Tag: خظ

  • یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آوازاٹھائیں، ترک خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو خط

    یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آوازاٹھائیں، ترک خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو خط

    ترک خاتون اول امینہ اردوان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں انکی توجہ غزہ کے معصوم بچوں کی طرف دلائی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک خاتون اول امینہ اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آواز اٹھائیں، ہر بچے کو محفوظ خاندان میں پرورش کا حق ہے۔

    ترک خاتون اول نے امریکی خاتون اول کو خط میں کہا کہ یہ حق کسی خاص مذہب، علاقے یا نظریہ سے مشروط نہیں، ظلم کے شکار بچوں کی حمایت ہم سب پر فرض ہے۔

    انھوں نے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے ہزاروں کفن پر’’نامعلوم بچہ‘‘ تحریر ہیں، غزہ میں بچوں کے کفن ہمارے ضمیر کو زخمی کرتے ہیں، غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

    امینہ اردوان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو کہا کہ یوکرین کے بچوں کےلیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

    ترک خاتون اول نے زور دیا کہ امید ہے غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی اسی حساسیت کا مظاہرہ کریں گی، غزہ میں مظالم کے خاتمے کیلئے میلانیا نیتن یاہو کو خط لکھیں۔

  • شہبازشریف کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

    شہبازشریف کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

    لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3 نام تجویز کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسد قیصر کو 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں خط لکھا ہے، خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    قائد حزب اختلاف کی جانب سے سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس ریٹائرڈ عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے لیے شاہ محمود جتوئی، ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رؤف عطا اور راحیلہ درانی کے نام دیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف نے خط میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں عدالتی حکم کا پوار احترام ہے، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے، خط میں آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا حوالہ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 213 ٹو اے اور ٹوبی کے تحت اپوزیشن لیڈر پھر بامعنی مشاورت کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو اتفاق رائے پر مبنی مشاورت کرنی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ان حقائق کی روشنی میں آپ اپوزیشن لیڈر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنرکا تقرر ، شہباز شریف نے 3 نام وزیراعظم کو بھجوا دیے

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنرکےتقرر کے لیے 3 نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیے، جس میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔