Tag: خفیہ مذاکرات

  • حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    حکومت اور تحریک ا نصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع

    اسلام آباد/لاہور/کراچی: کیا حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں؟ گزشتہ روز جب اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے بات کی گئی تو وہ واضح جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

    حکومت اورتحریک انصاف کے رہنماؤں کی باڈی لینگویج میں تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔ اسی لیے تو اسحاق ڈار نے دوبارہ مذاکرات کا ڈول ڈالنے کی خواہش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ شاہ محمود قریشی اسکی تردید یا تصدیق سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں اسحاق ڈار نے شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سے ملاقا ت کی ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے کہہ دیا کہ وہ کچھ نہیں کہیں گے۔ شاہ محمود قریشی تمام وقت اصل سوال کا جواب دینے کے بجائے ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے۔

    اے آر وائی کی جانب سے بار بار سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو گا سب کے سامنے ہوگا۔ ادھر کپتان نے پھرعزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پلان سی پر عملدر آمد کیلئے اپنے ارادوں پر قائم ہیں۔

    کل کی ملاقات میں کیا ہوا، اسکے بارے میں دونوں فریقین نے لب نہیں کھولے ہیں۔ شاید دونوں اب میں نہ مانوں والے مرحلے سے باہر آچکے ہیں تاہم دیکھیئے آگے کیا ہوتا ہے؟

  • متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات میں طالبان نے انیس و نواسی میں روسی طرز پر افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکومت کے دو وزیروں نے طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی، غیرملکی خبر ایجنسی سے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر طالبان کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ طالبان انیس سو نواسی کی طرز پر افغان حکومت سے بالواسطہ ثالثی قبول کرنے کو تیار ہے، جس کے نتیجے میں روسی فوج نے افغانستان سے انخلا کیا تھا۔

    دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ یہ شرائط اسی صورت میں قابل قبول ہوسکتی ہیں، جب طالبان افغان حکومت کے ساتھ معطل مذاکرات بحال کریں، پاکستان بھی افغانستان میں قیام امن یقینی بنانے کے کئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے، جس کے تحت پاکستان میں قید متعدد طالبان قیدیوں کو رہائی مل چکی ہے۔
           

  • واشنگٹن: جیک سلوین ایران جوہری پروگرام کے اہم کردار

    واشنگٹن: جیک سلوین ایران جوہری پروگرام کے اہم کردار

    ایران کو جوہری پروگرام کے تنازعے کے حل کے لیے خفیہ مذاکرات کے ذریعے میز پر لانے والے مرکزی کردار منظر عام پر آگیا۔

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف جیک سلوین نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، میڈیا کے مطابق وہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے اہم دست راست ہیں۔

    سلوین گزشتہ سال پیرس میں ہیلری کلنٹن کے ساتھ دورے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، اس دوران سلوین اومان میں ایرانی وفد سے خفیہ ملاقات کرتے ہوئے ایران کو جوہری پروگرام کے تنازعے حل کیلئے مذاکرات پر رضا مند کرنے کیلئے سرگرم رہے۔

    اوبامہ انتظامیہ کیجانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے یہ پہلی پیشرفت تھی، تنازعے کے حل میں جیک سلوین کی جدوجہد پانچ خفیہ ادوار پر مشتمل تھی، جو ایران کو مذکرات کیلئے رضامند کرنے میں کامیاب رہی۔

    سینتیس سالہ سلوین دیگرامریکی تجربہ کار رہنماؤں کے مقابلے میں خارجہ منصوبہ سازی میں مضبوط شخصیت کے حامل تصور کئے جاتے ہیں۔