Tag: خصوصی ٹرانسمیشن

  • رمضان المبارک : اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

    رمضان المبارک : اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

    کراچی : رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس سلسلے میں اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ناظرین کیلئے شان رمضان کے نام سے اس سال بھی  خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے۔

    شان رمضان کے نام سے ہر سال اس خصوصی ٹرانسمیشن میں اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

    ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا سبب ہوگی، اس مشہور زمانہ ٹرانسمیشن شان رمضان کے میزبان نامور اینکر وسیم بادامی ہوں گے۔

    شان سحر ٹرانسمیشن روزانہ رات دو بجے شروع ہوگی جبکہ شان افطار ٹرانسمیشن کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا، شان رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ مقابلے نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ نیکی سیگمنٹ کے میزبان معروف اینکر اقرار الحسن ہوں گے جو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

    ناظرین کے لئے اے آر وائی نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن شان سحر رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ جس میں مقابلہ نعت خوانی کے ذریعے ملک بھر کے نعت خوانوں کی چھپی ہوئی آوازوں کو سامنے لایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • میں نے کبھی نہیں سنا کہ پی ٹی آئی کوفوج سے کوئی ہدایت آئی ہو، اسد عمر

    میں نے کبھی نہیں سنا کہ پی ٹی آئی کوفوج سے کوئی ہدایت آئی ہو، اسد عمر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کےرہنماء اسد عمرکہتے ہیں کہ عمران خان نےاٹھارہ سال تک جدوجہد فوج کیلئے نہیں کی، کبھی نہیں سنا کہ پی ٹی آئی کوفوج سے کوئی ہدایت آئی ہو۔

    اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے جاوید ہاشمی کے الزامات سن کر حیرانگی ہوئی ہے کیونکہ میں نے کبھی نہیں سنا کہ تحریک انصاف کو کبھی فوج کی جانب سے کوئی ہدایات آئی ہوں، پارٹی میں ہمیشہ جمہوریت کے تسلسل اور بقاءکی بات کی جاتی رہی ہے، عمران خان ہمیشہ فوج سے متعلق کردار کی نفی کرتے رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی نہیں سنا کہ ہماری مرضی کا جج لگ جائے گا یہ کسی جج کی جانب سے عمران خان کو کوئی یقین دہانی کروائی گئی ہے یا فوج نے کوئی پیغام بھجوایا ہے، عمران خان ہمیشہ سے ہی فوج کے سیاسی کردار کے مخالف رہیں ہیں اور ان کی اٹھارہ سالہ جدوجہد ہر گز فوج کے لئے نہیں ہے، بہت سے سینئر لوگوں کو شک ہے مگر ایسا کچھ نہیں ہے، پاکستان کا اصل مستقبل جمہوریت کے ساتھ جڑا ہے، موجودہ جمہوریت پاکستان کے عوام کی خواہشوں کے مطابق نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد اور اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں، جاوید ہاشمی کی جانب سے شیخ رشید کے کردار کو بھی غلط رنگ دیا گیا، وہ ایک الگ پارٹی سے ہیں اور فیصلہ سازی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ شیخ رشید اور ہمارے ایجنڈے میں مماثلت نہیں ہے، تاہم ریڈ زون میں جانے کے فیصلے کے وقت پارٹی اجلاس میں کچھ لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا مگر آخر میں حتمی فیصلہ اتفاقِ رائے سے ہی کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے نہیں پتا پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے کون تھے، ہقین ہے کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا ۔