Tag: خصوصی الاؤنس

  • رمضان سے قبل  خصوصی الاؤنس، ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    رمضان سے قبل خصوصی الاؤنس، ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل سیل اسٹاف کے خصوصی الاؤنس میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیل اسٹاف الاؤنس میں اضافہ کردیا ، ذرائع نے بتایا کہ رمضان سے قبل سیل اسٹاف کے خصوصی الاؤنس میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی، سیل اسٹاف کے الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈیلوری کلرک کا الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر ماہانہ 2 ہزار روپے کردیا گیا جبکہ کیشئر کا کیش ہینڈلنگ الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر ماہانہ 2 ہزار روپے مقرر کردیا ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ سپر مارکیٹ میں تعینات ہر ممبر کا خصوصی الاؤنس 500 سے بڑھا کر 1500روپے کر دیا گیا ہے۔

  • اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

    اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کے لئے بڑا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ، گورنرپنجاب کے ڈگری الاؤنس فیصلے کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کردیا اور کہا پی ایچ ڈی ہولڈرسرکاری ملازم کو10ہزارماہانہ اور ایم فل ڈگری ہولڈرسرکاری ملازم کو5ہزارماہانہ دینے کافیصلہ کیاگیا۔

    ایل ایل ایم ڈگری ہولڈرسرکاری ملازم کوبھی 5ہزارماہانہ دیاجائےگا جبکہ پی ایچ ڈی،ایم فل ڈگری ہولڈرکوملازمت کےآغازسےرقوم ملیں گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کسی بھی پوسٹ پرڈگری کاالاؤنس لےسکتےہیں، گورنر پنجاب کے ڈگری الاؤنس فیصلے کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔

    سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوریہ وہ کام ہیں جو 70سال میں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کئے ۔