Tag: خصوصی انسداد پولیو مہم

  • سندھ بھر میں  7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    سندھ بھر میں 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، 7 روزہ انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران سندھ بھر میں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    انسداد پولیو مہم کے دوران 81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے ، پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر 19 ہزار سکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، تقریب ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول ، گارڈن ویسٹ، کراچی میں رکھی گئی ہے۔

    تقریب میں صوبائی وزراء، جام اکرام اللہ دھاریجو، جام خان شورو، سردار شاہ، ذوالفقار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور انچارج ای سی او سندھ کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر ، شہزاد رائے بھی پروگرام میں شریک تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تا 3 نومبر 2024ء تک جاری رہے گی، ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ تا چھ سال کے 95 لاکھ بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیئے وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ

    خیال رہے رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے 12 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

  • کراچی کے 2 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے شروع ہوگی

    کراچی کے 2 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے شروع ہوگی

    کراچی : شہر قائد کے ضلع وسطی اور غربی میں خصوصی انسدادپولیو مہم 20جولائی سے شروع ہوگی، مہم کی منظوری کل وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے 2 اضلاع میں 4روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے شروع ہوگی، ضلع وسطی اور غربی کی 22 سے زائد یونین کونسلوں میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔

    مہم میں انسدادپولیو ورکرز کو ماسک، دستانے اور حفاظتی لباس فراہم کیا جائےگا، مہم کی منظوری کل وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد دی جائے گی۔

    کراچی میں مارچ کے بعد سے انسدادپولیومہم نہیں چلائی گئی ، گزشتہ ہفتہ لانڈھی میں پولیوکیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔

    یاد رہے 2 روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں رواں سال 58 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 20، خیبر پختونخواہ میں 21، بلوچستان میں 14 اور پنجاب میں 3 کیسز ہیں۔

  • حکومت کا ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 20 جولائی سے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے مخصوص علاقوں میں چلائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم ٹارگٹڈ کیس رسپانس کے نام سے چلائی جائے گی،مہم کا آغاز رواں ماہ 20 جولائی سے ہو گا،خصوصی انسداد پولیو مہم میں 8 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراچی،کوئٹہ، فیصل آباد، جنوبی وزیرستان خصوصی پولیو مہم کا حصہ ہوں گے۔وفاق نےصوبوں کو خصوصی پولیو مہم کی تیاری کی ہدایت کر دی۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار انسداد پولیو مہم پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 7 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جاتی تھی وہ بھی رک گئی ہے، جولائی سے پولیو ویکسین کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں، ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن کے مطابق پولیو ورکرز کو کٹ پہنائی جائیں۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی : ملک کےمختلف حصوں میں آج سے خصوصی انسداد پولیو مہم کاآغازہوگیا، ملک بھر میں ایک کروڑ پچیس لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے، پولیو کے حوالے سے خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں پولیو سے بچاؤمہم کاآغاز کردیا گیا ، مہم 21جون تک جاری رہےگی، فوکل پرسن بابربن عطا کا کہنا ہے ایک کروڑپچیس لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاہے۔

    مہم بنوں، کوئٹہ، لاہور، کراچی ، راولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں چلےگی جبکہ پولیو کے حوالے سے خطرناک ترین ڈویژن قرار دیا گیا ہے۔

    کراچی کی ایک سو پانچ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، مہم میں پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    کمشنر کراچی نے والدین اور کمیونٹی کے رہنماؤں سےاپیل کی کہ وہ پولیو مہم میں تعاون کریں، 7ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔

    بلوچستان میں بھی انسداد پولیومہم کے لیے پانچ ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو تیرہ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیومہم کےدوران تیرہ لاکھ سے زائد بچوں کوحفاظتی قطرے پلائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ملک میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

     

    پنجاب میں سات اضلاع منتخب کئے گئے ہیں، پنجاب پولیو پروگرام سلمان غنی کے مطابق تینتالیس لاکھ بچوں کوقطرے پلانےکے لئے چھبیس ہزار پولیو ورکرزا حصہ لیں گے۔

    لاہور میں 17 لاکھ سے زائد بچوں ، راولپنڈی میں 7 لاکھ سے زائد بچوں ، ملتان میں9 لاکھ بچوں ، ڈی جی خان میں ساڑھے6لاکھ بچوں اور شیخوپورہ، میانوالی، بھکر میں 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کوحفاظتی قطرے پلائے جائیں۔

    خیال رہے پنجاب میں د س، سندھ میں تین ، کےپی کےمیں ا ٹھارہ پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ بنوں ڈویژن میں پولیو کیسز کی تعدادتیرہ اورشمالی وزیرستان میں پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    واضح رہے اس وقت دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں اب تک پولیو کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے پولیو کیسز رجسٹرڈ ہونے کے سبب پاکستان پر پہلے سے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

  • نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان 2014 کی منظوری

    نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان 2014 کی منظوری

    نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان دوہزار چودہ کی منظوری دے دی گئی، ایکشن پلان کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لئے مل کر کام کریں گی، صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ علما اور خطیب انسداد پولیو کے لئے عوام میں شعوراجاگرکریں

    نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان دوہزار چودہ کے مطابق رواں سال قومی اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، پشاور اور کراچی کے پچانوے فیصد بچوں تک پولیو ویکسین پہنچائی جائے گی، پاک افغان سرحدی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    اس موقع پر صدر ممنون حسین کو فاٹا میں انسداد پولیو مہم پر بریفنگ بھی دی گئی، بریفنگ کے دوران صدر ممنون حسین کو بتایا گیا کہ فاٹا میں پولیو کے انہتر کیسز سامنے آئے ہیں، انتہا پسندی کی وجہ سے فاٹا میں انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی، انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلام امن اورانسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے، انسانیت کو قتل کرنے والوں کا قتل گمراہ کن ہے، دوسری جانب خیبر ایجنسی میں انسداد پولیومہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔