Tag: خضدار حملے

  • خضدار حملے میں زخمی 8 ویں جماعت کی طالبہ دم توڑ گئیں،  شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی

    خضدار حملے میں زخمی 8 ویں جماعت کی طالبہ دم توڑ گئیں، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی

    خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے میں زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم دم توڑ گئیں اور شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے حملہ کیا، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہید ہوگئی، جس کے بعد شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہوگئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پراترآیا، حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں پراکسیوں نے حملے کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

    یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی میں اسکول بس کونشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افرادشہید ہوئے اور کئی بچے زخمی ہوئے تھے۔

    حملے میں شہید ہونے والی چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل تھی جبکہ اس میں متعدد بچے بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • خضدار اسکول بس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    خضدار اسکول بس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    کوئٹہ: خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار اسکول بس پر بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

    دوسری جانب اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی، واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں پراکسیوں نے حملے کو منطقی انجام تک پہنچایا، بھارت بلوچستان اور کےپی میں دہشت گردی کیلئے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کررہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khuzdar-school-bus-explosion-ispr-21-may/

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے تھے۔