Tag: خصوصی نغمہ

  • پاک چین دوستی پر مبنی شاندار گیت جاری

    پاک چین دوستی پر مبنی شاندار گیت جاری

    اسلام آباد: پاک چین دوستی پر مبنی شاندار گیت جاری کردیا گیا ، نغمے میں پاک چین دو طرفہ محبت کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی پرمبنی شاندار گیت ‘نی ہاؤ۔۔ دوست میں اور تم’ جاری کردیا گیا، دیرینہ پاک چین دوستی کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی نغمہ تیار کیا گیا۔

    اس نغمہ کا مقصد دونوں ممالک کی باہمی ہم آہنگی اورمحبت کوظاہرکرنا ہے، اس نغمےمیں دونوں ممالک کے باہمی تعاون اورمحبت کونہایت عمدگی سے ادا کیا گیا ہے۔

    خیال رہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو 10 سال مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان اورچین نے10 سال قبل 5جولائی2013کوسی پیک منصوبے کا آغاز کیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی اور سی پیک منصوبوں سےلاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔

    حکام کے مطابق سی پیک منصوبوں کے تحت 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیداہوئی اور چین کےاشتراک سے معاشی و اقتصادی ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

  • آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

    آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

    راولپنڈی :  آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، ترانے میں د شمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے جبکہ نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیئس مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول "ہر دل کی آواز۔۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں”۔

    یوم پاکستان کا نغمہ عوام اور تحریک پاکستان کے کارکنان کے نام کیا گیا جبکہ ترانے میں دشمن کوپیغام دیاگیاجارحیت کےخلاف پوری قوم متحدہے۔

    یوم پاکستان کا نغمہ "پاکستان زندہ آباد” مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا ہے اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    خیال رہے یوم پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود یوم پاکستان کی پریڈ ہوگی ، پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں بلکہ باوقار رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔

    یوم پاکستان کا نعرہ پاکستان زندہ باد ہے جبکہ یوم پاکستان پریڈ کیلئےہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پروموبنائے گئے ۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    یاد رہے یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔