Tag: خصوصی رعایت

  • اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

    اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی

    نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کے لیے بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے خصوصی بجٹ اجلاس میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیداد خریدنے والوں کے لیے خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹام پیپر ڈیوٹی 4 سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ برائے سال 26-2025 کی تقریر میں ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے بھی کئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

    ہاؤسنگ سیکٹر، جائیداد خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کردی گئی

    ان میں ہاؤسنگ سیکٹر، جائیداد خریداری پر ود ہولڈنگ کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5کرنے، کمرشل جائیداد، پلاٹ، مکانوں کی منتقلی پر ایف ای ڈی ختم کرنے، کم لاگت مکان کی تعمیر کے لیے رہن شرائط آسان کرنے، 10 مرلے تک کے مکانوں اور دو ہزار مربع فٹ فلیٹ پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرانے جیسی اسکیمز شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-pakistan/

     

  • موسم بہار کی آمد پر خصوصی رعایت،  اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    موسم بہار کی آمد پر خصوصی رعایت، اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

    کراچی : پی آئی اے نے موسم بہار کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خصوصی کرائے متعارف کرادیئے ، نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے لیے خصوصی کرائے متعارف کرادیئے ، کراچی اوراسلام آباد، کراچی اورلاہورکےلئےکرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

    خصوصی رعایت کے تحت 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کےساتھ یکطرفہ کرایہ7 ہزار5 سو روپے اور 40کلوسامان کےساتھ یکطرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو روپےہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپرنافذ العمل ہوگا، موسم بہارمیں لوگ سفرکرنااورسیاحت کرناپسندکرتےہیں، سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرائے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ  پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک سفر کرنےوالےمسافروں کیلئے سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا مسافروں کے اضافی سامان پر 50فیصد رعایت جبکہ ایڈوانس بیگیج کی بکنگ پر بھی رعایت ہوگی۔

    اس سے قبل پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروائی تھی۔