Tag: خلع کی درخواست

  • نوشہروفیروز:  خلع کی درخواست دائر کرنے پر  کلہاڑیوں کے وار سے خاتون کی ٹانگیں توڑ دی گئیں

    نوشہروفیروز: خلع کی درخواست دائر کرنے پر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون کی ٹانگیں توڑ دی گئیں

    نوشہروفیروز: خلع کی درخواست دائر کرنے پر والد، چچا سمیت دیگررشتے داروں نے کلہاڑیوں کے وار سے خاتون کی ٹانگیں توڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز میں 2 روز قبل کلہاڑیوں کے وار سے خاتون کی ٹانگیں توڑنے کا واقعہ سامنے آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون نے طلاق کیلئےعدالت میں درخواست دائرکی تھی، درخواست دینےپرخاتون کےوالد،چچااوردیگررشتہ دارناراض تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کےوالد،چچااوردیگررشتہ داروں نے تشدد کانشانہ بنایاتھا، جس کے بعد خاتون کی مدعیت میں والد، چچا سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ مقدمےمیں نامزد خاتون کےوالد غلام مصطفی شاہ اور ایک ملزم قربان شاہ کوگرفتارکرلیا ہے تاہم 4ملزمان نے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔

    خاتون نےتحفظ کیلئےعدالت میں درخواست دی تھی، جس پر عدالت نےخاتون کودارالامان سکھرمنتقل کردیا تھا، خاتوں نواب شاہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

  • حمیرا ارشد کی خلع کی درخواست: احمد بٹ سے جواب طلبی

    حمیرا ارشد کی خلع کی درخواست: احمد بٹ سے جواب طلبی

    لاہور : معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کی درخواست پر عدالت نے احمد بٹ کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر دعوے پر ان کے شوہر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

    لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد اسلم نے کیس کی سماعت کی۔حمیرا ارشد کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا خاوند احمد بٹ اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ اس کے حقوق بھی پورے نہیں کئے جا رہے لہٰذا اسے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

    حمیرا ارشد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ احمد بٹ کی جانب سے اسے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور اس کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔

    اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید گزارا نہیں کر سکتی، جس پر عدالت نے احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں تحریری جواب طلب کر لیا۔