Tag: خفیہ آپریشن

  • خفیہ آپریشن، کراچی کا سب سے بڑا غیرقانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا

    خفیہ آپریشن، کراچی کا سب سے بڑا غیرقانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا

    واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے خفیہ آپریشن کے دوران کراچی شہر کا سب سے بڑا غیرقانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے حکام نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ سے نکلنے والی لمبی سرنگ بھی پکڑی ہے۔ یہ اب تک کراچی میں پکڑا گیا سب سے بڑا غیرقانونی ہائیڈرنٹ ہے۔

    اس سلسلے میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے خفیہ آپریشن کیا گیا۔ سید صلاح الدین نے بتایا کہ ملیر سکھن میں گھارو سے آنے والی لائن سے چوری کی جارہی تھی۔

    واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کا کہنا تھا کہ 48 انچ لائن میں 6 غیرقانونی کنکشنز تھے۔ غیرقانونی ہائیڈرنٹ سے 10 ملین گیلن پانی چوری ہورہا تھا۔

    سید صلاح الدین نے کہا کہ غیرقانونی ہائیڈرینٹ سے 350 واٹر ٹینکرز کے ذیعے پانی فروخت کیا جا رہا تھا۔ غیرقانونی ہائیڈرینٹ آراو پلانٹ کے نام سے چلایا جا رہا تھا۔