Tag: خصوصی طیارے

  • سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم بارباڈوس سے خصوصی طیارے کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے خصوصی طیارے کا انتظام کر لیا ہے، بھارتی ٹیم مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام 6 بجے روانہ ہو گی۔

    بھارتی ٹیم آج بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث پھنسی ہوئی ہے، بارباڈوس سے سمندری طوفان گزر گیا ہے اور خوش قسمتی سے یہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال جلد معمول پر آنے کی امید ہے، بجلی اور انٹرنیٹ سروس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے جبکہ ائیر پورٹ بھی اگلے چند گھنٹوں میں کھلنے کی امید ہے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کی ورلڈکپ میں کپتانی کی ہر طرف واہ واہ ہورہی ہے، اب ان کی والدہ نے بھی بیٹے کے لیے نہایت جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس افسانوی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کپتان روہت کی والدہ نے بیٹے اور کوہلی کے لیے پیغام شیئر کرتے ہوئے دونوں کی تصوری بھی پوسٹ کی ہے۔

    روہت کی والدہ پورنیما شرما نے اپنے بیٹے کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے ایک تصویر پوسٹ کی۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سب سے اوپر کیپشن درج تھا ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عظیم پلیئرز کی جوڑی‘، ساتھ ہی خصوصی پیغام میں تصوری کی مناسبت سے پورنیما شرما نے لکھا کہ ’بیٹی روہت شرما کے کندھوں پر ہے، قوم اس کے پیچھے ہے جبکہ بھائی اس کے ساتھ کھڑا ہے‘۔

    سوریا کمار نے اپنے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی!

    ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ہر بھارتی کھلاڑی خوشی سے مسکرا رہا تھا وہیں ان کے آنکھیں مسکراتے چہروں کے ساتھ خوشی کے آنسوؤں سے نم بھی تھیں جبکہ روہت اور کوہلی کو بھی روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

  • سعودی اقامہ رکھنے والے ملازمت پیشہ پاکستانی کیسے واپس جائیں گے؟

    سعودی اقامہ رکھنے والے ملازمت پیشہ پاکستانی کیسے واپس جائیں گے؟

    اسلام آباد: سعودی اقامہ رکھنے والے ملازمت پیشہ پاکستانی افراد اور پاکستان میں موجود سعودی شہریوں کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) نے خصوصی تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب میں ملازمت پیشہ افراد کے سعودی عرب واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے۔ پی آئی اے نے 2 دن کے دوران 10 خصوصی پروازوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اقامہ رکھنے والوں کو 10 خصوصی پروازوں سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ 18 معمول کی پروازوں سے بھی پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، سوائے ان افراد کے جو سعودی عرب کے شہری ہیں یا اقامتی ویزے کے حامل ہیں اور وہ شہری جو واپس اپنے ملک جانا چاہتے ہیں۔

    سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہیں، وہ افراد 72 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں اور یہ مدت اتوار 15 مارچ 2020 سہ پہر 3 بجے ختم ہو جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن سے 25 مارچ تک کی توسیع کی درخواست کی تھی، سعودی حکام نے صرف سعودی ایئر لائن کو 21 مارچ تک پاکستان سے پروازوں کی اجازت دی تھی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سعودی حکام سے اجازت کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔