Tag: خلاء

  • مسجد الحرام خلاء سے کیسی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے؟  ویڈیو سامنے آگئی

    مسجد الحرام خلاء سے کیسی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

    سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کے روح پرور مناظر کی ویڈیو شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ناسا، کمپنی اسپیس ایکس، کمپنی ایکسیم اسپیس اور سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر جانے والے پہلی سعودی خاتون خلا باز نےانٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے مکہ مکرمہ میں ایک چمکتی ہوئی مسجد الحرام کی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٗٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجد الحرام روشن دکھائی دے رہا ہے۔

    ریانا برناوی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ‘ آج اپنا تجربہ مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے جو کافی روشن ہے’۔

    خیال رہے امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی ایکسیم اسپیس کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا تھا ، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی سمیت 3 خلانورد اس مشن کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے اپریل میں اماراتی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

  • خلاء سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

    خلاء سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

    دبئی : اماراتی خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کر دی، جس میں اندھیرے میں بظاہر مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

    تفصیلات مطابق ناسا کے چھ ماہ طویل مشن پر موجود اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ماہِ صیام کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کر دیئے۔

    سلطان النیادی نے یہ وڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دِکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی انتہائی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔

    یاد رہے خلاباز سلطان النیادی رواں ماہ 28 اپریل کو طے شدہ سپیس واک پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات اور کسی بھی دوسرے عرب ملک کے لیے پہلا موقع ہوگا۔

    واضح رہے کہ رمضان کی 27 وین شب کو ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی 25 لاکھ سے زائد افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔

    اس موقع پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔ مسجد الحرام میں لاکھوں فرزندان اسلام نے بارگاہ خداوندی میں گڑ گڑا کر گناہوں کی معافی مانگی اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

  • امریکی پالیسی خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کردے گی، روس

    امریکی پالیسی خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کردے گی، روس

    ماسکو : روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی خلاء میں میزائل سسٹم نصب کرنے کی پالیسی دنیا کو تصادم پیدا کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے امریکی حکومت کی جانب سے خلاء میں میزائل سسٹم نصب کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی نئی میزائل ڈیفنس پالیسی دنیا میں ہتھیاروں کی نئی ڈور کا باعث بنے گی۔

    روسی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز جاری بیان میں کہا کہ امریکا اپنی پالیسی کے نتیجے میں سرد جنگ کے دور کا دوبارہ آغاز کررہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ بین الااقوامی استحکام پہلے سے خدشات کا شکار امریکی پالیسی اس میں مزید عدم توازن کا باعث بنے گی۔

    روس نے امریکی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں میں توازن کیلئے روس کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے۔

    خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا خلاء میں میزائل سسٹم نصب کرے گا جس میں دشمن کے میزائل کا پتہ لگانے اور مار گرانے کی صلاحیت موجود ہوگی۔

    مزید پڑھیں : روس کا آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی روس نے ایک نیا میزائل تجربہ کیا تھا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کنزال میزائل کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے کہ ’روس عنقریب نئے میزال کا تجربہ کرے گا جسے کسی بھی ملک کا ریڈار سسٹم ٹریک نہیں کرسکتا‘۔

    بعد ازاں امریکی حکام نے روس کی جانب سے بنائے گئے آواز کی رفتار سے تیز کنزال میزائل کے تجربے پر کہا تھا کہ’ روس نے نیا میزائل بنا کر ہتھیاروں کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے‘۔

  • روسی خلا نوردوں نے خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

    روسی خلا نوردوں نے خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

    واشنگٹن : روسی خلا نوردوں نے خلاء میں طویل ترین مدت تک رہنے کا ریکارڈ بنا ڈالا، روسی خلا نوردوں نے آٹھ گھنٹے تیرہ منٹ کی طویل خلائی چہل قدمی کی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے دو روسی خلا نوردوں نے کئی گھنٹے تک خلائی چہل قدمی کر کے ریکارڈ قائم کرلیا، اس دوران روسی خلا نورد نے تحقیقاتی مواصلاتی سیارے کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کیا ۔

    روسی خلا نورد کمانڈر ایگزینڈر میسورکِن اور انجینئر اینٹن نے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک خلا میں چہل قدمی کی اور مذکورہ مواصلاتی سیارے کی تنصیب میں حصہ لیا۔

    خیال رہے 2013  دسمبر میں دو خلا نوروں اولگ کوٹو اور سرگئی نے خلا میں چھ منٹ چہل قدمی کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی امریکی خلاباز پیگی وٹسن زمین پر لوٹ آئی تھیں ،  وہ دنیا کی معمر ترین خاتون خلاباز کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خلاء میں پیزا پارٹی ،  سپر مون کا مزہ دوبالا

    خلاء میں پیزا پارٹی ، سپر مون کا مزہ دوبالا

    واشنگٹن : چٹورے پن نے خلا میں بھی انسان کا پیچھا نہ چھوڑا، ناسا اسپیس اسٹیشن میں شاندار پیزا پارٹی نے سپر مون کا مزہ دوبالا کر دیا۔

    زمین سے سپر مون کا نظارہ تو دل موہ ہی لیتا ہے لیکن اگر آپ زمین سے چار سو کلومیٹر دور ہو اور خلا سے سپر مون کا شاندار نظارہ کریں تو پھر پارٹی تو بنتی ہے۔

    انٹرنیشل اسپیس اسٹیشن پر سجی اس پارٹی میں خلانوردوں نے پیزا تیار کرنے کے لیے تمام لوازمات استعمال کیے ، کشش ثقل سے آزاد ماحول میں لذیذ پیزا تیار کر کے اسپیس اسٹیشن کے مکینوں نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف اچھے خلانورد ہی نہیں، اچھے شیف بھی ہیں۔

    خلانورد پاؤلو نیسپولی نے خلا سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یڈیو میں نظر آنے والے ان خلاء نوردوں کو ہی دیکھ لیں جو سب کا پسندیدہ پیزا نہ صرف بنا رہے ہیں بلکہ خوب مزے لے لیکر رکھا بھی رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دو امریکی سیاح چاند کے گرد چکر لگائیں گے

    دو امریکی سیاح چاند کے گرد چکر لگائیں گے

    واشنگٹن : امریکی نجی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس (spacex) دو سیاحوں کو لے کر رواں سال کے آخر میں چاند کے گرد چکر لگوانے کے لیے اڑان بھرے گی۔

    جولائی 1969 میں انسانی قدموں کی چاند پر چہل قدمی نے تہلکہ مچا دیا تھا جس کے بعد خلاء نورد اور خلائی سفر کے بارے میں ہر ایک شخص کو آگاہی حاصل ہوئی اور عام انسانوں میں بھی خلاء نورد کی طرح خلائی سفر اور چاند سمیرت دیگر سیاروں تک رسائی کی خواہش پیدا ہوئی۔

    us-post

    ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے چنانچہ سائنس دانوں نے خلائی سفر کی انسانی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحقیقی عمل شروع کیا اور پچاس سال کی مسلسل تحقیق کے بعد سیاحوں کو لے کر خلاء کی سیر اور چاند کے گرد چکر لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مذکورہ نجی کمپنی (spacex) کے مالک نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دو سیاحوں کو فیلکن ہیوی راکٹ کے ذریعے رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں لے جایا جائے گا جس کے لیے دونوں مسافر وں نے پیسے بھی ادا کر دیے ہیں۔

    گو کہ کمپنی کے مالک نے دونوں مسافروں کا نام صیغہ راز میں رکھا لیکن انہوں نے کہا کہ 45 سال بعد عام انسان خلاء کا سفر کر سکے گا جس کی تجرباتی پرواز رواں برس کے آکر میں روانہ کی جائے گی جس کے لیے امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کی مدد شامل رہی ہے۔


    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو افراد نظام شمسی میں انتہائی تیزی سے اور آگے تک سفر کریں گے جیسا کہ اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں امریکی نجی خلائی کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ دونوں مسافروں خلائی سفر کی مشکلات اور خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور باقاعدہ جسمانی تربیت اور پختہ اعصاب کی مشقیں حاصل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سیاح چاند پر اتریں گے نہیں بلکہ صرف چاند کے گرد چکر لگا ئیں گے اور چاند کی سطح کے قریب پہنچ کر کر واپس لوٹ آئیں گے۔