Tag: خطبہ جمعہ

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرنے کا فیصلہ

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب حرمین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث حرمین شریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔

    شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرکے 15 منٹ کردیا گیا ہے، جبکہ تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کرتے ہوئے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کردیا ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ موسمِ گرما کی وجہ سے بیشتر معمر اور بیمار عازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج چاند نظر آ گیا ہے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا اور عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

    سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے گزشتہ روز رویت کمیٹی کا اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

    بچوں کو حج پر لے جانے پر عائد پابندی تاحال برقرار

    عرب میڈیا کے مطابق سدیر، مکہ، تبوک، تمیر، ریاض اور دیگرعلاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں حاصل ہوئیں۔ اس کے بعد سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

  • سعودی عرب: حج کے ایام میں خطبہ جمعہ اور نماز مختصر کرنے کی ہدایت

    سعودی عرب: حج کے ایام میں خطبہ جمعہ اور نماز مختصر کرنے کی ہدایت

    سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین کے اماموں کو ہدایت کی ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے حرمین میں حج سیزن کے دوران خطبہ جمعہ اور نماز کو مختصر کیا جائے۔

    سعودی خبر رساں ادارے عکاظ اخبار کی رپورٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آئمہ حرمین کو مزید ہدایت کی کہ حرمین شریفین میں حج سیزن کے باعث لاکھوں فرزندان اسلام پہنچ چکے ہیں۔

    ایسے میں نماز جمعہ کے لیے حرمین کے صحنوں اورچھت پرجگہ ملتی ہے جبکہ ان دنوں موسم شدید گرم ہے، جس کے باعث عازمین حج کو مشکلات کا سامنا پڑتا ہے۔ لہٰذا انسانی جانوں کی حفاظت کی خاطر اس اقدام پرعمل کریں۔

    شیخ السدیس نے مزید کہا کہ ’جمعہ کا طویل خطبہ دینے سے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ لوگ ان باتوں کو یاد نہ رکھ سکیں جنہیں خطبے میں بیان کیا گیا ہو جبکہ خطبہ مختصر ہونے کی صورت میں اسے یاد رکھنا آسان ہوتا ہے۔

    اس سے قبل ڈاکٹر السدیس نے حرمین شریفین کے اماموں کو ہدایت کی تھی کہ ’وہ حج موسم کے دوران اذان اور اقامت کے درمیان کے وقفے کو کم کریں اور نماز جلد ختم کرنے کا اہتمام کریں تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

    حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے سعودی حکومت کا بڑا اقدام

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

  • خطبہ جمعہ کا ترجمہ: حج کرنے والی خواتین کے لیے ایک اور سہولت

    خطبہ جمعہ کا ترجمہ: حج کرنے والی خواتین کے لیے ایک اور سہولت

    ریاض: سعودی عرب میں حج کے موقع پر خطبہ جمعہ کو سننے کے لیے ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں شعبہ خواتین میں ادارہ ترجمہ کے تحت آپ کی زبان میں مہم کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، اس مہم کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والی زائرخواتین کو ان کی زبان میں خطبہ جمعہ کی ترجمے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    خطبہ جمعہ کا ترجمہ سننے کے لیے مسجد الحرام میں خواتین کے لیے بنے مخصوص حصہ میں بار کوڈ فراہم کیا جاتا ہے جسے اسکین کرنے کے بعد خواتین اپنی زبان کا انتخاب کر کے جمعہ کا خطبہ اپنی زبان میں سن سکتی ہیں۔

    مسجد الحرام میں آنے والی جو زائر خواتین خطبہ جمعہ کا ترجمہ اپنی زبان میں سننا چاہتی ہیں انہیں مخصوص ہیڈ فونز بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

    ادارہ حرمین کے شعبہ خواتین کے تحت ایک اور مہم رول ماڈل یعنی مثالی نمونہ کے عنوان سے بھی شروع کی گئی ہے جس میں اردو، انگلش، ترکی اور فرانسیسی زبانوں میں زائر خواتین کی جانب سے استفسارات کے جوابات ہاٹ لائن پر فوری طور پر دیے جاتے ہیں۔

    علاوہ ازیں ادارہ حرمین نے مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر متعدد زبانوں کی ماہر خواتین کو بھی تعینات کیا ہے جو زائر خواتین کی بہتر طور پر رہنمائی کرتی ہیں۔

  • کیا خطبہ سنے بغیر نماز جمعہ ادا ہوجاتی ہے؟

    کیا خطبہ سنے بغیر نماز جمعہ ادا ہوجاتی ہے؟

    اگر نمازی جمعہ کے روز مسجد اتنی دیر سے پہنچا ہے کہ خطبہ جمعہ نہیں سن سکا تو ایسی صورت حال میں نمازِ جمعہ کے اجر و ثواب میں کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ وہ خطبہ سننے کے ثواب سے محروم رہ جائے گا۔

    یہ بات اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چینل کیو ٹی وی (پاکستان کا سب سے پہلا مذہبی چینل) مذہبی معلومات کے حوالے سے سوال جواب کے پروگرام میں مفتی صاحب نے ایک سائل کے جواب میں بتائی۔

     

    لاہور سے محمد الیاس نے فون پر مفتی صاحب سے سوال پوچھا تھا کہ خطبہ جمعہ چھوٹ جانے سے کیا نماز جمعہ ادا ہو جاتی ہے یا اس سے نماز جمعہ کے اجر اور ثواب میں کمی واقع ہو سکتی ہے؟

    جس پر پروگرام میں موجود مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ مسجد میں نماز جمعہ سے قبل خطبہ جمعہ ہونا ضروری ہے اور اس دوران موجود نمازیوں پر لازم ہوتا ہے کہ پورے آداب اور احترام کے ساتھ خطبہ سنیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص خطبہ جمعہ کے بعد مسجد میں پہنچتا ہے تو نماز جمعہ میں شریک ہو پاتا ہے تو ایسے شخص کی نماز ادا بھی ہو جاتی ہے اور انشاء اللہ مقبول بھی ہوگئی کیونکہ خطبہ جمعہ کی محرومی سے نماز جمعہ کی صحت پر حرف نہیں آتا۔

    نماز تو ہوجاتی ہے تاہم خطبے کا ثواب نہیں ملتا

    مفتی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ بتائی گئی صورت حال میں نمازِ جمعہ تو ادا ہو جاتی ہے اور نمازی اس کے ثواب و برکات کا بھی مستحق رہتا ہے لیکن نمازی خطبہ جمعہ سننے کے ثواب و اجر سے محروم رہ جا تا ہے اس لیے پوری کوشش کرنی چاہیئے کہ خطبہ جمعہ کو سننے کے لیے وقت سے پہلے مسجد پہنچ جائیں۔


    Jummah Ka Khutba by aryqtv

    خطبہ جمعہ نہ صرف یہ کہ سنت ہے جس میں اللہ کی کبریائی اور مدح رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی جاتی ہے بلکہ دین کی معلومات کے حصول اور روز مرہ مسائل سے آگاہی کا بھی ذریعہ بنتا ہے اس لیے ہر مسلمان کی کوشش ہونا چاہیے کہ خطبہ جمعہ کو ہر صورت سنیں۔