Tag: خلیج

  • خلیج میں امریکی بحری جہاز ایران کے کنٹرول میں ہیں، پاسداران انقلاب

    خلیج میں امریکی بحری جہاز ایران کے کنٹرول میں ہیں، پاسداران انقلاب

    تہران : سپاہ پاسداران کے مرکزی رہنما علی فدوی کا کہنا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز کے شمال میں مکمل کنٹرول ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ علی فدوی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی جنگی بحری جہاز مکمل طور پر ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے کنٹرول میں ہیں۔

    نائب سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا آبنائے ہرمز کے شمال میں مکمل کنٹرول ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔

    فدوی نے دعوی کیا کہ خلیج عربی میں سفر کرنے والے تمام جہازوں پر لازم ہے کہ وہ فارسی میں بات چیت کریں، اسی واسطے ہر جہاز میں فارسی مترجم موجود ہوتا ہے اور یہ ہماری طاقت کا ثبوت ہے۔

    ادھر سی این این چینل نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پینٹاگان ایران کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہزاروں امریکی فوجیوں کو خلیج میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے کہا تھا کہ ایران نہ تو براہ راست اور نہ پراکسی وار کے ذریعے کسی بھی صورت امریکا کے ساتھ جنگ میں داخل نہیں ہو گا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق فلاحت پیشہ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر باور کرا چکے ہیں کہ ایرانی نظام کی پالیسی نہ جنگ ہے اور نہ مذاکرات کی۔

    واشنگٹن اور تہران کے درمیان کچھ عرصہ قبل تناؤ میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب امریکا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ وہ ایرانی دھمکیوں پر روک لگانے کے لیے مشرق وسطی میں اپنے عسکری وجود میں اضافہ کر رہا ہے۔

    اس کے مقابل ایران کی جانب یہ بات دہرائی جاتی رہی ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا۔ تہران نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ یہ امریکا کا وہم ہے کہ وہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

    اس دوران ایرانی عسکری ذمے داران کے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں جن میں باور کرایا گیا ہے کہ اگر جنگ چھڑی تو امریکی اہداف کو تباہ کرنا ان کے بس میں ہے۔

  • خلیج میں موجود امریکی بیڑے سے ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کی ویڈیو جاری

    خلیج میں موجود امریکی بیڑے سے ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کی ویڈیو جاری

    واشنگٹن : امریکی حکام نے خلیج میں موجود بحری بیڑے جنگی طیاروں کی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے امریکی جنگی بیڑا خلیجی پانیوں میں پہنچ گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فوٹیج کے مناظر میں بحری بیڑے پرموجود امریکی جنگی طیاروں کی ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل دیکھی جاسکتی ہے۔

    غیر م،لکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑے پر جنگی تیاریوں کے انتظامات کی تصدیق کے لیے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے۔

    فوٹیج کے مناظر میں بحری بیڑے پر موجود امریکی جنگی طیاروں کی ممکنہ کارروائی کے لیے ریہرسل دیکھی جاسکتی ہے۔

    ابراہیم لنکن طیارہ بردار بحری بیڑے پر جنگی طیارے اڑان بھرتے اور اترتے دیکھے جاسکتے ہیں،خیال رہے کہ امریکی جنگی طیاروں ‘نیمیٹز’کا حامل امریکی بحری بیڑہ جمعات کو بحیرہ روم عبور کرکے نہرسویز میں داخل ہوا تھا۔

    یاد رہےکہ دو روز قبل امریکا نے ایران کی مبیّنہ دھمکیوں کے توڑ کے لیے مشرقِ اوسط میں طیارہ بردار بحری بیڑا بھیجنے کے بعد اب مزید چار بمبار طیارے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان طیاروں کو اڑانے اور ان کی مرمت اور دیکھ بھال پر مامور عملہ بھی مشرقِ اوسط روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔