Tag: خصوصی مہر

  • کِن 7ممالک کے عازمین حج کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگے گی؟

    کِن 7ممالک کے عازمین حج کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگے گی؟

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے روٹ ٹو مکہ انیشیٹو سے فائدہ اٹھانے والے عازمین حج کے لیے خصوصی مہر تیار کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق روٹ ٹو مکہ انیشیٹو سے فائدہ حاصل کرنے والے سات ممالک کے گیارہ ایئرپورٹس پر مقررہ لاونج میں عازمین حج کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    جن سات ممالک کے عازمین حج کے پاسپورٹس پر مہر لگائی جائیگی ان ممالک میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈی آئیور شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ چھٹے سال بھی سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لیے انیشیٹو کو جاری رکھا ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔

    پروجیکٹ کے چھٹے سال سات ممالک کے گیارہ ائیرپورٹ پرعازمین حج کو ان کے ملک میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    سعودی عرب، غیر ملکی عازمین حج کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی کی سہولت

    آن لائن ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس، امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط چیک کرنے تک تمام کام متعلقہ ملک میں انجام دیئے جاتے ہیں۔

  • سعودی یوم وطنی: ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹس پر خصوصی مہر

    سعودی یوم وطنی: ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹس پر خصوصی مہر

    ریاض: سعودی عرب میں متحدہ ریاست کے قیام کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی گئی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے 92 ویں یوم وطنی کے موقع پر سعودی ایئر پورٹس سے سفر کرنے اور بری راستے سے مملکت پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگانے کا اہتمام کیا ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کے افسران نے جمعہ 23 ستمبر کو مملکت کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کرنے والوں کے پاسپورٹس پر یوم وطنی کی خصوصی مہر لگائی۔

    اس موقع پر مسافروں کو یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کیے گئے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتا ہے، یوم وطنی متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔