Tag: خلائی مشن

  • پاکستان آئندہ دو برسوں میں خلاء میں سیٹلائٹ مشن بھیجے گا، ایئر مارشل سہیل امان

    پاکستان آئندہ دو برسوں میں خلاء میں سیٹلائٹ مشن بھیجے گا، ایئر مارشل سہیل امان

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دو برسوں میں خلائی مشن بھیجے گا جس کے لیے پاکستان اپنے دوست چین کے تعاون سے نیکسٹ جنریشن طیارہ سازی میں مشغول ہے.

    اس بات کا علان انہوں نے ایئر یونیورسٹی کے زیراہتمام ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اپنی نوعیت کے منفرد چار روزہ ٹیکنالوجی مقابلوں کے موقع پر ایئرٹیک کانفرنس سے بہ طور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، ایئرچیف کا کہنا تھا کہ حصول تعلیم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا احسن استعمال اور سماجی فلاح و بہبود ہونا چاہیے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان دوست ملک چین کے تعاون سے کامیابی سے نیکسٹ جنریشن طیارہ سازی میں مصروف ہے اور عنقریب چین کے اشتراک سے پاکستان اپنا سٹلائیٹ مشن بھیجنے کے بھی قابل ہوجائے گا.

    پاکستان ایئر فورس کی دفاع وطن میں اعلیٰ خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں چنانچہ پاکستان سالانہ بنیادوں پر 16 سے 20 جے ایف سترہ طیارے بنارہا ہے جو ایف سولہ جہازوں سے کارکردگی میں کہیں زیادہ بہتر ہیں.

    ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ پاکستانی طلباء طالبات دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں لیکن اہدافِ زندگی کو کامیابی سے حاصل کرنے کیلئے یقین محکم، مقصد سے لگاوٌ اور انتھک جدوجہد ضروری ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہر ایک رول ماڈل لیڈر کو کڑے وقت میں کٹھن فیصلے کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے اور انسان مساوات کے طور پرعزت و احترام کا مستحق ہے اگر ہم اپنی زندگیوں میں مثبت اقدار کو پروان نہیں چڑھاتے تو ہماری کامیابی کسی کام کی نہیں ہوتی.

    اس موقع پر وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام ایئرٹیک ملک بھر کے انجینئرنگ کے طالب علموں کوجدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات کے تبادلے اور آئیڈیاز کے تبادلے کا موثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے.

    خیال رہے کہ چار روزہ ٹیکنالوجی مقابلوں کا مقصد ملک بھر کے قابل طلباء وطالبات کی تخلیقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے اور اس ایئرٹیک کانفرنس میں شرکت کیلئے طلباء و طالبات سمیت مختلف شعبہ زندگی کے ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی.

  • چینی خلاء باز تجرباتی خلائی مشن پر روانہ

    چینی خلاء باز تجرباتی خلائی مشن پر روانہ

    بیجنگ : چین کے خلائی تحقیقاتی ادارے جیکوآن (Jiuquan ) نے اپنے دو خلاباز خلائی مشن کی تکمیل کے لیے مدار میں روانہ کردیے ہیں جو ایک ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کر کے تحقیقاتی اور تجرباتی سرگرمیاں انجام دیں گے

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ خلائی مشن آج صبح روانہ ہوا ہے جس کو Shenzhou 11 کا نام دیا گیا ہے جو دو تجربہ کار خلاء بازوں پر مشتمل ہے جو 30 دن تک خلاء میں قیام کریں گے اور اپنی تحقیقاتی اور تجرباتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اُن کا قیام میں خلاء میں قائم ٹیانگونگ نامی خلائی اسٹیشن میں ہوگا۔
    shenzou-11-post-1

    واضح رہے کہ یہ چینی خلابازوں کے لیے سب سے زیادہ مدت تک خلا میں رہنے کے منصوبے کا حصہ ہے جس میں خلاء باز 49 سالہ جنگ ہیپنگ اور 37 سالہ چینگ ڈونگ حصہ لے رہے ہیں۔
    shenzou-post-2

    خیال کیا ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین کی جانب سے مسلسل خلاء بازمشن بھیجنے سے لگتا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ طور پر چاند اور مریخ پر اپنا انسانی مشن روانہ کرے گا۔

    مشن کی روانگی سے قبل اپنے تہنیتی پیغام میں چین کے صدر شی جنپنگ نے امید ظاہر کی کہ خلائی مشن چین کو خلائی قوت بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا اور چیں کو خلا کی بازیافت میں وسیع تر اور مزید اقدام کی صلاحیت پیدا ہوگی۔