Tag: خصوصی طیارہ

  • خصوصی طیارہ دبئی کے شاہی خاندان  کے وفد کو لیکر روانہ

    خصوصی طیارہ دبئی کے شاہی خاندان کے وفد کو لیکر روانہ

    کراچی : متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے 14رکنی وفد کو لیکر روانہ ہوگیا ، سول ایوی ایشن نے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے 14رکنی وفد کو لیکر کراچی سے روانہ ہوگیا ، روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ تمام افرادکی مکمل اسکریننگ کی گئی اور سامان پربھی جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کے خصوصی طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

    خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے وفد کو لے جانے آیا تھا تاہم سی اے اے کا کہنا تھا کہ خصوصی طیارے کی آمد پر عملےسمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے اس سے قبل بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان میں پھنسے جرمن شہریوں اور سفارتی عملے کی وطن واپسی کے لیے حکومت نےجرمنی سفارتخانےکوخصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دی تھی۔

  • امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ  اسلام آباد پہنچ گیا

    امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد :امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی سفارت خانے کی تین لگژری گاڑیاں لے جانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔

    تفیصیلات کے مطابق امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچا تھا۔

    حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد طیارہ امریکی سفارتخانے کی 3لینڈکروز گاڑیاں لے کر جائے گا۔

    مزید پڑھیں : امریکی سفارتی عملہ اسلام آباد سے وطن لوٹ گیا

    یاد رہے کورونا وائرس پھیلنے کے باعث امریکی سفارتخانے کا عملہ پاکستان سے وطن واپس لوٹ گیا تھا، امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ 75 رکنی دستہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے جارجیا روانہ ہوگیا ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 14مارچ کو سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو رضاکارانہ واپسی کی اجازت دی تھی ، جس کے بعد 22 مارچ کو سفارتی اسٹاف نجی پرواز سے وطن واپس روانہ ہوا۔

    ترجمان نے واضح کیا تھا کہ امریکی شہریوں کو واپسی کیلئے دستیاب آپشنز کی اطلاع فراہم کرتے رہیں گے جب کہ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست والوں کو سفارتخانہ سروس فراہم کرتا رہےگا۔

  • دورۂ امریکا، وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

    دورۂ امریکا، وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم دورہ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔

    نعیم الحق کا ٹویٹر پر کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نجی ایئر لائن سے واشنگٹن جائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا جانا تھا، تاہم کفایت شعاری مہم کے تحت خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کا دورہ امریکا: وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات 22 جولائی کو ہوگی

    ادھر آج بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے 5 روزہ دورہ امریکا کا شیڈول طے پا گیا ہے، وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔

    یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 20 جولائی کو دن 11 بجے نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم کا مختصر وقت کے لیے برطانیہ کے شہر لوٹن میں اسٹاپ اوور ہوگا۔ 6 گھنٹے قیام کے بعد وزیر اعظم لوٹن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ ان کا طیارہ 21 جولائی کو امریکی فوجی اڈے پر لینڈ کرے گا۔ وزیر اعظم کا امریکا میں قیام، پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔

  • وزیراعظم  کی ملیشیا سے 320 پاکستانیوں کولانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوانے کی منظوری

    وزیراعظم کی ملیشیا سے 320 پاکستانیوں کولانے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملیشیا سے تین سوبیس پاکستانیوں کولانے کےلیےخصوصی طیارہ بھجوانے کی منظوری دے دی گئی، یہ افراد ملیشیا کی جیلوں میں اپنی قید کی مدت مکمل کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیشیا سے 320 پاکستانیوں کو لانے کیلئے جہاز بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ، خصوصی جہاز بھجوانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملائیشیاءکی جیلوں میں قید تین سو بیس پاکستانی اپنی سزا کی مدت مکمل کرچکے ہیں لیکن فروری 2019 کے آخری ہفتے میں علاقائی صورتحال کی بناء پر براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث ان کی وطن واپسی ممکن نہیں ہوپائی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا دونوں ممالک کےدرمیان براہ راست پروازاوراخراجات نہ ہونےکےباعث اب تک جیلوں میں قید تھے، ان میں سے اکثریت ان پاکستانیوں کی ہے جنہیں ویزا کی معیاد یا رہائش کی اجازت کی مدت مکمل ہوجانے کے بعد گرفتار کیاگیا تھا۔

    وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو خصوصی ہدایات دی تھیں کہ ان پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لئے انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ عیدالفطر اپنے اہلخانہ کے ساتھ مناسکیں۔

    ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں وزارت خارجہ نے وزارت میں ایک خصوصی سیل قائم کیا تھا جس میں پی آئی اے، سمندر پارپاکستانیوں کی وزارت اور پاکستان بیت المال کے نمائندے شامل تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا خصوصی طیارہ تمام افراد کو لیکرانتیس مئی کو اسلام آباد پہنچےگا، قیدیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے، دفترخارجہ اوربیت المال ملکرکام کررہے ہیں۔

    یاد رہے متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

    عرب میڈیا نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی اور العین، 177 کو دبئی، 52 کو شارجہ، 16 کو فجیرہ اور 65 کو عَجمان کی جیلوں سے رہا کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے۔

  • قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ 70 حاجیوں کو چھوڑ کر سعودیہ روانہ

    قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ 70 حاجیوں کو چھوڑ کر سعودیہ روانہ

    کراچی : حج مناسک کی ادائیگی کے لیے پاکستانی حجاج کرام کو سعودی عرب لے جانے والا قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ 70 عازمین حج کو جناح ٹرمنل پر چھوڑ کر سعودیہ روانہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، حج مناسک کی ادائیگی کے جانے والے 70 پاکستانی عازمین حج کو قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ’پی کے 2077‘ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

    اطلاعات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 70 عازمین حج میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پی آئی اے حکام کی جانب سے کی جانے والی غفلت پر حج ٹرمنل پر شدید احتجاج کیا۔

    پاکستان ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 2077 میں افراد کی گنجائش کم ہونے کے باعث مسافروں کو کم کرنا پڑا۔

    پی آئی اے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تھا، تاہم رہ جانے والے تمام عازمین حج کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جنہیں رات دس بجے کی پرواز پی کے 731 سے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔

  • محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    حدیدہ : یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حدیدہ پہنچ گئی جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جائے گا۔

    دن میں گولیوں کی تڑتراہٹ اوررات میں طیاروں کی آوازیں اور بمباری کی گونج نے محصورین کو خوف میں مبتلا کر دیا خدارا کوئی بچانے آئے۔

    یمن میں محصورتین ہزار سے اے آر وائی کی کوششیں رنگ لے آئیں اور محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ریسکیو آپریشن کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کاخصوصی طیارہ جمبو سیون فورسیون حدیدہ چار سو بیاسی پاکستانیوں کو وطن لارہاہے۔

    شیڈول کے مطابق جمبو طیارہ پاکستانیوں کو لیکر شام ساڑھے سات بجے کےبعدکراچی پہنچے گا۔دوسرا خصوصی طیارہ بھی تین سو کے قریب محصورین کو لے کر پاکستان آئے گا۔پرواز کے عملے کو جنگی حالات سے نمٹنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔