Tag: خطے میں امن

  • ہم نے جنگ جیت لی اور دشمن کو سبق سکھا دیا، خطے میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

    ہم نے جنگ جیت لی اور دشمن کو سبق سکھا دیا، خطے میں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور دشمن کو سبق سکھا دیا ہے پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ یوم تشکر کی مرکزی تقریب اسلام آباد پاکستان مونومنٹ میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے اور دشمن کو سبق سکھا دیا ہے۔ سبق یہی ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور گفتگو سے مسائل حل کریں۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مسائل کا حل نکالنا ہے تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔

  • خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

    خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے: ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے لیکن امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں، جانے مانے لوگ بھی بات کر رہے ہیں، تاہم خطے کی صورت حال میں بہتری کے لیے آرمی چیف کا اہم کردار ہے، ایرانی جنرل کے واقعے کے بعد فارن آفس بھی اپنا بیان جاری کر چکا ہے، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے مصدقہ ذرایع کی بات پر توجہ دی جائے۔

    ایران میں 52 مقامات نشانے پر ہیں، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف سے بات چیت کی تھی، آرمی چیف نے کہا خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف سے جا رہا ہے، مائیک پومپیونے کہا کہ خطہ حالات بہتر ہونے کے باوجود ابتری کی طرف جا رہا ہے، آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے، افغان مصالحتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرناچاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا خطہ 4 دہائیوں سے امن کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے، بھارت نے جارحیت دکھائی، پاکستان نے ہر وہ اقدام کیا جس سے امن قائم ہو، بھارت کے خلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا، بھارتی آرمی چیف کے بیانات سنے ہیں، وہ نئے ہیں، اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،انھیں خطے کے حالات اور پاکستانی فورسز کا اچھی طرح علم ہے، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، بھارت بھی جانتا ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیں، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے خود تباہی کی طرف لے جائے گا، ہم عوام کی تائید اور حکومتی پالیسی کے تحت خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • خطے میں امن کے لئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے، شاہ محمود

    خطے میں امن کے لئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے، شاہ محمود

    واشنگٹن : شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مفادات کے لئے کثیر الجہتی، اسٹرکچرڈ فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی، دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات اور علاقائی معاملات سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مضبوط روابط کا جنوبی ایشیا کے استحکام میں اہم کردار رہا ہے، دونوں ممالک کے مفادات کے لئے کثیر الجہتی، اسٹرکچرڈ فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دونوں ہی افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں طاقت کے استعمال سے فائدہ نہیں ہوا، خطے میں امن کے لئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خطے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل کے لئے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی مقاصد کے حصول کے لئے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ طالبان کے لئے مذاکرات سے سیٹلمنٹ کے حصول کا یہ بہترین موقع ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن سینیٹر کوری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی خطے میں امن کی نوید ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔