Tag: خطرناک دہشت گرد

  • سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    دادو: سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

    ایس ایس پی تنویر حسین تونیو نے کہا کہ گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

    ملزم سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ2015 مئی میں کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے کے والوں اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے صفورا بس حملہ میں ملوث طاہر حسین منہاس عرف سائیں، سعد عزیز عرف ٹن ٹن، اسد الرحمٰن عرف مالک، حافظ ناصر عرف یاسر اور محمد اظہر عشرت عرف ماجد کو گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی سے داعش کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے داعش کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے داعش سے منسلک خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا ، دہشتگرد سوشل میڈیا پر داعش کے لیے ذہن سازی کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے ، کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے داعش کا خطرناک دہشت گرد گرفتارکرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد کا نام عمران عرف سیف الاسلام خلافتی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر داعش کے لیے ذہن سازی سازی کرتا تھا، ملزم سے داعش کا جھنڈا، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔

    حکام کے مطابق دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر 50 سے زائد پیچز بنا رکھے تھے، جن کے ذریعے وہ لوگوں کو داعش میں شمولیت سے متعلق ترغیب دیتے تھے۔


    مزید پڑھیں : ملزم خلیل الرحمان کا داعش سے تعلق کا اعتراف


    یاد رہے گذشتہ سال کراچی سے ہی ایک دہشت گرد خلیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سے داعش کے جھنڈے، لٹریچر اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ملزم افضل خان کے نام سے سوشل میڈیا پر داعش کو فروغ دے رہا تھا۔

    دہشت گرد خلیل الرحمان نے عدالت میں داعش سے تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش ارکان سوشل میڈیا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

    خیال رہے کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم شدت پسند تنظیم داعش کے لیے بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے مطابق جیل میں کالعدم تنظیموں کے کارکنان کو داعش میں بھرتی کیا گیا اور یہ کام گزشتہ 2 سال سے جاری تھا۔

    حساس اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل جیل سے 30 افراد کو داعش میں بھرتی کیا گیا جبکہ داعش کا حصہ بننے والے ملزمان 12 ملزمان ضمانت پر بھی رہا ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔