Tag: خطرناک اشتہاری

  • لاہور: خطرناک اشتہاری مجرم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور: خطرناک اشتہاری مجرم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    سی سی ڈی آپریشن کے دوران ملزم نے فرار کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ماڈل ٹاؤن نے خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے دوران گینگ کے سرغنہ سیف علی کو ہلاک کر دیا۔

    ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم سیف علی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    آپریشن کے دوران ملزم نے فرار کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف درج متعدد مقدمات کی تفتیش جاری ہے جبکہ گینگ کے دیگر افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/vehari-suspect-involved-killed-in-police-encounter/

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر نشتر کالونی کی حدود میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، ملزم نے 2017 میں پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔

    دوسری جانب پاکپتن میں سی سی ڈی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے دوران مقابلہ کے دوران مبینہ طور پر ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    ایس ایچ او تھانہ سی سی ڈی زمان رشید نے تین نامعلوم مشکوک موٹرسائیکل سواروں اڈا جھانپ کے قریب رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےکھیتوں میں چھپ گئے۔

    پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

    پولیس نے ملزم سے موٹرسائیکل اور چوالیس بور رائفل برامد کرلی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • 8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

    8 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 8 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو بحرین سے گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 8 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2016 میں تھانہ فتح جھنگ اٹک میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری مسقط سے گرفتار

    پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری مسقط سے گرفتار

    لاہور : پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کرلیا گیا، کاظم علی 2022 سے دہرے قتل میں مطلوب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے خطرناک اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ پولیس نے انٹرپول سےملزم کا ریڈ نوٹس جاری کرایا،مسلسل فالواپ رکھا، اشتہاری کاظم علی سیالکوٹ پولیس کو 2022 سے دہرے قتل میں مطلوب تھا۔

    پنجاب پولیس اورانٹرپول اسلام آباد کی کوارڈینیشن سے مجرم کو عمان سے گرفتار کیا گیا ، جس کے بعد پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیرپورٹ سے ملزم کو حراست میں لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس بیرون ممالک سےگرفتاراشتہاریوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔