Tag: خفیہ کارروائیاں

  • نیٹو اجلاس میں افغان صدر کے بیان پر مایوسی ہوئی، دفتر خارجہ

    نیٹو اجلاس میں افغان صدر کے بیان پر مایوسی ہوئی، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغان صدر کے ریمارکس پر مایوسی ہوئی ہے۔

    پاکستان دفتر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اجلاس کے دوران افغانستان کے پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں،افغان قیادت پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان صدر کا بیان مایوس کن تھا مفروضوں پر مبنی بے بیناد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، افغانستان اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا جبکہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا صیح نہیں ہے۔

    جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان قیادت سے بارڈر میجمنٹ کے تحت تعاون کرتے ہیں،افغان قیادت کی جانب سے دہشت گردی میں تعاون کی توقع کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں جاری نیٹو اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے سوا تمام پڑوسیوں کو اتحاد کے اچھے ثمرات مل رہے ہیں۔

    افغان صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اچھے اور برے دہشتگردوں میں امتیاز کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے، ہم معاملات طے کرنے کے قواعد پر پڑوسیوں سے متفق نہیں ہوسکتے۔

  • را پاکستان میں خفیہ کارروائیاں بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ

    را پاکستان میں خفیہ کارروائیاں بند کرے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کہتے ہیں کل بھوشن سے دستیاب معلومات پر مزید بھارتی ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے، را پاکستان میں خفیہ کارروائیاں بند کرے، کل بھوشن تک رسائی کی بھارتی درخواست پرپاک بھارت معاہدہ کے تحت غور کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بھوشن تک رسائی کئی بھارتی درخواست ابھی زیر غور ہے،پاک بھارت معاہدہ کے تحت غور کیا جا رہا ہے اور کل بھوشن یادیو سے تحقیقات جاری ہیں۔

    تحقیقات کی روشنی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کے حوالے سے معاملات طے ہو رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن میں ہونے والی چوتھی نیوکلیر سیکیورٹی سمٹ کامیاب رہی، سمٹ پاکستان کے نیوکلیر سیکیورٹی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو سراہا گیا۔

    ایک سوال پر نفیس زکریا نے کہا کہ ہم دو خودمختار ممالک کے تعلقات پر ردعمل نہیں دیتے، سوامی آسیم نند نے سمجھوتہ ایکسپریس میں دہشت گردی کا اعتراف اپنے بیان میں کیا تھا، بھارت نے کئی مرتبہ سمجھوتہ ایکسپریس پر تحقیقات کے نتائج کی فراہمی کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی۔