Tag: خفیہ شادی

  • ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ کی ’خفیہ شادی‘ کا انکشاف

    ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ کی ’خفیہ شادی‘ کا انکشاف

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ساؤرسی رونن، جو "لیٹل ویمن” اور "لیڈی برڈ” جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چار بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ نے اپنے قریبی ساتھی اداکار جیک لاؤڈن کے ساتھ ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کی۔

    Saoirse Ronan

    تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جوڑے کے قریبی دوست شامل تھے جنہیں رازداری کا حلف دلایا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jack Lowden (@jack.lowden)

    میڈٖیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش سول میرج رجسٹر نے بھی ساؤرسی رونن اور لاؤڈن کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں اداکار اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کرنے میں محتاط رہتے ہیں تاہم ان کی

    Jack Lowden

    منگنی کی افواہیں گزشتہ سال اس وقت گردش کرنے لگیں جب اداکار نے "لیٹل وومن” کی انگلی میں ہیروں کی انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔

    ان دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ سال 2018 میں شروع ہوا جب وہ ایک فلم کے سیٹ پر ملے جس میں رونن نے مریم اسٹورٹ کا کردار ادا کیا اور لاؤڈن نے لارڈ ڈارنلے کا کردار ادا کیا تھا۔

  • تیسری بیوی کو شوہر کی عیادت مہنگی پڑگئی

    تیسری بیوی کو شوہر کی عیادت مہنگی پڑگئی

    ریاض‌‌ : تیسری بیوی کو شوہر کی عیادت کےلیے اسپتال جانا مہنگا پڑگیا، شوہر نے اسپتال میں ہی تیسری اہلیہ کو طلاق دے دی۔

    جی ہاں! یہ حیران کن واقعہ خلیجی ریاست سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے نکاح کے وقت عجیب و غریب شرط لڑکی والوں پر عائد کی۔

    نکاح خواں کا کہنا تھا کہ سعودی شہری نے تیسری شادی کے وقت شرط رکھی کہ شادی کو خفیہ رکھا جائے گا اور اس کی بیوی کسی شادی سے متعلق کو کچھ نہیں بتائے گی اور نہ ہی رشتے دار کسی سے اس بات کا ذکر کریں گے۔

    نکاح خواں نے بتایا کہ شہری کے یہ شرط عائد کرنے کی وجہ پہلے سے شادی شدہ ہونا تھا۔

    شادی کے کچھ وقت بعد شوہر بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں تیسری بیوی نے فرض زوجیت نبھانے کےلیے اسپتال کا دورہ کیا تاکہ شوہر کی عیادت کرسکے لیکن یہ اقدام اسے بہت مہنگا پڑگیا۔

    تیسری بیوی کے اسپتال پہنچنے کے شوہر کے پہلی دو بیویوں کو تیسری شادی کا علم ہوگیا جس کے باعث شوہر نے تیسری بیوی بغیر کچھ سنے اور پوچھے اسپتال میں ہی طلاق دے دی۔

    شہری نے موقف یہ اختیار کیا کہ نکاح کے وقت شادی کو صیغہ راز میں رکھنے کی شرط رکھی تھی جسے توڑ دیا گیا، طلاق کی ذمہ دارتیسری بیوی خود ہے۔