Tag: خطرناک ملزمان

  • پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک  ملزمان اسپین میں گرفتار

    پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار

    اسلام آباد : پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان اسپین میں گرفتار کرلئے گئے، وزیر مملکت طلال چوہدری نے 2 ملزمان کی گرفتاری پر اسپین کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مطلوب 2 خطرناک ملزمان کو اسپین میں گرفتار کرلیا گیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم نوازش علی اور ہارون دہشت گردی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے حال ہی میں اسپین کا دورہ کیا ، وزیر مملکت داخلہ نے ہسپانوی وزیرداخلہ سے ملزمان کی گرفتاری پر بات کی۔

    جس کے بعد ہسپانوی وزیرداخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرفتاری کے احکامات دیے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسپین سے 38 مطلوب ملزمان کی گرفتاری و حوالگی کا مطالبہ کیا ہوا تھا۔

    وزیر مملکت طلال چوہدری نے 2 ملزمان کی گرفتاری پر اسپین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی جلد پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔

  • کراچی: 5 منشیات ڈیلرز، خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

    کراچی: 5 منشیات ڈیلرز، خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

    کراچی: محکمۂ پولیس نے 5 منشیات ڈیلرز اور خطرناک ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کر دی، پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس میں محکمہ جاتی اصلاحات اور تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مجرموں کے خلاف کارروائیوں میں بھی تیزی آ گئی، کراچی پولیس چیف نے خطرناک ملزموں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے سفارش کر دی۔

    [bs-quote quote=”ملزمان میں پی آئی بی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، لانڈھی کے منشیات فروش شامل ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے خط میں سفارش کی ہے کہ ملزمان کی فی کس 10 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی جائے، ملزمان میں پی آئی بی، چنیسر گوٹھ، پختون آباد، لانڈھی کے منشیات فروش شامل ہیں۔

    خط میں جن خطرناک ملزموں کے خلاف سفارش کی گئی ہے ان میں پی آئی بی کے رہائشی احمد علی مگسی، اور چنیسر گوٹھ کے فاروق کے نام شامل ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان


    فہرست میں شامل لانڈھی کے رہائشی سید بادشاہ کے سر کی قیمت بھی 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فہرست کے مطابق کورنگی کے تاج محمد خان کے سر کی قیمت بھی مقرر کیے جانے کی سفارش کی گئی۔

    کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے خط کے مطابق فہرست میں منگھوپیر کے رہائشی فرمان عرف ملنگی کا نام بھی شامل ہے، خط میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی جائے۔

  • کراچی، رینجرز نے 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی، رینجرز نے 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی : سندھ رینجرزنے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کو پائیدار و مستحکم بنانے کے لیے سندھ رینجرز کی چھاپا مار کارروائیاں پوری کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران 8 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ڈکیتی، منشیات فروشی اور قتل و غارت گیری میں ملوث 8 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اتحاد ٹاؤن، نارتھ کراچی اور گلبرگ کے علاقوں میں کی گئی چھاپا مار کارروائی میں ملزمان ہاشم، طارق، برہان عرف برگر، عامرعرف پانڈا اور آصف عرف انا کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ 3 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہیں اور ان ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ملزمان کے خلاف چالان جمع کرا کے مزید کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔

    خیال رہے جرائم کی بیخ کنی کے لیے 2013 سے جاری آپریشن میں رینجرز نے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں جس کے باعث کراچی جو کبھی دنیا کا خطرناک ترین شہر ہوا کرتا تھا آج امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔