Tag: خفیہ کیمرے برآمد

  • بیوٹی پارلرکے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا مالک گرفتار

    بیوٹی پارلرکے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا مالک گرفتار

    سکھر: مشن روڈ پر سونیا بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم ایک بیوٹی پارلر کا مالک خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا، سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کامران نے بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے۔

    متاثرہ خواتین نے اے آر وائی نیوز کے توسط سے بلیک میل کرنیوالے سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اے آر وائی نیوز کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا۔

    پولیس اہلکاروں نے بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے برآمد کرکے بیوٹی پارلرکے مالک کامران کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر اور کاسمیٹکس کی دکانیں سیل کردیں۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے واش روم سے خفیہ کیمروں سمیت شراب کی بوتلیں ودیگرممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

  • سرعام کا کارنامہ : ڈیفنس میں قائم گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ، خفیہ کیمرے برآمد

    سرعام کا کارنامہ : ڈیفنس میں قائم گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ، خفیہ کیمرے برآمد

    کراچی : اےآروائی نیوزکےپروگرام سرعام کی ٹیم نےگیسٹ ہاؤس کےگھناؤنا کاروبار کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوزکے پروگرام سرعام کی ٹیم نے جُرم کی ایک اورداستان سے پردہ اُٹھادیا۔ سرعام کی ٹیم نے پولیس کےہمراہ کراچی کےعلاقےڈیفنس فیزفائیو میں گیسٹ ہاؤس پرچھاپہ مار کرکمروں میں لگےخفیہ کیمرےبرآمد کرلئے۔

    اِس گیسٹ ہاوس میں رہائش اختیارکرنےوالےجوڑوں کی خفیہ کیمروں کی مددسے ویڈیوبناکربلیک میل کیاجاتاتھا۔ خفیہ کیمرے ٹیبل لیمپ،پردوں کی ریلنگ اورگلدان میں نصب کررکھے تھے۔

    سرعام ٹیم کاساتھ دینا ایس ایچ اودرخشاں کاجُرم ٹھہرا۔ چھاپہ مار ٹیم کی قیادت کرنے والے پولیس افسرکا فوراً تبادلہ کرکےاسے یہ جرم بے نقاب کرنے کا تحفہ دے دیا گیا بااثرمالکان نے منٹوں میں انسپکٹراظہرسموں کی چھٹی کروادی۔