Tag: خطے کا امن

  • بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے کے لیے ایک اور مذموم قدم اٹھا لیا

    بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے کے لیے ایک اور مذموم قدم اٹھا لیا

    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کے درپے ہے، بھارتی فوج نے راجستھان میں جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون کے شکار پڑوسی ملک بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے کے لیے راجھستان میں فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان مشقوں میں 40 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ہونے والی مشقوں میں بھارتی فوج کا اسٹرائیک کور حصہ لے گا، مشقوں میں حریف کے علاقے میں آپریشن کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا اور فضائی اور زمینی جنگی صلاحیتوں کو پرکھا جائے گا۔

    تازہ ترین:  بھارت نے ایل اوسی پر اسرائیلی میزائل نصب کردئیے

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں میں چالیس ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے، مشقیں 28 نومبرسے 4 دسمبر تک جاری رہیں گی، 2015 کے بعد یہ سب سے بڑی بھارتی جنگی مشقیں ہیں۔

    واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایل او سی پر بھی اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل نصب کر دیے ہیں، یہ میزائل پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی ساختہ ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے اسرائیل سے خریدے گئے 240 میزائل اور 12 لانچر وصول کر لیے ہیں۔

  • بھارت خطے کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہا ہے، شیری رحمان

    بھارت خطے کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہا ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پرلگ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پر پابندی سے کشمیر کی صورت حال غیرواضح ہے، مقبوضہ کشمیر میں دوران کرفیو بدترین مظالم کی اطلاعات ہیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، کشمیر کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پرلگ چکا ہے۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان نہیں بھارت ہے، بھارت خطے کو انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 29ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 29ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔