب و غریب کام سر انجام دینے لگتے ہیں۔ زیادہ تر بچے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق یا باتیں کرتے ہیں جس سے استاد الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے بچے خاموشی سے اپنی کوئی پسندیدہ سرگرمی سر انجام دینے لگتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ کام اس بچے نے انجام دیا جو چین کے کسی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ کلاس میں لیکچر سے دلچسپی نہ ہونے کے سبب اس نے استاد سے چھپ کر ننھے ننھے مجسمے تخلیق کر ڈالے۔

    kid-6

    kid-5

    kid-4

    اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ مجسمے ربر ڈسٹ سے بنائے گئے ہیں۔ یعنی ان کے لیے ربڑ کو رگڑ کر اس کا برادہ بنایا گیا اور ان سے یہ مجسمے بنائے گئے۔

    kid-3

    kid-2

    اب کلاس میں لیکچر کے دوران اس مصور بچے کو رنگ، برش یا پتھر کہاں سے میسر آتے، چنانچہ اسے جو دستیاب تھا اس نے ان ہی سے اپنی شاندار صلاحیت کا نمونہ تخلیق کر ڈالا۔

  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی نے رنگ جمالیا

    اسلام آباد: ملک بھرمیں سردی کا آغازہوچکا ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی نے اپنا رنگ جمالیا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سردی کی شدت برقراررہنے کا امکان بھی ظاہرکیا ہے۔

    پاکستان کے بالائی علا قوں میں جاڑادھوم مچاتا آیا ہے اور گرم کپڑے، مونگ پھلی اورلحاف بھی ساتھ لایا ہے۔ ملک کے بیشترشہروں میں موسم کے تیور بدلے بدلے سے نظرآتے ہیں۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اورکوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں  کڑاکے کی ٹھنڈ دانت بجانے لگی ہے۔

    کراچی والوں کو بھی سردی نے کچھ کچھ جھلک دکھلائی ہے۔ حب چوکی کےعلاقے میں صبح سویرے چھائی شدید دھندنے ٹریفک کی روانی متاثرکردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت چندروزتک برقراررہنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہنے امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ، کالام،قلات،گوپس،کوئٹہ میں منفی دو جبکہ چترال اوراستورمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔