Tag: خضدار

  • خضدار میں فائرنگ، قبائلی رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

    خضدار میں فائرنگ، قبائلی رہنما امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی تحصیل خضدار میں قبائلی رہنما نواب امان اللہ کے قافلے پر حملہ ہوا، جس میں امان اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آیا، قبائلی رہنما نواب امان اللہ کا قافلہ بلبل سے نور گامہ جا رہا تھا جب رات گئے ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قافلے پر فائرنگ کی جس سے امان اللہ اور ان کے نواسے مردان زرکزئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جب کوئٹہ کے نزدیک واقع قصبے کچلاک میں ایک مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں بے شمار نمازی موجود تھے۔

    دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نہایت زوردار تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • خضدارمیں 3 مسافربسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق

    خضدارمیں 3 مسافربسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 5 افراد جاں بحق

    خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب تین مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، افسوس ناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق سڑک پر دو بسیں پہلے سے کھڑی تھیں جن سے ایک تیسری تیزرفتار بس ٹکرائی۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل تھا، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

    واضح رہے کہ کہ 29 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • خضدار: پاک فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

    خضدار: پاک فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا انعقاد، ہزاروں نوجوانوں کی شرکت

    کوئٹہ : خضدار میں پاک فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے دارالحکومت خضدار میں پاک افواج کے 2 ہفتے تک جاری رہنے والے رنگا رنگ اسپورٹس گالا میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج ڈی جی ائی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، بیڈمنٹن اور میراتھون کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں خضدار کے 35 سو طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: پاکستان الیون اوریوکےالیون میں خیرسگالی کرکٹ میچ

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے ملک کے مضافاتی علاقوں میں مختلف ایسے پروگرامات کا انعقاد اس لیے کروایا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحتیوں میں اضافہ ہو اور نیا ٹیلنٹ نکل کر دنیا کے سامنے آئے۔

    کچھ ماہ قبل آرمی چیف نے بلوچستان کے دورے کے دوران بلوچ قوم کو تحفہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیراہتمام خیرسگالی ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان الیون اور یو کے الیون مدل مقابل تھے، میچ میں پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو 133 رنز سے شکست دی تھی۔

  • خضدارمیں تیزرفتاری کےباعث مسافرکوچ الٹنےسے5 افراد جاں بحق

    خضدارمیں تیزرفتاری کےباعث مسافرکوچ الٹنےسے5 افراد جاں بحق

    خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں تیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرتیزرفتاری کے باعث مسافرکوچ الٹنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے حادثے کا شکارہونے والی مسافرکوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ خضدار میں قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔

    کوئٹہ: مسافر بس اور کار میں تصادم‘ 4 مسافر جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال یکم فروری کو بلوچستان کے علاقے لک پاس میں کوچ اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

    کوئٹہ : سبی شاہراہ پربس اور وین میں تصادم ‘ 14 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبرکو صوبہ بلوچستان میں کے علاقے دشت میں بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان پاکستان کا دل ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

    بلوچستان پاکستان کا دل ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

    خضدار : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور خضدار سمیت پورے بلوچستان میں ہر قیمت پر امن برقرار رکھیں گے جس کے لیے 30 ہزارفوجی جوان خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ خضدار میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر سمینار سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہے، پاکستان کے دل بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 30 ہزار فوجی جوان بلوچستان کی تعمیر و ترقی کی مخالف قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے اور پاک فوج یہاں امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

    آرمی چیف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاک فضائیہ میں بلوچستان کو بھی نمائندگی دی گئی ہے جب کہ بلوچستان میں 25 ہزار سے زائد بچے ایف سی اور آرمی پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی ایک انجینئرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جا رہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان محب الوطن لوگوں کی سرزمین ہے اور اس زمین کے فرزندوں نے ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی ہے اور عظیم بھی قربانیاں دی ہیں اقتصادری راہداری منصوبہ بلوچستان سمیت ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    تقریب میں وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض، وفاقی وزراء، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور دیگر حکام کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔

  • خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    خضدار: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،خضدار کے علاقے باغ بانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وی سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی.حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 3افرادجاں بحق گئے.

    حادثے کے بعد شاہراہ پر گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے لوگوں نے زخمیوں کو متاثرہ وین اور بس سے نکالنے کی کوشش کی جبکہ ریسکیو اداروں اور پولیس کو بھی مطلع کیا گیا.

    ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا.

    *کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس خضدار میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہونے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے پیر عمر کے علاقے میں پیش آیا،حکام کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی کی جانب جا رہی تھی، بس پیر عمر کے علاقے میں پہنچی تو بے قابو ہوکر ایک پل سے نیچے جا گری.

    حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

    یاد رہے کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان آر سی ڈی ہائی وے نہ صرف دونوں شہروں بلکہ بلوچستان کے سندھ سے رابطے کا ایک اہم زمینی راستہ ہے،روزانہ اس شاہراہ پر بلوچستان کے مخلتف شہروں اور کراچی کے درمیان مسافر بسوں کی ایک بڑی تعداد کی آمدو رفت ہوتی ہے.

    واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے کوئٹہ کراچی ہائی وے پر ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں.

  • خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: زوردار بم دھماکہ: ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں زوردار بم دھماکہ  ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، خضدارمیں ارباب کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق  تین افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا، اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

    دھماکہ سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت بڑی نوعیت کا ہے،جس کے باعث مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔

    واضح رہے کہ اربا ب کمپلیکس قومی شاہراہ کے قریب واقع ہے اور یہاں ہوٹل اور ریستوران بھی کافی تعداد میں ہیں، جس کی وجہ سے بسوں اور گاڑیوں کے مسافر یہاں قیام کرتے ہیں، اور دن بھر لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔