Tag: خطرہ قرار

  • غزہ سے واپس لوٹنے والے اسرائیلی فوجی خطرہ قرار

    غزہ سے واپس لوٹنے والے اسرائیلی فوجی خطرہ قرار

    تل ابیب: اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے واپس لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے واپس لوٹنے والا اسرائیلی فوجی انفیکشن سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں پھیل سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی خطرناک انفیکشن غزہ سے لارہے ہیں، یہ فنگل انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے تاحال فوجی کی ہلاکت کا سبب ظاہر نہیں کیا تاہم یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ سے واپس لوٹنے والے کچھ زخمی فوجیوں میں اسی نوعیت کی فنگل انفیکشن سے متاثر ہونے کی علامات پائی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے کا سنگین خطرہ ہے۔

    غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 164 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ شہدا اور زخمیوں میں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

  • پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کوخطرہ قرارد‌‌ے دیا

    پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کوخطرہ قرارد‌‌ے دیا

    ‌‌کراچی : پی آئی اے انتظامیہ پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، بدانتظامی اور خبریں لیک ہونے پرنزلہ اپنے ہی ملازمین پر گرانے لگیں، پی آئی اے میں کارکردگی نہیں بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دے دیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ پرادارے کے کارنامے سامنے آنے لگے، جس کے بعد بدانتظامی اور خبریں لیک ہونے پرنزلہ اپنے ہی ملازمین پر گرانے لگیں اور سماجی ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی کے زیر دستخط ملازمین کو حراساں کرنے کے حوالے سے خط جاری کردیا ہے۔

    خط میں ملازمین کی جانب سے کوئی بھی اطلاع سماجی ویب سائٹس یا واٹس ایپ پر ڈالنا جرم قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ملازم کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے میں سماجی ویب سائٹس اور واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد


    چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے ذریعے خبریں لیک کرنے والے ملازمین کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے پر ملازمین کو معطل اورملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ جنوری کے مہینے میں بھی اس طرح کا لیٹر جاری کرچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔