Tag: خطرہ ٹل گیا

  • حکومتی وفد بی این پی مینگل کو راضی کرنے میں کامیاب، اتحاد ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

    حکومتی وفد بی این پی مینگل کو راضی کرنے میں کامیاب، اتحاد ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

    اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے حکومتی اتحاد ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا، حکومتی وفد بی این پی مینگل کو راضی کرنے میں کام یاب ہو گیا، معاملات طے پا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کی جانب سے پیش کردہ شرایط حکومت نے مان لیں، جس کے بعد حکومتی اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا، اس سلسلے میں حکومتی وفد کی جانب سے مذاکرات کام یاب ہو گئے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، حکومت نے بلوچستان میں توانائی، ڈیم اور سڑکیں تعمیر کرنے کی شرایط مان لی ہیں۔

    وفاقی حکومت بی این پی مینگل کو میگا پروجیکٹس کے لیے فنڈز دینے پر بھی تیار ہو گئی ہے، اتحادیوں میں معاملات وزیر اعظم آفس میں آج رات اہم ملاقات میں طے پائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، انکوائری کمیشن کے قیام اور طریقہ کار پر مشاورت

    شرایط ماننے پر بی این پی مینگل وفاقی حکومت کی بجٹ منظوری میں حمایت کرے گی، خیال رہے کہ فریقین کی پہلی ملاقات آج دوپہر پارلیمنٹ لاجز، دوسری رات 8 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔

    حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان مذاکرات پر وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ رکھا گیا، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، قاسم سوری، خسرو بختیار، ارباب شہزاد شریک ہوئے جب کہ بی این پی کی جانب سے اختر مینگل، جہانزیب جمالدینی، ہاشم نوتیرئی اور عاصم بلوچ شریک ہوئے۔

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر دفاع پرویز خٹک اور ارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی شرایط پرعمل درآمد کرائے گی۔

  • کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

    کراچی : شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا، درجہ حرارت میں بہتری اور سمندری ہوائیں چلیں گی، تاہم اتوار کو پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے۔

    شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم اتوار پارہ 38سے 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں، ایک بارپھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی،جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11سے سہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں ،روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

  • کراچی  میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    کرا چی : کراچی میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا، ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں  اٹھنے والے طوفان نے اومان کا رخ کرلیا ہے،  کراچی کو کوئی خطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی طوفان سےبچ گیا، سمندری طوفان نے رخ موڑ لیا، کراچی کو اب سمندری طوفان کا خدشہ نہیں۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےاٹھنے والاطوفان کا رخ تبدیل ہوگیا ہے ، اب پاکستان کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بحرہ عرب میں سمندری طوفان لوبان کل تک بنے گا اور طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوگا، طوفان عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند رہیں گی ،درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، دن بھر ہوا پانچ سے سات کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی۔

    سمندری ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

    منگل سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی/ سمندری طوفان کا اندیشہ

    یاد رہے 3 روز قبل ڈی جی میٹ غلام رسول کا نے سمندری طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،8  اکتوبر تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

    محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔