Tag: خلیج بنگال

  • خلیج بنگال میں سمندری طوفان  بن گیا

    خلیج بنگال میں سمندری طوفان بن گیا

    کراچی : خلیج بنگال میں سمندری طوفان "دانا” بن گیا، طوفان 24 اکتوبر کی رات تک مشرقی ہندوستان کے ساحل کو عبور کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں سمندری طوفان "دانا” بن گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امکان ہے سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرے۔.

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان 24 اکتوبرکی رات تک مشرقی ہندوستان کےساحل کو عبور کرے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان کل تک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم اس سسٹم کی وجہ سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر کوئی اثرات نہیں پڑے گا۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’دانا‘ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح کے درمیان ادیشہ کے پوری اور بنگال کے ساگر دیپ سے ٹکرا سکتا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی محکمہ موسمیات نے اتوار کو یہ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ طوفان کی وجہ سے اوڈیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

  • بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ

    بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ

    بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم ڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون ہمیشہ خطے کی سالمیت کے لئے ایک خطرے کا سبب رہاہے اور یہی جنون اسے مہلک ہتھیاروں کے حصول پر مجبور کرتا ہے۔

    بھارتی حکومت کی یہ خواہش تو رہتی ہے کہ اس کے پاس ہتھیاروں کی جدید ٹیکنالوجی ہو تاکہ وہ اپنی خطے میں اجارہ کا خواب پورا کرسکے لیکن بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول ہی سب کچھ نہیں ہوتا، اس جدید ٹیکنالوجی کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ضروری ہوتی ہے۔

    بھارت نے امریکا سے MQ-9B نامی ڈرون لیز پر حاصل کیا تھا تاہم اب ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا، ڈرون کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔

    امریکا سے لیا جانے والا MQ-9Bنامی ڈرون بھارت نے بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس نگران اور جاسوسی کیلئے مختص کیا تھا۔

    بھارت کےMQ-9B ڈرون کو تامل ناڈو میں بھارتی بحریہ کے بیس سے کنٹرول کیا جاتا تھا، جواب اس کی جگ ہنسائی کا سبب بن چکا ہے۔

    دفاعی ماہرین اسے بھارتی نیوی اور بحرہند میں نگرانی اور جاسوسی کے حوالے سے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان تقریباً 3.1 بلین ڈالر کے معاہدے میں فوج کی طاقت کو بڑھانے کے لیے امریکہ سے MQ-9B ساخت کے 31ڈرنز کی خریداری پر بات چیت کر رہا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی بحریہ امریکا کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور چین کے مدمقابل آنے کیلئے مزید دفاعی ہتھیاروں پر بھی بات چیت کر رہی ہے۔

    MQ-9B پہلا فوجی ڈرون تھا جسے امریکا نے بھارت کولیز پر دیا تھا مگر بھارت اس جدید ترین ڈرون کے حوالے س انتہائی غیر ذمہ دار ثابت ہوا۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے غیر ذمہ داری اور نالائقی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے تباہ ہو چکے ہیں ، نیوی کے بحری جہاز اور آبدوز بھی نااہلی کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو چکی ہیں۔

    ان واقعات کے بعد بھارت کو جدید ہتھیار دینے والے ممالک کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا بھارتی مسلح افواج ان ہتھیاروں کو سنبھالنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

  • خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان، نام کیا رکھا جائے گا؟

    خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان، نام کیا رکھا جائے گا؟

    کراچی : خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان ہے ، اس حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ چند روز میں ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ان دنوں سطح سمندر کے درجہ حرارت معمول سے زائد ہیں ، جو ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور آنے والے دنوں میں ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرکےسمندری طوفان بننے کاامکان ہے۔

    سمندری طوفان کے رخ اوراس کی شدت آنےوالے دنوں میں واضح ہوگی، سمندری طوفان بننے کی صورت میں ریمل نام رکھا جائے گا، جوعمان کا تجویز کردہ ہے۔

    یاد رہے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے بتایا تھا کہ گزشتہ مہینے اپریل میں بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے خلیج بنگال پر ایک سائیکلون بنا ہوا ہے جو انڈیا کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا ، شمالی علاقوں میں بھی درجہ حرارت ذیادہ ہوگا جس سے گلوف کا خدشہ ہے۔

  • بنگہ دیش میں ‘سترنگ’  طوفان کی تباہ کاریاں، 16 افراد ہلاک

    بنگہ دیش میں ‘سترنگ’ طوفان کی تباہ کاریاں، 16 افراد ہلاک

    ڈھاکا: خلیج بنگال کے سمندری طوفان ست رنگ  اور بارش نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ست رنگ طوفان سے تباہی کے نتیجے میں16  افراد ہلاک جبکہ لاکھوں شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

    88 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش سے درخت گرگئے ، سڑکیں تالاب بن گئیں، سمندری طوفان کے باعث 10 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    شدید طوفان کا خطرہ، بھارت میں ہائی الرٹ جاری

    وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سیکریٹری قمرالاحسن نے بتایا کہ دوردراز جزیرہ اور دریا کے کنارے رہنے والے نشیبی علاقوں سے کئی افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2020 میں خیلج بنگال میں اب تک کے دوسرے طاقتور طوفان ’امفان‘ نے بھارت اور بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی تھی، جس کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے۔

  • خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان نے ڈھاکا میں تباہی مچا دی

    خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان نے ڈھاکا میں تباہی مچا دی

    ڈھاکا: خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان ست رنگ نے دارالحکومت ڈھاکا میں تباہی مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں سمندری طوفان ست رنگ سے ڈھاکا میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے، اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا عمل میں لایا گیا۔

    موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، متعدد علاقوں سے لاکھوں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

    ساحلی علاقوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے 7 ہزار شیلٹرز بنا دیے گئے، جب کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اب تک انخلا کر چکے ہیں۔

    بنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ست رنگ 88 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آج بنگلادیش کے جنوبی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے۔

  • کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

    کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی سے سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجست سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود ہے، مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم جنوب مشرقی پنجاب کی جانب مڑنے کا امکان ہے جس کے باعث 16 اور 17 اگست کے درمیان کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم کے اثرات کی وجہ سے تھر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں تیز اور معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    کراچی میں مرطوب موسم ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے اور مون سون سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں متاثر ہو رہی ہیں تاہم آج سے حبس میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔

    کرنٹ سے ہلاکتیں، کے الیکٹرک کے خلاف پانچواں مقدمہ درج

    یاد رہے اس سے قبل ہونے والی بارش نے کراچی کا نظام درہم برہم کردیا تھا ، اکثر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں جبکہ دوہفتے کے دوران کے الیکٹرک کی نااہلی اورغفلت سے 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں: محکمہ موسمیات

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں: محکمہ موسمیات

    کراچی: خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنا تو کراچی براہِ راست متاثر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہو گیا ہے جس کے باعث سمندر میں طوفان بن گیا ہے، تاہم کراچی میں ہیٹ ویو کا اس طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بھارتی شہر چنائے کے قریب پہنچ کر شمال مشرق کی طرف جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ طوفان بھارت کی ساحلی پٹی پر تیز بارش کی صورت میں اثر انداز ہوگا، یہ طوفان پاکستان سے بہت دور ہے اور اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی والے ہوشیار! ہیٹ ویو آنے کو ہے

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنا تو کراچی براہ راست متاثر ہوگا، جب کہ مئی اور جون میں مزید ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

    دریں اثنا، کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر پی ایم ڈی سی نے صوبائی محکموں کو خطوط لکھ کر کہا ہے کہ یکم سے 3 مئی تک کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی ہے، تمام متعلقہ محکمے گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کریں۔

    پی ایم ڈی سی کی جانب سے جن محکموں کو خطوط لکھے گئے ہیں ان میں سیکریٹری صحت، سیکریٹری اطلاعات، کمشنر کراچی، اور ڈی سیز شامل ہیں۔

  • مسلمان مہاجرین دیمک کی طرح ہیں، انہیں خلیج بنگال میں پھینک دیں گے، امیت شاہ

    مسلمان مہاجرین دیمک کی طرح ہیں، انہیں خلیج بنگال میں پھینک دیں گے، امیت شاہ

    نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سربراہ نے غیر قانونی مسلمان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ انہیں خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جاعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ اور مودی کا دایاں بازو سمجھے جانے والے امیت شاہ نے مسلمانوں کے ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین دیمک کی طرح ہیں انہیں ایک ایک کرکے اٹھائیں گے اور خلیج بنگال میں پھینک دیں گے۔

    مقامی خب رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امیت شاہ کے اس بیان پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے تنقید کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کو ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مشرقی ریاست بنگال میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے مہاجرین کو دیمک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی لوگ بنگال کی سرزمیں میں دیمک کی طرح ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی دراندازوں کو ایک ایک کرکے اٹھائے گی اور انہیں خلیج بنگال میں پھینک دے گی، کیرالا کرسچن فورم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بیان ایک سیکیولر ریاست قوم کی شناخت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے پارٹی صدر کی تقریر پر اپنا ردعمل دینے سے گریز کیا۔

    کانگریس کے ترجمان سنجے جھاکا کہنا تھا کہ امیت شاہ کا بیان ووٹرز کو تعصب کی جانب دھکیلنے کی براہ راست کوشش ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کا سیاسی ماڈل نفرت کے ٹمپریچر کو بڑھانے اور اس ٹمپریچر میں بھارت کو مذہبی طور پر تقسیم کرنے کےلئے ہے۔

    مزید پڑھیں : بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی کی مسلمان ووٹرز کو دھمکی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کی رہنما مانیکا گاندھی نے جلسے کے دوران پنڈال میں موجود تمام ووٹرز کو کہا تھا کہ وہ ان کا پیغام ہر جگہ پھیلا دیں کہ وہ مسلمان ووٹرز کے بغیر جیتنا نہیں چاہتیں، اگر ایسا ہوگیا تو مسلمان مشکل میں آجائیں گے۔

  • سمندری طوفان ” ہد ہد” سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8افراد ہلاک

    سمندری طوفان ” ہد ہد” سے بڑے پیمانے پر تباہی، 8افراد ہلاک

    بھارت:  سمندری طوفان ہدہد نے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے، طوفان سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں زیادہ تباہی ہوئی، طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خلیج بنگال سے اٹھنے والا سمندری طوفان ’ہد ہد‘ ایک سو اسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے وشاکا پٹنم سے ٹکرایا تھا،

    جس کے نتیجے میں بجلی اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا، سیکڑوں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں درخت زمین بوس ہوگئے جبکہ  چارلاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونا پڑا۔

    محکمہ موسمیات نے ریاست اڑیسہ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق طوفان ’ہد ہد‘ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے اور اس کی شدت دو سو کلومیٹر فی گھنٹے تک جا سکتی ہے جبکہ طوفان کی شدت میں چھ گھنٹوں بعد کمی کا امکان ہے۔

    حکام کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ کوالرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔